Connect with us

Today News

ایشین کپ کوالیفائرز: میانمار نے پاکستان کو شکست دے دی

Published

on


ایشین کپ کوالیفائرز 2027 کے میچ میں میانمار نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں حکومتی ہدایات کے تحت کلوز ڈور کھیلے گٸے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی 47ویں منٹ میں میانمار کو برتری حاصل ہوگئی، جب پاکستانی کھلاڑی کی غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں چلی گئی۔

کھلاڑی نے گیند گول کیپر کی جانب پھینکی، تاہم گول کیپر اسے روکنے میں ناکام رہا اور یوں میانمار کو پہلا گول مل گیا۔

میانمار نے اپنی برتری کو مزید مستحکم کرتے ہوئے 59ویں منٹ میں دوسرا گول بھی اسکور کر لیا۔

پاکستان نے میچ میں واپسی کی کوشش جاری رکھی اور بالآخر 91ویں منٹ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا، تاہم یہ گول شکست سے بچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ

Published

on


متحدہ عرب امارات میں اپریل کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں ڈیزل کی قیمت 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے تیل کی مارکیٹ پر بُرا اثر پڑا ہے۔

پٹرول کی قیمتوں میں ماہ بہ ماہ تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 70 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

متحدہ عرب امارات میں متعلقہ حکام نے ڈیزل کی قیمتوں کو ڈی ایچ 2.72 سے بڑھا کر مارچ میں ڈی ایچ 4.69 فی لیٹر کردیا جس سے ماہانہ 72.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح سپر 98 ڈی ایچ 2.59 سے بڑھ کر ڈی ایچ 3.39 ہو گیا جو کہ 30.9 فیصد اضافہ دکھاتا ہے جب کہ اسپیشل 95 ڈی ایچ 3.28 (32.3٪ تک) اور ای-پلس 91 سے ڈی ایچ 3.20 (33.3٪ تک) بڑھ گیا ہے۔

تاریخی طور پر امارات میں ایندھن کی قیمتیں 2025 اور 2026 کے اوائل تک نسبتاً مستحکم رہیں تاہم ایران جنگ کی وجہ سے اب تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ پورے خطے میں نقل و حمل اور لاجسٹکس کی لاگت پر وسیع اثرات مرتب کرتا ہے اور ممکنہ طور پر افراط زر کے دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں سماعت جاری

Published

on



اسلام آباد:

بجلی ایک ماہ کے لیے 1 روپیہ 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوگیا۔

سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی کررہی ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا ہے جس کا اطلاق ڈسکوز سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

دوران سماعت صنعتی صارفین نے کہا کہ انڈسٹری اپنا بوجھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بوجھ اٹھاتی ہے، انڈسٹری پر بجلی کی قیمت کا بوجھ کو کم سے کم کیا جائے، دو ماہ کے ایف سی اے میں انڈسٹری نے 590 ارب روپے ادا کیے ہیں، انڈسٹری میں کئی یونٹس انکریمنٹل پیکیج سے محروم رہ گئے ہیں۔

سی پی پی اے نے کہا ہے کہ فروری تک 2.79 روپے کے قریب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے۔

صنعتی صارفین نے کہا کہ جنگ کی صورت میں پاور پلانٹس کو گیس کی شارٹیج کا خدشہ ہے، کیا ایسی صورت میں انڈسٹری کے لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کی جائے گی؟

سی پی پی اے نے کہا کہ آر ایل این جی بند ہوئی ہے لیکن کوئلے کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا اور ایران تنازع میں پاکستان کا کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، سفیر رضوان سعید

Published

on



پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران تنازع میں پاکستان کا کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے پاکستان پر اعتماد پر شکر گزار ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی امن اور سفارتکاری پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیک نیتی کے تحت مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش کی، سفارت کاری ایک تدریجی عمل ہے جس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم فیصلے فریقین نے کرنے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending