Connect with us

Today News

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی فارن کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

Published

on



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے غیرقانونی فارن کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو موچکو سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل (سی بی سی) کراچی نے غیر قانونی فارن کرنسی اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی کی، مذکورہ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے ٹیم نے غیر قانونی فارن کرنسی اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن کیا اور ملزم عبدالرحمان سلطان کو موچکو پولیس اسٹیشن کراچی سے تحویل میں لیا۔

کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے ایرانی کرنسی میں تقریباً 289 کروڑ مالیت کی رقم اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا جس میں غیر قانونی لین دین کا ریکارڈ موجود ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ موبائل فون میں فارن کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد پائے گئے ہیں، ملزم کو برآمد شدہ کرنسی اور شواہد سمیت ایف آئی اے سی بی سی کراچی منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارک باد اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور عیدالفطر کے مبارک موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔

باہمی گرمجوش گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر ازبکستان اور برادر عوام کے لیے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جسے ازبک صدر نے نہایت خلوص کے ساتھ قبول کیا اور وزیر اعظم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا.

دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ صدر ازبکستان کے دورۂ پاکستان کے انتہائی کامیاب نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں پر باقاعدہ پیش رفت سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ فوری طور پر کشیدگی میں کمی لائی جائے اور تمام تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دیا جائے۔



Source link

Continue Reading

Today News

برطانیہ نے ایران پر حملوں کیلیے امریکا کو اپنے فوجی اڈّے دینے کی منظوری دیدی

Published

on


برطانیہ نے آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے لیے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں میں مدد دی جا سکے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی امریکی افواج کو برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی اڈوں کا استمعال خاص طور پر ایسے اقدامات کے لیے جن کا مقصد ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل حملوں کو روکنا اور برطانوی مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔

تاہم اب آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے بھی فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر نے نیٹو اتحادیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ڈرپوک اور کاغذی شیر قرار دیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے نیٹو اتحادی ممالک کے لیے فوجی کارروائی کرنا بہت آسان ہے مگر وہ اس سے گریز کر رہے ہیں۔

ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے برطانیہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر اس نے امریکی حملوں کے لیے اپنے فوجی اڈے فراہم کیے تو اس عمل کو جارحیت میں براہ راست شمولیت تصور کیا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کے ردعمل میں امریکا کو اپنے دفاعی آپریشنز کے لیے برطانوی فوجی اڈے دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

اسکاٹ لینڈ میں برطانوی بحری اڈّے میں گھسنے کی کوشش پر ایرانی مرد و خاتون گرفتار

Published

on


اسکاٹ لینڈ میں ایران سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو سنگیں الزامات پر حساس علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاری برطانیہ کے بحری اڈے فاسلین سے عمل میں لائی گئی تھی۔ گرفتار ہونے والے 34 سالہ مرد اور 31 برس کی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اسکاٹ لینڈ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس جوڑے کو ایچ ایم بحری اڈے کلائڈ میں شام پانچ بجے گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

برطانوی رائل نیوی کا کہنا ہے کہ ایک مرد اور خاتون نے بحری اڈّے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور اپنے حساس علاقے میں ہونے کا کوئی جواز پیش کرنے میں بھی ناکام رہے تھے۔

نیوی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات جا رہی ہیں، تاحال جوڑے کے مقصد کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ دونوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ جس کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ فاسلین بیس برطانوی رائل نیوی کی تمام جوہری آبدوزوں کا مرکز ہے جن میں وینگارڈ کلاس بیلسٹک میزائل آبدوزیں بھی شامل ہیں جو کہ ٹرائڈنٹ نیوکلیئر میزائلوں سے لیس ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending