Connect with us

Today News

ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات کے حامل دو مسافر آف لوڈ

Published

on


ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سیرا لیون جانے والے دو مسافر آف لوڈ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے بھی امیگریشن سے روکے گئے مسافر دوبارہ سفر کی کوشش میں ناکام ہوئے ہیں۔ مسافروں نے ایجنٹ کو 3 لاکھ روپے رشوت دینے کا انکشاف کیا۔

چینی شہری کے ذریعے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔ مشکوک واپسی ٹکٹ اور صرف 150 ڈالر رکھنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ملزمان ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل منتقل کردیے گئے۔ متعدد ایئرپورٹس سے کلیئرنس سے انکار کا بھی انکشاف ہوا جبکہ مشکوک چیٹ گفتگو بھی برآمد کرلی گئی۔

ایجنٹ امجد علی آرائیں کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاگیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی سے لکھ پتی فقیر گرفتار

Published

on



کراچی کے علاقے گلشن اقبال پولیس لکھ پتی فقیر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے راشد منہاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گدا گر کو گرفتار کیا جس کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی۔

کارروائی کے دوران فقیر کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی جن میں 10، 100، 500 اور ہزار کے کرنسی نوٹ تھے اور یہ شاپنگ بیگس میں بھرے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق گداگر کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی ہے جبکہ یہ بھیک مانگنے کیلیے گلشن اقبال آیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم رمضانوں کے دنوں میں کمائی گئی جبکہ اس میں سے کئی ہزار خرچ بھی ہوئے ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

اپوزیشن اتحاد کا مذاکرات پر حکومت کو مثبت جواب دینے کا فیصلہ

Published

on



اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس جلد اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بدھ کی شب اپوزیشن اتحاد کی مشاورتی نشست ہوئی جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس شریک ہوئے، مشاورتی نشست میں شاہد خاقان عباسی اور مصطفی نواز کھوکھر نے بھی شرکت کی۔

مشاورتی عمل میں اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری شریک ہوئے، اجلاس میں ارکان نے حکومت کی مذاکرات کی آفر پر مشاورت کی، اپوزیشن ارکان نے رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق سلمان اکرم راجہ، شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اپوزیشن اتحاد سربراہان کو حکومت سے رابطے کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اپوزیشن اتحاد کی فیصلوں کے بعد مذاکراتی عمل پر پیشرفت کریں گے، سربراہ اپوزیشن اتحاد ساتھیوں کے اعتماد کے بعد رمضان المبارک میں اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کریں گے۔

جنید اکبر مشروط مذاکرات کے حامی ہیں جبکہ عاطف خان نے مذاکراتی پیشرفت کی تصدیق کردی ہے۔

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور مذاکراتی عمل پر یقین رکھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مفاہمت اور ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل نکلے،  چاہتے ہیں اداروں سے محاذ آرائی ختم ہو لیکن حکومت کو بھی اپنا رویہ اور انداز درست کرنا ہوگا۔

جنید اکبر نے کہا کہ ہمیں پولیٹیکل اسپیس نہیں دیتے زبردستی کرتے ہیں تو پھر ایسے میں مذاکرات بھی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، آپ مذاکرات کے لیے ماحول بنائیں ہم بار بار کہتے ہیں ایک قدم آگے بڑھیں گے ہم دو قدم ساتھ دیں گے۔

عاطف خان نے کہا کہ ہماری اپوزیشن اتحاد کی نشست ہوئی جس میں تمام جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے، اپوزیشن ارکان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اعتماد کے ساتھ مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے، ہم حکومت کو مذاکرات کا جواب دیں گے اور عوام کو بھی آگاہ کریں گے کہ ہم نے اپنا موقف پیش کر دیا ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے پاکستان اور آئین کے لیے بات چیت کریں ہم نے اس کے لیے ہامی بھری ہے، گزشتہ شب مذاکرات کے حوالے سے بحث ہوئی اور دونوں رہنماؤں پر اعتماد کیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

چین کو فوجی تربیت دینے والا امریکی فضائیہ کا سابق پائلٹ گرفتار

Published

on


واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ سابق امریکی فضائیہ کے پائلٹ جیرالڈ براؤن کو چینی فوجی اہلکاروں کو تربیت دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

65 سالہ جیرالڈ براؤن کو ریاست انڈیانا سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حال ہی میں چین سے امریکا واپس آئے تھے۔ حکام کے مطابق وہ دسمبر 2023 سے چین میں مقیم تھے۔

محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق براؤن پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ سے درکار اجازت یا لائسنس حاصل کیے بغیر چینی فضائیہ کے پائلٹس کو جنگی طیاروں کی تربیت فراہم کرنے کی سازش کی۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پاٹیل نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ سابق امریکی پائلٹ کی گرفتاری ایک اہم پیش رفت ہے اور امریکا اپنی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

براؤن 24 سال تک امریکی فضائیہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور حساس یونٹس کی کمان بھی کر چکے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ دفاعی ٹھیکیدار کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چین مبینہ طور پر امریکی فوج کے سابق اہلکاروں کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا رہا ہے تاکہ اپنی عسکری صلاحیتوں کو جدید بنایا جا سکے۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending