Connect with us

Today News

ایف سی بلوچستان امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش

Published

on


ایف سی اسپتال کوئٹہ جدیدطبی سہولیات سے آراستہ ایک نمایاں مرکزکے طور پرابھر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی اسپتال کوئٹہ میں شہریوں کوفوری،معیاری اور ہمہ وقت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایف سی اسپتال کوئٹہ میں مستندڈاکٹرز اورتربیت یافتہ طبی عملہ شب و روز خدمات انجام دےرہاہے۔ اسپتال میں دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو معیاری اور بروقت علاج فراہم کیاجارہا ہے۔

خواتین مریضوں کیلئےلیڈی ڈاکٹرز کی دستیابی نے بااعتماد اور محفوظ ماحول میں علاج کو یقینی بنایا ہے۔ ایف سی اسپتال کوئٹہ میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پورے صوبے سے آنے والے مریضوں کا ایف سی اسپتال میں تسلی بخش اورفوری علاج کیا جاتا ہے۔

جدید سہولیات سےآراستہ ایف سی اسپتال کوئٹہ انسانی ہمدردی اورخدمتِ خلق کےجذبےکی عملی تصویربھی پیش کررہاہے۔ ایف سی اسپتال کوئٹہ صرف ایک طبی مرکز نہیں بلکہ امید،اعتماد اور عوامی خدمت کی روشن اورقابلِ تقلید مثال بن چکاہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حملے کی صورت میں امریکا ایرانی قیادت کو براہ راست نشانہ بنا سکتا ہے، تازہ رپورٹ میں انکشاف

Published

on


امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جنگ کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ رپورٹس کے مطابق امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا USS Gerald R. Ford بحیرہ روم میں داخل ہوگیا ہے، جس پر درجنوں لڑاکا طیارے تعینات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر بھی لڑاکا طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے، جبکہ ایک امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اردن کے ایک ایئربیس پر کم از کم 60 لڑاکا طیارے موجود ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ حملے کی صورت میں امریکا ایرانی قیادت کو براہ راست نشانہ بنا سکتا ہے اور ایرانی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب ایران نے بھی سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو دباؤ میں لا کر جھکانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو ممکنہ معاہدے کے لیے 10 سے 15 روز کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کے بعد خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے حالیہ اقدامات سے مشرقِ وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے اور عالمی برادری کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دے رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا عوامی فلاح اور شفافیت کی جانب ایک اور انقلابی اقدام

Published

on


سیف سٹی کی 15 ہیلپ لائن پر درج شکایات کیلئے جدید آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری اب اپنی شکایات کی پیش رفت 24 گھنٹے آن لائن مانیٹر کر سکتے ہیں۔ ایف آئی آر درج ہوتے ہی ڈاؤن لوڈ لنک،کمپلین کا ای ٹیگ نمبر اور تفصیلات بذریعہ  واٹس ایپ پر ارسال کیے جائیں گے۔

شہری گھر بیٹھے اپنی ایف آئی آر ڈاؤن لوڈ کر کے تفصیلات کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔ درخواست گزار کو یوزر نیم اور پاس ورڈ بذریعہ میسج فراہم کیا جائے گا۔

شکایت کنندہ اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کے ساتھ فیڈ بیک بھی دے سکے گا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے خواتین گھر بیٹھے قانونی رہنمائی اور فالواپ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

سیف سٹی کی پوسٹ ایف آئی آر فالواپ سروس کے تحت متاثرہ خواتین سے مسلسل رابطہ برقرار رکھا جاتا ہے۔ شہری اپنی شکایت کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے feedback.psca.gop.pk وزٹ کریں۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطے کیلئے 15 پر کال کریں اور 2 کا انتخاب کریں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

Published

on



حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے عمل کو سازگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے سات ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 27.92 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ توانائی اور مالیاتی شعبہ میں غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی واپسی بالترتیب 400.19 اور 371.33 ملین ڈالر ریکارڈ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ منافع کی واپسی برطانیہ میں 442.76 ملین اور چین میں 413.11 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

یہ اضافہ پاکستان کی مستحکم معاشی رفتار اور سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری ماحول میں آسانیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد معاشی استحکام کی علامت ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending