Connect with us

Today News

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ٹریننگ سینٹر خضدار میں اسپیشل آپریشن ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Published

on



ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ٹریننگ سنٹر خضدار میں ایف سی اسپیشل آپریشن ونگ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پاسنگ آؤٹ میں 172 ریکروٹس اسپیشل آپریشن کی ٹریننگ مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اسپیشل آپریشن ونگ جدید جنگی ٹیکٹکس اور گوریلا وارفیئر مہارتوں سے لیس ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی اسپیشل فورس ہے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پریڈ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے  تربیت مکمل کرنے پر ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ریکروٹس نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میں شامل ہو کر بلوچستان کی خدمت، امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اور مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی بلوچستان (ساؤتھ) نے نمایاں کارکردگی دکھانےوالے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

Published

on



لاہور:

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ غیر قانونی ذرائع سے بیرون ممالک رقوم بھجوانے والے بڑے کاروباری افراد اور اداروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی بھی بڑے فرد یا ادارے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ رقوم صرف بینکنگ اور دیگر قانونی چینلز کے ذریعے بیرون ممالک بھجوائی جا سکیں گی جبکہ منی چینجرز کے ذریعے رقوم کی ترسیل کے عمل کو بھی اسٹریم لائن کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں بیرون ممالک رقوم بھجوانے کے پورے میکنزم کو شفاف اور فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ا س حوالے سے کہا گیا کہ غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کے تمام چینلز کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بڑے منی لانڈرز پر مضبوط ہاتھ ڈالا جائے گا اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی پر مشتمل ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو تمام متعلقہ امور پر پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے گا۔

اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم کی ترسیل کے نظام پر بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے، گورنر اسٹیٹ بینک اور وفاقی سیکرٹری خزانہ نے بھی شرکت کی۔





Source link

Continue Reading

Today News

افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف

Published

on



اسلام آباد:

افغان طالبان کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا پردہ چاک ہوگیا، جہاں اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کیے گئے فیکٹ چیک کے مطابق جس امید اسپتال کو افغان طالبان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہ دراصل کیمپ فینکس (Camp Phoenix) سے کئی کلومیٹر دور واقع ہے۔

وزارت اطلاعات  کے مطابق اصل ہدف ایک عسکری مقام تھا جہاں دہشتگردوں کے اسلحہ اور بارود کا ذخیرہ موجود تھا، جسے گزشتہ رات درست نشانہ بنایا گیا۔

تصاویر سے بھی واضح ہے کہ اصل اسپتال ایک کثیر المنزلہ عمارت ہے جبکہ نشانہ بنائی گئی جگہ کنٹینرز پر مشتمل عسکری/دہشت گرد انفرا اسٹرکچر تھا۔ یہ فرق خود ہی حقیقت کو واضح کرتا ہے۔

ایک اور اہم سوال یہ بھی ہے کہ اگر یہ واقعی منشیات کے عادی افراد کے علاج کا مرکز تھا تو پھر اسے ایک ایسے فوجی کیمپ میں کیوں قائم کیا گیا جہاں مہلک اسلحہ اور بارود ذخیرہ کیا جاتا ہو؟  یہ تضاد خود اس دعوے کی حقیقت پر سوال اٹھاتا ہے۔

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کی جانب سے ڈیلیٹ ویڈیو پر سوال اٹھا دیے

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ایک اور اہم فیکٹ چیک جاری کرتے ہوئے افغان سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل سے ایک پوسٹ اور ویڈیو ڈیلیٹ کیے جانے پر گہرے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

مذکورہ آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے سب سے پہلے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی منشیات بحالی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم بعد ازاں اس متنازع پوسٹ کو اچانک ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی تھی، جو متعدد بار کیے جانے والے فیکٹ چیکس کے سخت دباؤ اور جانچ پڑتال کا سامنا نہیں کر سکی۔

اس واقعے سے واضح ہوتا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے اپنے ہی سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی گئی ہیرا پھیری والی ویڈیو کو حقیقت ثابت کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

اورنگی ٹاؤن میں ںامعلو ملزمان کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

Published

on


رات گئے اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی میں ںامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج زندگی کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیراور منگل کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی فاروق اعظم مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی  فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپراسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں شدید زخمی نوجوان چند گھنٹے موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کی صبح دوران علاج دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ مجاہد خان ولد اعجاز عرف رحمان کے نام سے کی گئی۔ نوجوان اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی کا رہائشی اور فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر گھر کے باہرپیش آیا۔

ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن خمیسوخان نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ پیراورمنگل کی درمیانی شب پیش آیا لیکن پولیس کو اطلاع صبح اس وقت دی گئی جب نوجوان دوران علاج دم توڑ چکا تھا۔

انھوں نے بتایاکہ پولیس نے نوجوان کے اہلخانہ کا بیان قلمبند کرنے کی کوشش کی لیکن اہلخانہ نے منع کردیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ نمازجنازہ اور تدفین سے فارغ ہونے کے بعد پولیس سے رابطہ کریں گے۔





Source link

Continue Reading

Trending