Connect with us

Today News

ایل ایس ای وینچرز کو کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کا لائسنس جاری

Published

on



اسلام آباد:

ایس ای سی پی نے ایل ایس ای وینچرز کو کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کا لائسنس جاری کردیا۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق ملک میں کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیاں مالی مشکلات کا شکار کمپنیوں کو بحالی میں مدد دیتی ہیں۔

ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کا جامع فریم ورک تشکیل دیا ہے جو دیوالیہ کمپنیوں کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ویلتھ برج مینجمنٹ کو ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزری کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے، یہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزری ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزری سرمایہ کاروں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے متعلق مشاورت فراہم کرے گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ٹی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا ٹاسک سونپ دیا

Published

on



لاہور:

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کیلئے جامع ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026
کی منظوری دیدی، نئے ایکٹ میں ہرقسم کے  ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔

 اینٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا۔

 لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی، مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

متوفی کوٹہ سسٹم سے متعلق وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ

Published

on



اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت نے متوفی کوٹہ سسٹم ختم ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے تمام 10 درخواست گزاروں کی تعیناتیوں کو جائز قرار دے دیا۔ عدالت نے اس معاملے میں سندھ حکومت کی اپیلیں بھی خارج کر دی ہیں۔

یہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے سندھ حکومت کے خلاف متوفی کوٹہ کیس میں جاری کیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے مطابق سندھ حکومت کا مؤقف تھا کہ سپریم کورٹ محمد جلال کیس میں متوفی کوٹہ سسٹم ختم کر چکی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے حقداروں کا حق پیدا ہو چکا تھا۔ عدالت کے مطابق سرکاری ملازم کی موت ہوتے ہی اس کے اہل خانہ کا حق پیدا ہو جاتا ہے جبکہ درخواست دینا یا اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری ہونا محض انتظامی عمل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ورثا کو قانونی حق موت کے وقت ہی مل جاتا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے ماضی سے لاگو نہیں ہوتے۔ عدالت کے مطابق ایسے پرانے کیسز ماضی کے بند معاملات تصور ہوں گے۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ کی جانب سے متوفی کوٹہ پر تقرریوں کے احکامات جاری کیے گئے تھے جو درست ہیں، اس لیے ان تقرریوں کو برقرار رکھا جاتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

افغانستان کیلئے امریکہ کا سفری انتباہ، طالبان رجیم عالمی تنہائی کا شکار

Published

on


بھارت کی سرپرستی میں افغانستان سے پنپتی دہشتگردی خطے اورعالمی امن کیلئے سنگین چیلنج بن چکی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن قرار دے دیا، امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری نے بھی امریکی وزیر خارجہ کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے سفری انتباہ جاری کر دیا ہے۔

امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری مورا نامدار کے مطابق افغانستان میں امریکی شہریوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، افغانستان کیلئے امریکہ کی سب سے بلند درجہ کی ٹریول ایڈوائزری لیول 4 یعنی ہرگز سفر نہ کریں پر برقرار ہے۔

مورا نامدار نے کہا کہ طالبان کی جانب سے بلندوبانگ  دعوؤں کے برعکس افغانستان محفوظ نہیں، امریکی شہری کسی بھی صورت افغانستان کے کسی بھی حصے کا سفر نہ کریں، افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانا چاہیے۔

عالمی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طالبان رجیم کی ہزیمت، پاکستان کے موقف کی واضح تائید ہے کہ طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرستی میں ملوث ہیں، اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیراحمد فائق بھی افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کا اعتراف کرچکے ہیں۔

عالمی ٹریول ایڈوائزریز کے باوجود افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں بھارت اورطالبان رجیم گٹھ جوڑ کاواضح ثبوت ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending