Today News
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور
اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض دو مقدمات میں ضمانت منظور کی۔ ایک کیس ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے اور دوسرا پریس کلب کے باہر احتجاج کا ہے۔
ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کیس میں گزشتہ روز مدعی صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے بیان حلفی جمع کرایا تھا۔
متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان اور ہادی کی ضمانت ابھی تک منظور نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اُنکی رہائی ممکن نہیں۔ مذکورہ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں ابھی ہائیکورٹ میں مقرر بھی نہیں ہوئیں۔
دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محمد آصف نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد بار کے وکلا ریاست علی آزاد ، ظفر کھوکھر ، اشرف گجر ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل ریاست علی آزاد نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا تھا کیس جلد مقرر ہو جائے گا، فیصل صدیقی صاحب ہمارے وکیل ہیں انہوں نے کراچی سے آنا ہے کوئی تاریخ دے دیں۔
جسٹس محمد آصف نے ریمارکس دیے کہ پالیسی کے مطابق کیسز لگتے ہیں، کیسز کی سماعت ختم ہو جائے پھر آپ کو تاریخ بتا دیتے ہیں۔
ریاست علی آزاد نے کہا کہ سزا معطلی میں ریکارڈ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، ہمارا کیس ہی یہ ہے کہ ٹرائل کورٹ فیصلے کو قانون کے مطابق تبدیل نہیں کر سکتی، دست بستہ استدعا ہے عید سے پہلے کی کوئی تاریخ دے دیں۔
ظفر کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا کہ سزا معطلی کی ہمیشہ جلد سماعت ہونا ہوتی ہے، جسٹس محمد آصف نے ریمارکس دیے کہ سزا زیادہ ہے دس سال ہے، سات سال سے کم ہوتی تو دیکھ لیتے۔
ریاست علی آزاد نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے اپیل مقرر کریں صرف سزا معطلی مقرر کرنے کی استدعا کر رہے ہیں، ادب سے دوبارہ درخواست کر رہا ہوں عید سے پہلے کیس مقرر کر دیں۔
ظفر کھوکھر ایڈووکیٹ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری بار آپ کے سامنے کھڑی ہے جس پر جسٹس محمد آصف نے ریمارکس دیے کہ انشاء اللہ ہم دیکھتے ہیں۔
Today News
اٹلی کے بعد مزید یورپی ممالک میں پاکستانیوں کیلیے مواقع؛ نوکریوں کا اعلان
اٹلی کے بعد مزید یورپی ممالک نے پاکستانیوں کے لیے دروازے کھول دیے اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے پر 6 ممالک کے وزرائے داخلہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس میں یورپی ممالک نے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے اور قانونی طریقہ کار کے تحت افرادی قوت کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی۔
اجلاس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لیٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرائے داخلہ شریک تھے۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ان ممالک نے پاکستان کے ساتھ سرکاری سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قریبی رابطے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
شرکا نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیوں اور غیر قانونی نقل مکانی کی روک تھام کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں مثبت پیش رفت قرار دیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ چھ ممالک اپنی وزارت داخلہ میں فوکل پرسن مقرر کریں گے تاکہ معلومات کے تبادلے اور رابطہ کاری کو مؤثر بنایا جا سکے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط نظام وضع کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ کے طور پر کھڑا ہے، خصوصاً افغانستان کے تناظر میں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں یورپ کی جانب غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ باہمی تعاون اور مربوط اقدامات کے ذریعے یورپی ممالک اور پاکستان اس اہم مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں۔
Today News
ویڈیو: نعرہ تکبیر کی گونج کیساتھ دشمن کی جارحیت کا جواب، افغان طالبان پسپائی پر مجبور
جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔
نعرہ تکبیر کی گونج کے ساتھ پاکستانی فوج کے جوانوں نے پوری قوت اور طاقت کے ساتھ دشمن کی جارحیت کا جواب دیا۔
پاکستان نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف اپنی پوری طاقت اور فوجی صلاحیت کا استعمال کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے فضائیہ، آرٹلری فائر پاور اور کوارڈ کاپٹرز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور ہیڈ کوارٹرز تباہ کر دیے۔
افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر تیار اور بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Source link
Today News
کراچی میں دھند چھانے کی توقع، حدنگاہ متاثر ہونے کا امکان
کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ہفتہ و اتوار کو شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کی توقع ہے جس کے سبب صبح کے وقت حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔
شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں اس دوران کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری اضافے سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Today News1 week ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا