Connect with us

Today News

این ایف سی ایوارڈ میں ایک بار پھر خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، اسد قیصر

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں ایک بار پھر خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری جنرل اسد قیصر نے بیان میں کہا کہ 2010 کا این ایف سی ایوارڈ 1998 کی مردم شماری کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا تھا، جس کے باعث تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باوجود خیبر پختونخوا کو اس کا مکمل اور جائز حصہ نہیں مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں فاٹا کے انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کا رقبہ 9.4 فیصد سے بڑھ کر تقریباً 13 فیصد اور آبادی 12 فیصد سے بڑھ کر 17.3 فیصد تک جا پہنچی ہے، مگر ان واضح تبدیلیوں کے باوجود 2026 میں بھی صوبے کو آبادی اور رقبے کے تناسب سے اس کا حق نہ دینا انتہائی تشویش ناک ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، صوبے کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہر گھر سے شہادتیں ہوئیں، کاروبار تباہ ہوئے اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا، ایسے حالات میں وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صوبے کے ساتھ انصاف کرے۔

سابق اسپیکر نے کہا کہ ان تمام حقائق اور قربانیوں کے باوجود این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو اس کا آئینی و قانونی حق نہ دینا نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، یہ عمل نہ صرف صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ قومی یکجہتی کے تقاضوں کے بھی منافی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حیدرآباد، چند گھنٹوں میں دو پولیس مقابلے، دو زخمی ملزمان گرفتار، ساتھی فرار

Published

on



حیدرآباد:

حیدرآباد میں پولیس نے چند گھنٹوں کے دوران دو مختلف مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی گئیں۔

پہلا واقعہ نسیم نگر کے علاقے میں آئی کون سٹی کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

 فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت مظہر علی بھٹی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم ماضی میں بھی 26 سے زائد مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسرا مقابلہ ٹنڈو یوسف روڈ پر پیش آیا، جہاں پولیس نے واردات کی نیت سے گھومنے والے دو موٹر سائیکل سوار ملزمان کا تعاقب کیا۔

پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت اویس عرف بھٹو ہزارے وال کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق گرفتار اور فرار ملزمان کا تعلق ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی جیسے جرائم سے ہے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

شدید بارش کے باعث بنوں میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق، 2 زخمی

Published

on



بنوں:

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے وریشمی کلہ منڈان میں شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے دلخراش حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر محمد نامی شخص کے گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے وقت کمرے میں اس کے پانچ بچے موجود تھے۔

چھت گرنے سے تمام بچے ملبے تلے دب گئے جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو زخمی بچوں کو زندہ نکال لیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

تاہم افسوسناک طور پر دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم نے جاں بحق بچوں کی لاشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ حکام سے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

زچگی آپریشن کے دوران مقابلے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایم ایس، ڈاکٹرز سمیت 15 ملازمین معطل

Published

on



لاہور: لیڈی ولنگٹن اسپتال کی دوران آپریشن ویڈیو سامنے آنے پر اہم عہدوں پر تعینات افسران، میڈیکل آفیسر سمیت مجموعی طور پر 15 ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ولگنڈن اسپتال میں زچگی آپریشن کے دوران ریس لگانے کی ویڈیو سامنے آنے پر محکمہ صحت نے ایکشن لیٹے ہوئے ایم ایس، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، وویمن میڈیکل آفیسر اور 5 پی جی آرز کو معطل کرکے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

اس کے علاوہ 2 نرسز اور ایک ملازم کو بھی کام میں غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایم ایس ڈاکٹر فرح انعام کو معطل کر کے ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عظمیٰ کو بھی معطل کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

وویمن میڈیکل آفیسر اقرا حفیظ کو ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ۔ چارج نرس اقرا زاہد، فوزیہ رشید اور اسٹاف حسیب الرؤف کو معطل کردیا گیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دورانِ آپریشن مریضوں کی ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے کا معاملہ پہلے بھی پیش آچکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ شکایتی سیل کے ایکشن پر 4 لیڈی ڈاکٹروں کو معطل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اسپتالوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں غفلت سامنے آنے پر فوری طور پر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ اس طرح کے مبینہ اقدامات طبی اخلاقیات کی خلاف ورزی، مریض کے وقار کی توہین اور پیشہ ورانہ مہارت کی خلاف ورزی کی نمائندگی کرتے ہیں، جو کہ حکومتی قواعد اور ہسپتال کے ایس او پیز (SOPs) کے تحت سختی سے ممنوع ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending