Today News
ایپل میپس سے لبنان کے علاقوں کے نام غائب!
سوشل میڈیا صارفین نے ایپل میپس میں لبنان کے گاؤں اور قصبوں کے نام ظاہر نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ناموں سے خالی ان جگہوں کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جہاں عموماً نام ظاہر ہوتے تھے جس کے بعد اس مسئلے نے آن لائن توجہ حاصل کر لی ہے۔
اس کے برعکس گوگل میپس میں ان گاؤں اور قصبوں کے نام ظاہر ہو رہے ہیں جو دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان فرق واضح کر رہا ہے۔
جس کے بعد صارفین نے سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں کہ ایک سروس پر نام ظاہر ہو رہے تو دوسرے پر کیوں نہیں ہو رہے؟
ایپل کی ایپ میں یہ مسئلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جارحیت جاری ہے۔
دوسری جانب ایپل نے ان جگہوں کے نام ظاہر نہ ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Source link
Today News
تیل کے مناسب ذخائر موجود ہیں مستقبل کی ضرورت کے لیے بھی انتظام ہوچکا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:
وزیراعظم نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت دے دی، انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں تیل کے مناسب ذخائر موجود ہیں مستقبل کی ضرورت کے لیے بھی انتظام ہوچکا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خطے میں کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے ملک میں تیل کی کھپت کی مستقل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تیل کی کھپت اور ذخائر کی مستقل نگرانی اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کے باوجود تیل کی کمی کا بحران پیدا نہیں ہوا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے جو اقدامات لئے ہیں وہ جاری رہیں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں تیل کے موجودہ ذخائر اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے مگر بچت کے لیے کفایت شعاری کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر تیل کی درآمد کا انتظام کیا جا چکا ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
Today News
چیئرمین پی سی بی پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پیر کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والا میچ بھی دیکھا۔
اس موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر بھی ان کے ہمراہ تھے ،چیئرمین پی سی بی کو نیشنل اسٹیڈیم میں آئندہ ہونے والے تعمیراتی کام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچز کے لیے کراچی و سندھ پولیس،پاکستان رینجرز سندھ کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔
آئی جی سندھ پولیس آزاد خان،ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمیان نصیر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اس وقت تک پشاور زلمی اور ملتان سلطانز ٹاپ پوزیشن پر ہیں پشاور زلمی 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
Source link
Today News
مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی سے ملاقات، سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان، شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مولانا فصل الرحمان کے ہمراہ حافظ نصیر احرار، مولانا سعید الرحمان سرور، مفتی محمد عمران اور خالد شریف بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے شاہد آفریدی کی جانب سے فلاحی میدان میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور انہیں معاشرے کے لیے قابلِ قدر قرار دیا۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھی جمعیت علمائے اسلام اور علمائے کرام کے ساتھ اپنے خاندانی تعلقات اور بزرگوں کی محبت کا ذکر کیا جس سے دونوں شخصیات کے درمیان باہمی احترام اور تعلق کی جھلک نمایاں ہوئی۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم