Connect with us

Today News

اے آئی سمٹ سبکی میں تبدیل، شائننگ انڈیا کا بیانیہ احتجاج کی نذر

Published

on


مصنوعی ذہانت (اے آئی) سمٹ کا انعقاد بھارت کے لیے ہزمیت کا باعث بن گیا۔

اے آئی سمٹ کی بدانتظامی اور تنازعات نے بھارت کی ترقی اور عالمی ٹیکنالوجی کے نام نہاد بیانیے کا پول کھول دیا۔ بل گیٹس کےخطاب کی منسوخی،چینی روبوٹ کو مقامی ایجاد قرار دینے کا جھوٹا دعویٰ اور یوتھ کانگریس کے احتجاج نے سمٹ کو مزید متنازعہ بنا دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین یوتھ کانگرس کے کارکنان نے سمٹ  کے دوران اپنی قمیضیں اتار کر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے مبینہ تجارتی معاہدے میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

انڈین یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو نے کہا کہ وزیراعظم مودی کمپرومائزڈ ہیں اور نوجوانوں کا غصہ محض سیاسی نہیں بلکہ بے روزگاری اور معاشی غیر یقینی صورتحال کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والی بھارتی ڈیل کا فائدہ صرف امریکا کو ہوگا جبکہ بھارتی کسانوں اور عام شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ مودی ممکنہ طور پر ایپسٹین فائل میں نام آنے یا اڈانی کو بچانے کے لیے  فیصلے کر رہا ہے، جس کی قیمت ملک کے نوجوان ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی عزت احتجاج سے نہیں بلکہ مودی کے عالمی مجرم کے مشورے سے اسرائیل میں ناچنے سے خراب ہوئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی ٹیکنالوجی سمٹ کے دوران حکومتی پالیسیوں کے خلاف اس شدت کا احتجاج سیاست نہیں بلکہ مودی کی پالیسی پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور: 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

Published

on



لاہور:

پولیس نے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہڈیارہ شجاع اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عمران کو حراست میں لے لیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 11 سالہ بچی کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی گھر سے کھانا دینے کے لیے گئی تھی کہ اسی دوران ملزم نے اسے بہانے سے اپنے پاس بلا کر مبینہ طور پر نازیبا حرکت کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم عمران کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ہڈیارہ شجاع اللہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

لوئردیر؛ خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش، اہل خانہ خوشی سے نہال

Published

on



لوئر دیر:

تیمرگرہ  کے علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل خاتون نے بیک وقت 3 بچوں کو جنم دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ اور تینوں بچے صحت مند ہیں۔ پیدائش کے بعد نوزائیدہ بچوں کو اسپتال کے خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے نارمل ڈیلیوری کے ذریعے 3 بچوں کو جنم دیا ، جن کا علاج معالجہ صحت سہولت کارڈ کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اس تمام عمل کو 3 لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم نے مکمل کیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون کے یہ پہلے بچے ہیں اور اس سے قبل ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔

نوزائیدہ بچوں میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔ خاندان کی جانب سے شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے اور اسپتال میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ اہل علاقہ اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گھر میں عید جیسا سماں ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پیر محمد شاہ دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات

Published

on


گزشتہ ماہ عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا۔

20 گریڈ کے افسر پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کیا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Trending