Connect with us

Today News

اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں  کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

Published

on



لاہور:

اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں  کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل ٹاؤن کے ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہری کو لوٹنے والے گروہ کو سیف سٹی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان نے اے ٹی ایم پر پہلے ٹرانزیکشن فیل ہونے کا ڈراما رچایا، شہری کا پاس ورڈ دیکھ کر اس کا کارڈ تبدیل کیا اور اس کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

شہری نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے سیف سٹی کو واقعے کی اطلاع دی۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کیا اور مختلف مقامات پر لگے کیمروں میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں، جبکہ گرفتار افراد نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ترجمان سیف سٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی 15 پر دیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کوہستان مالیاتی اسکینڈل کا ایک اور ملزم نجی کمپنی کا مالک گرفتار

Published

on



پشاور:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم نجی کمپنی کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بختیار خان کوہستان اسکینڈل میں ملوث ہے اور اسے تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق گلگت سے ہے اور وہ ایک نجی کمپنی کا مالک ہے جبکہ اس نے ایک فرضی کمپنی بھی قائم کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو مختلف مدات میں ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں جن کی بنیاد پر اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے اس کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

قانون کی خلاف ورزی ٹریفک پولیس وارڈن کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

Published

on



راولپنڈی:

ٹریفک پولیس اہل کار کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنا خود مہنگا پڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈیوٹی کے دوران سرکاری موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ چلانے پر   سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم  نے نوٹس لے لیا۔

وارڈن کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلا کر تعاقب کرنے اور رکشہ روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اور لوڈر رکشے کا تعاقب کرتے ہوئے وارڈن کو 2 ہزار روپے کا چالان ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔ سیکٹر انچارج انسپکٹر وقار نے یہ چالان ٹکٹ وارڈن ریاض کو جاری کیاگیا  ۔

سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سرکاری یا پرائیویٹ افراد پر یکساں لاگو ہوتی ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز اور دیگر سرکاری ملازمین ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پاک افغان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندگان کا اہم اجلاس  جاری ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں  جاری اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف پارلیمانی رہنماؤں کو پاک افغان صورتحال اور خطے بالخصوص مشرق وسطی و خلیج میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی جب کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر جمیعت علماء اسلام مولانا فضل شریک ہیں۔

علاوہ ازیں اجلاس میں  وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، عبدالعلیم خان (استحکام پاکستان پارٹی)، خالد حسین مگسی (بلوچستان عوامی پارٹی)، خالد مقبول صدیقی (متحدہ قومی موومنٹ)، چوہدری سالک حسین (پی ایم ایل ق)، سید مصطفی کمال (متحدہ قومی موومنٹ) بھی موجود ہیں۔

ان کے علاوہ  رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ خان، معاون خصوصی طلحہ برکی، سینیٹرز شیری رحمن (پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرئینز)، انوار الحق کاکڑ، منظور احمد کاکڑ (بلوچستان عوامی پارٹی)، پرویز رشید (پاکستان مسلم لیگ ن)، حافظ عبدالکریم، فیصل سبزواری (متحدہ قومی موومنٹ)، جان محمد (نیشنل پارٹی)، ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر(پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرئینز)، ڈاکٹر فاروق ستار (متحدہ قومی موومنٹ)، امین الحق (متحدہ قومی موومنٹ)، پولین بلوچ (نیشنل پارٹی) شریک ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending