Today News
بابراعظم کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل، نوجوان راتوں رات مشہور
جنوبی پنجاب کا غریب مزدور محمد عمران اسٹار بیٹر بابراعظم کا ہمشکل راتوں رات مشہور ہوگیا۔
عمران کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو اَپ لوڈ کی جس پر وہ راتوں رات ہی مشہور ہوگیا۔ عمران اپنے گاؤں سے محنت مزدور کرنے نکلا تھا۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں محمد عمران کا کہنا تھا گاؤں والے کہتے تھے کہ بابراعظم کی شکل کے لگتے ہو لیکن میں مانتا نہیں تھا۔
نوجوان نے بتایا کہ جب سے لاہور آیا ہوں تب سے گاؤں والی یاد آتی ہے کہ وہ ٹھیک ہی کہتے تھے۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں جب بابراعظم کو ڈراپ کیا گیا تو عمران افسردہ ہوگیا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ میری پہچان بابر بھائی سے ہے۔
Source link
Today News
تیسری عالمی جنگ کا دہانہ اور پاکستان کا امتحان
مشرقِ وسطیٰ کی زمین اس وقت ایک دہکتا ہوا آتش فشاں بن چکی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔
ایران میں تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے سے لے کر تہران میں عظیم قیادت کی شہادت تک؛ اسرائیل اور امریکا کے تضادات کے درمیان اب یہ سوال پوری شدت سے ابھر رہا ہے کہ کیا پاکستان اس عالمی آگ کو بجھانے میں کوئی موثر کردار ادا کر پائے گا؟
جنگ کی یہ لہر اس وقت المیہ بن گئی جب ایران میں ایک اسکول کو نشانہ بنا کر معصوم طلبا کو خاک و خون میں غلطاں کردیا گیا۔ اس بزدلانہ کارروائی کے زخم ابھی تازہ ہی تھے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر نے پوری امتِ مسلمہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن اب کسی بین الاقوامی قانون یا اخلاقی حد کو ماننے کے لیے تیار نہیں، جس نے خطے کو ایک ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں سے واپسی ممکن نظر نہیں آتی۔
اسرائیل اور امریکا اس جنگ کو طول دینے کے لیے مسلسل تضاد بیانی کا سہارا لے رہے ہیں۔ ایک طرف اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کو خطرہ بنا کر پیش کرتا ہے، تو دوسری طرف ’رجیم چینج‘ کا راگ الاپ کر ایرانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ حقیقت میں ان کا مقصد نہ تو ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ ہے اور نہ ہی انسانی حقوق؛ وہ صرف ایران کی مزاحمتی طاقت کو کچل کر خطے میں اسرائیل کی بلا شرکتِ غیرے بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ بحیرہ عرب میں امریکی بحری بیڑوں کی تعیناتی اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ واشنگٹن آگ بجھانے کے بجائے اس میں مزید تیل ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ایران نے بھی اب خاموشی توڑ دی ہے اور تہران کا پیغام واضح ہے کہ اب جنگ سرحدوں تک محدود نہیں رہے گی۔ حالیہ دنوں میں عرب ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے دھماکوں نے عالمی دفاعی ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔ اس صورتحال نے خلیجی ممالک کی معیشت اور وہاں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک سنگین معاشی چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
پاکستان کے لیے یہ گھڑی کسی کڑے امتحان سے کم نہیں ہے کیونکہ وہ خود اس وقت دہرے محاذ پر جنگ لڑ رہا ہے۔ ایک طرف مشرقِ وسطیٰ کا بحران ہے، تو دوسری طرف افغانستان کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی اور بڑھتے ہوئے تنازعات نے پاکستان کی توجہ داخلی سلامتی کی طرف مبذول کر رکھی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کو اپنی ہی سرزمین کے دفاع اور مغربی سرحد پر جاری اس ’ہائبرڈ وار‘ میں الجھا کر اسے علاقائی سطح پر غیر موثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس تمام تر صورتحال میں بھارت کا کردار انتہائی تشویشناک اور دشمنی پر مبنی ہے۔ نئی دہلی ایک طرف اسرائیل کے ساتھ تزویراتی اتحاد کو مضبوط کر رہی ہے، تو دوسری طرف افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے پاکستان کے لیے مغربی سرحد پر مسلسل مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ بھارت کا اصل مقصد یہ ہے کہ پاکستان کو اپنے ہی علاقائی تنازعات میں اس قدر الجھا دیا جائے کہ وہ عالمی سطح پر یا ایران کے حق میں کوئی موثر آواز نہ اٹھا سکے اور کشمیر جیسے دیرینہ مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹ جائے۔
پاکستان کو اب اپنی مغربی اور مشرقی دونوں سرحدوں پر کڑی نظر رکھنی ہوگی۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ افغانستان کے ساتھ حالیہ تنازع محض اتفاق نہیں بلکہ پاکستان کو دفاعی اور معاشی طور پر تھکانے کی ایک بڑی سازش کا حصہ ہو سکتا ہے۔ بھارت اس عالمی ہنگامہ آرائی کی آڑ میں لائن آف کنٹرول (LoC) پر بھی کسی بڑی مہم جوئی کی کوشش کر سکتا ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ تیسری عالمی جنگ اب دہلیز پر دستک دے رہی ہے۔ پاکستان کو اپنی ایٹمی طاقت کی ذمہ داری، ایران کے ساتھ برادرانہ وابستگی اور اپنی داخلی سلامتی کے درمیان ایک انتہائی متوازن راستہ نکالنا ہوگا۔ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اپنی داخلی قوت کو مجتمع کرے، چین اور ترکیہ جیسے دوست ممالک کے ساتھ مل کر سفارتی محاذ سنبھالے اور ایک لیڈر کے طور پر ابھر کر دشمن کی ان چالوں کو ناکام بنائے جو اسے تنہا کرنا چاہتی ہیں۔
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔
Source link
Today News
ایران اسرائیل جنگ اور بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا یورپ تباہ ہوجائے گا؟
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں اور اس کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی کشیدہ بنا دیا ہے۔ ان حملوں میں اہم شخصیات کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات کے بعد خطے میں عدم استحکام اور ممکنہ وسیع تنازع کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
جیسے ہی جنگی کارروائیوں کی خبریں منظر عام پر آئیں، سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بلغاریہ کی معروف نابینا نجومی بابا وانگا کی پرانی پیشگوئیوں کی طرف مبذول ہوگئی۔ بابا وانگا، جن کا انتقال 1996 میں ہوا تھا، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ آنے والے برسوں کے عالمی حالات سے متعلق مختلف پیشگوئیاں کرچکی تھیں۔
ان کے ماننے والوں کے مطابق بابا وانگا نے 2026 کے ابتدائی مہینوں میں ایک بڑی جنگ کی پیشگوئی کی تھی جو مشرق سے شروع ہوگی۔ سوشل میڈیا پر صارفین موجودہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو اسی ممکنہ پیشگوئی سے جوڑ رہے ہیں۔
مبینہ پیشگوئی میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس جنگ کے اثرات دنیا کے مغربی خطوں، خاص طور پر یورپ، پر شدید پڑ سکتے ہیں۔ بعض دعووں کے مطابق یورپ کو معاشی اور سماجی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور خطہ طویل عرصے تک عدم استحکام کی کیفیت میں رہ سکتا ہے۔
اسی تناظر میں بابا وانگا سے منسوب ایک اور دعویٰ بھی گردش میں ہے کہ عالمی تنازعات کے بعد روس ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر مزید مضبوط ہو کر سامنے آ سکتا ہے اور بین الاقوامی طاقت کے توازن میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد موجود نہیں ہوتی اور عالمی حالات کا تجزیہ مستند سفارتی اور سیاسی حقائق کی روشنی میں ہی کیا جانا چاہیے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں بھی پیشگوئیوں کے بجائے زمینی حقائق اور سرکاری بیانات کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
Source link
Today News
سندھ میں ہولی کے موقع پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
سندھ میں ہولی کے موقع پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
حکومت سندھ نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
تعطیلات کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 3 تا 4 مارچ ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا