Today News
باجوڑ؛ اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا
باجوڑ سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار شاہ منیر کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار کو گزشتہ روز اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس اہلکار چھٹی پر تھا اور ڈمہ ڈولہ گیا تھا جہاں سے اغواء کیا گیا تھا۔
Source link
Today News
کراچی؛ شہری کروڑوں مالیت کی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، موبائل فونز سے محروم
رواں سال کے ابتدائی مہینوں کے دوران شہر میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کی چھینا جھپٹی کی وارداتیں تھم نہ سکیں اور گزشتہ ماہ (فروری) مسلح ملزمان نے شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی 3 ہزار 343 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا اور اسی دوران لاکھوں روپے مالیت کے 1237 موبائل فونز بھی شہریوں سے چھین لیے گئے۔
سی پی ایل سی کی جانب سے اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دو ماہ (جنوری اور فروری) میں شہری مجموعی طور 7 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے، ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے دو ہزار 677 موبائل فونز بھی چھین لیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات میں 90 افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے اور شہر میں بھتہ خوری کے 56 واقعات سامنے آئے، جس میں سب سے زیادہ 27 واقعات فروری میں پیش آئے۔
سی پی ایل سی کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں شہر کے مختلف علاقوں سے کار و موٹر سائیکل لفٹرز نے شہریوں سے 22 گاڑیاں اور 452 موٹر سائیکلوں چھین لیں، 143 گاڑیاں اور دو ہزار 726 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔
فروری میں شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو 1237 موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا اور فروری کے 28 روز میں شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات میں 40 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، بھتہ خوری کے 27 واقعات پیش آئے جبکہ ایک واقعہ اغوا برائے تاوان کا بھی پیش آیا۔
سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں گزشتہ دو ماہ میں شہریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی 40 گاڑیاں چھینی گئیں، 281 گاڑیاں چوری کرلی گئیں اور 869 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی 5 ہزار 818 موٹر سائیکلیں چوری بھی کی گئیں۔
Source link
Today News
عراق میں تباہ ہونے والے فوجی طیارے میں سوار تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے؛ امریکا کی تصدیق
امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں کریش ہونے والے ری فیولنگ طیارے پر موجود تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ حادثے کے حالات کی تحقیقات جاری ہیں البتہ یہ بھی واضح کیا کہ طیارے کے گرنے کی وجہ حملہ نہیں تھا۔
خیال رہے کہ ابتدائی طور پر امریکی فوج نے طیارہ حادثے میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی جب کہ باقی 2 کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا تاہم اب تمام 6 اہلکاوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ عملے کے ارکان کی شناخت ان کے اہل خانہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ’’کے سی-135 ایک ری فیولنگ طیارہ ہے جو بنیادی طور پر دوسرے فوجی طیاروں کو فضائی ایندھن فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طیارہ مغربی عراق میں معمول کی ری فیولنگ آپریشن پر تھا، یعنی یہ کسی دوسرے طیارے کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے جا رہا تھا یا دوران پرواز ایندھن فراہم کر رہا تھا۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ اس مخصوص پرواز میں کون سا طیارہ ری فیول ہو رہا تھا کیونکہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے صرف کہا کہ حادثہ دشمنانہ یا دوستانہ فائر کی وجہ سے نہیں ہوا اور تحقیقات جاری ہیں۔
Today News
لکی مروت میں ڈرون پروازیں پولیس نے ناکام بنا دیں، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی
معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کوہاٹ میں ڈرون پروازوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ڈرون پروازوں کو ناکام بنا دیا تاہم ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دفتر معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا سے جاری بیان کے مطابق شفیع جان نے کہا کہ کوہاٹ میں مشتبہ ڈرون پروازوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جہاں پولیس کی خصوصی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ڈرون کو اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے جام کر دیا۔
شفیع جان نے کہا کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرون کے سگنلز جام کیے گئے، موٹر بند ہونے سے ڈرون زمین پر گر گیا اور ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا ثبوت ہے، کوہاٹ سمیت پورے صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کے استعداد کار میں اضافے کے لیے 31 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی ہے، اب تک 7 ارب روپے سے زیادہ جدید اسلحہ، اینٹی ڈرون جیمنگ سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی کی خریداری پر خرچ کیے گئے۔
شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں قیام امن کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کی رپورٹ آئی جی پولیس سے طلب کر لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus