Today News
بار بار جمائی لینا صحت کےلیے کس خطرے کی علامت ہے؟ ماہرین کی اہم وارننگ
اگر آپ دن بھر بار بار جمائی لیتے ہیں یا نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل کافی کا سہارا لیتے ہیں تو یہ صرف تھکن نہیں بلکہ ایک سنجیدہ صحتی مسئلے کی نشاندہی بھی ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسی علامات اکثر نیند کی شدید کمی کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جو وقت کے ساتھ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
امریکی ادارے ’امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن‘ نے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ بار بار جمائی لینا دراصل ناکافی نیند کی علامت ہے، اور اگر اس پر توجہ نہ دی جائے تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس مؤقف کی دنیا بھر کی 25 طبی تنظیموں نے بھی تائید کی ہے۔
ادارے کے صدر کے مطابق نیند کی کمی صرف فرد تک محدود نہیں رہتی بلکہ اس کے اثرات معاشرے تک پھیل سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر نیند کی حالت میں گاڑی چلانا حادثات کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ کام کے دوران توجہ کی کمی غلطیوں اور دیگر مسائل کو جنم دیتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی معیاری نیند نہ لینے سے ذیابیطس، ڈپریشن، دل اور گردوں کے امراض، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور فالج جیسے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ امریکا میں تقریباً ایک تہائی بالغ افراد دن کے وقت غیر معمولی غنودگی کی شکایت کرتے ہیں، جو اس مسئلے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
نیند کے ماہرین کے مطابق لوگ اکثر غنودگی کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، جیسے کسی میٹنگ میں اونگھ جانا، حالانکہ یہ واضح اشارہ ہوتا ہے کہ جسم کو مناسب آرام نہیں مل رہا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جو شخص مکمل آرام کر چکا ہو، وہ بوریت کے باوجود نیند محسوس نہیں کرے گا۔
مسلسل نیند کی کمی دماغی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے، جس کے باعث انسان اپنی حالت کا درست اندازہ نہیں لگا پاتا۔ ایسے افراد یادداشت، ردعمل اور ہم آہنگی کے ٹیسٹ میں زیادہ غلطیاں کرتے ہیں، حالانکہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔
ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ نیند کی شدید کمی کے دوران دماغ چند لمحوں کے لیے ’’مائیکرو سلیپ‘‘ میں جا سکتا ہے، جو خاص طور پر ڈرائیونگ یا حساس کام کے دوران انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ ٹریفک حادثات نیند کی حالت میں گاڑی چلانے کے باعث پیش آتے ہیں۔
نیند کی کمی کی وجوہات میں سلیپ ایپنیا، بے خوابی، طرزِ زندگی کی خراب عادات، ادویات اور ذہنی دباؤ شامل ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ کیفین، سونے سے پہلے شراب نوشی، ورزش کی کمی اور غیر آرام دہ ماحول بھی نیند کے معیار کو متاثر کرتے ہیں۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر کسی شخص کو مسلسل غنودگی یا نیند کی کمی محسوس ہو تو اسے سنجیدگی سے لیا جائے اور ضرورت پڑنے پر طبی معائنہ کروایا جائے، تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔
Source link
Today News
آئی ٹی پی کی طرف سے ٹریفک ایڈوائزری جاری
اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر عارضی راستوں کی تبدیلی کا اعلان کیا جبکہ شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اہلکار نے بتایا کہ غیر ملکی مہمانوں اور سرکاری وفود کی نقل و حرکت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے مختلف راستوں پر مختصر دورانیے کے لیے ٹریفک کی ڈائیورژن کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہری اس دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہوئے جلدی روانہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جاری بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہو سکتی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار رفتار کم رکھیں اور لین ڈسپلن کی پابندی کریں۔
اہلکار کے مطابق گاڑی چلانے والوں کو سفر کے دوران سائیڈ مررز اور انڈیکیٹرز کا استعمال یقینی بنانا چاہیے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین استعمال کرنے اور احتیاط کے ساتھ آہستہ رفتار میں سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکارـ15‘‘ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Today News
سندھ پولیس کی کراچی پریس کلب کے باہر کارروائی، قوم پرست سیاسی جماعت کے 6 رہنما زیر حراست
ساوتھ پولیس نے کراچی پریس کلب کے باہر سے جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ریڈ زون دفعہ 144 نافذ ہے اور حالات کے سبب سیکیورٹی الرٹ ہے۔پولیس کو اطلاع ملی کہ جئے سندھ قومی محاذ کوئی اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے اور اس سے امن کی صورتحال خراب ہونے کے خدشات تھے۔
پولیس نے اس لیے کراچی پریس کلب کے باہر سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس نے پریس کلب آنے والے جسقم بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے کرقریبی تھانہ منتقل کیا۔
حراست میں لیے گئے رہنمائوں میں ڈاکٹر نیاز کالانی۔ غلام مرتضی ۔ چا کر خان ۔کاشف اللہ بچایو۔آصف بالادی اور پہنل ساریو شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے حوالے سے مذید کوئی فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔
جسقم بشیر قریشی گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ میں قوم پرست آْصف بالادی شمولیت کا اعلان کرنے والے تھے۔اس لیے کراچی پریس کلب میں منعقد کرنی تھی ۔تاہم پولیس نے پریس کلب کا گھیرائو کرکے کلب آنے والے تمام رہنمائوں کو باہر سے حراست میں لے لیا۔
انہوں نے ان گرفتاریوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ عمل جمہوریت کے خلاف ہے۔
Today News
کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار
حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ایف آئی اے سی سی سی کراچی کی کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں کی گئی، انکوائری نمبر 17/2026 کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا۔
کارروائی ایم اے جناح روڈ نزد گل پلازہ کراچی میں کی گئی، ملزم محمد ثاقب سلیم ولد محمد سلیم کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 2 کروڑ روپے نقدی برآمد ہوئی۔
ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔ موبائل فون میں حوالہ ہنڈی سے متعلق واٹس ایپ چیٹس موجود تھیں۔ تمام برآمد شدہ رقم اور شواہد کو قانونی تقاضوں کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔
ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports1 week ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport