Connect with us

Today News

بالائی علاقوں میں کل سے بارش اور تیز ہواوٴں کی پیش گوئی

Published

on



اسلام آباد:

این ڈی ایم اے نے بالائی علاقوں میں 14 سے 16 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواوٴں کی پیش گوئی کردی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواوٴں کا سلسلہ ہفتہ کی شام کو ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے، اس موسمی نظام کے باعث بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے،  کاشت کاروں کو بھی موجودہ موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران ہتھیار ڈالنے کے بہت قریب ہے؛ صدر ٹرمپ کا دعویٰ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے بہت قریب ہے تاہم انھوں نے جنگ کے خاتمے کی کوئی حتمی ڈیڈلائن نہیں دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر ٹرمپ نے جی سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ  ورچوئل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت شدید دباؤ میں ہے اب وہاں شاید ہی کوئی ایسا اعلیٰ عہدیدار باقی رہ گیا ہو جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کرسکے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال اب بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور کمرشل جہازوں کو دوبارہ اس راستے سے گزرنے کے لیے آپریشن شروع کرنے چاہئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکا کو یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

جی سیون رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر ایران جنگ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد جنگ ختم کرکے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جائے کیونکہ اس اہم سمندری گزرگاہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لئے نئی فیڈر سروس کا آغاز

Published

on



کراچی:

کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لئے نئی فیڈر سروس کا آغاز ہوگیا۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے فجیرہ اور خورفکن کے لیے باقاعدہ شپنگ سروس شروع کردی گئی ہے، نئی فیڈر سروس ٹرانشپ کی جانب اہم پیش رفت ہے جس سے پاکستان کے درآمد اور برآمد کنندگان کو عالمی شپنگ نیٹ ورک تک بہتر رسائی ملے گی۔

محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اس پیشرفت سے کراچی پورٹ کے علاقائی بندرگاہوں سے رابطوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، پہلا فیڈر شپ کراچی گیٹ وے ٹرمینل پہنچ چکا ہے، نئی سروس سے پاکستان کی سپلائی چین کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔ اس ضمن میں کے جی ٹی ایل کے CEO خرم عزیز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے جدید لاجسٹک نیٹ ورک سے پاکستانی تجارت کو فائدہ ہوگا۔





Source link

Continue Reading

Today News

آپریشن غضب للحق: کابل میں 313 کور کا ایمونیشن ڈمپ تباہ

Published

on



اسلام آباد:

آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کے افغانستان میں ایک اور کامیاب فضائی حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں کابل میں 313 کور کا ایمونیشن ڈمپ موثر انداز میں تباہ کردیا گیا اور کسی سول آبادی کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں 313 کور کے ایمونیشن ڈمپ کو بھی موثر انداز میں تباہ کیا، اس ایمونیشن ڈمپ سے افغان طالبان سمیت دہشت گرد تنظیمیں اسلحہ و بارود استعمال کر رہی تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افواج کی جانب سے صرف ایمونیشن ڈمپ کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

یہ ویڈیو افغان اور بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو رد کرتی ہے کہ پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔





Source link

Continue Reading

Trending