Connect with us

Today News

بجلی کے نظام پر حملہ ہوا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا، ایران کا ٹرمپ کے بیان پر سخت انتباہ

Published

on


ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں توانائی اور پانی کی تنصیبات پر حملے کر سکتا ہے۔

ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ کے ترجمان ابرہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ایران نہ صرف تیل و گیس کی تنصیبات بلکہ پانی صاف کرنے والے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، خاص طور پر وہ تنصیبات جو امریکا اور اسرائیل سے منسلک ہوں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سربراہ علی لاریجانی نے ماضی میں خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کے بجلی کے نظام پر حملہ کیا گیا تو پورا خطہ آدھے گھنٹے میں اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتے ہیں اور توانائی کے عالمی نظام پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سوڈان میں ہسپتال پر ہولناک حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق

Published

on


عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سوڈان کے علاقے دارفور میں ایک ہسپتال پر حملے میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینام کے مطابق یہ حملہ مشرقی دارفور کے دارالحکومت الڈائن میں واقع ایک تدریسی ہسپتال پر کیا گیا، جس میں مریضوں کے ساتھ ساتھ دو نرسیں اور ایک ڈاکٹر بھی جاں بحق ہوئے۔

حملے میں مزید 89 افراد زخمی ہوئے جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔ اس واقعے کے بعد ہسپتال کے بچوں، زچگی اور ایمرجنسی وارڈز شدید متاثر ہوئے اور ہسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق سوڈان کی جاری جنگ کے دوران صحت کے مراکز پر حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ 2023 سے اب تک 213 حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر فوج کے ڈرون کے ذریعے کیا گیا، تاہم ڈبلیو ایچ او نے کسی فریق کو براہ راست ذمہ دار قرار نہیں دیا۔

واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سے فوج اور نیم فوجی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور ایک کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق یہ تنازع دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک بن چکا ہے، جہاں 3 کروڑ سے زائد افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ صحت کے مراکز کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے اور اس کے سنگین نتائج سامنے آتے ہیں، انہوں نے فوری جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کی اپیل بھی کی۔





Source link

Continue Reading

Today News

فیروزآباد پولیس نے 5 دن سے قید خاتون کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا

Published

on


مدد گار ون فائیو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو بازیاب کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مدد گار ون فائیو پولیس نے فیروزآباد تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئےایک خاتون کوبازیاب کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔

پولیس مددگار15 کا فیروز آباد کے علاقےسے خاتون کو قید کرنےکی اطلاع ملتے ہی مددگار 15 جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

مددگار 15 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کروالیا اورموقع سے ایک ملزم کو مبینہ نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان مدد گار ون فائیو پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ملزم نے خاتون سے اس کے 2 موبائل فونز چھین لیے تھےاورپانچ دن سے قید کیا ہواتھا اورمبینہ ذیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔

بعدازاں مددگار15 نے متاثرہ خاتون اورگرفتارملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران جنگ کا 23 واں دن، اسرائیلی شہروں دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائلوں نے تباہی مچادی

Published

on


ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ 23 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے جبکہ خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو 48 گھنٹوں میں مکمل طور پر نہ کھولا گیا تو امریکا ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کر دے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے تہران کے مختلف علاقوں پر تازہ حملے کیے، جن میں شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران نے ردعمل میں اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک پر میزائل حملے جاری رکھے۔ اسرائیلی شہروں دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے۔

ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا تو وہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل سے منسلک تمام توانائی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

ایرانی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تہران کی فضاؤں میں ایک امریکی اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا، جبکہ پاسداران انقلاب نے ایک اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا بھی دعویٰ کیا، جس کی اسرائیل نے تصدیق نہیں کی۔

ایران کے جوہری ادارے کے مطابق نطنز میں جوہری تنصیبات کو امریکا اور اسرائیل نے نشانہ بنایا، تاہم عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی تابکاری خارج ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 1500 سے زائد افراد جاں بحق اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد ہسپتالوں کو بھی خالی کرانا پڑا۔

خلیجی ممالک میں بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ سعودی عربیہ نے درجنوں ایرانی ڈرونز اور میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا، جبکہ بحرین نے بھی سینکڑوں حملے ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔

ادھر قطر میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اسرائیل میں ایرانی حملوں کے بعد ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے صورتحال کو ’انتہائی مشکل‘ قرار دیتے ہوئے ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اسرائیلی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں جبکہ جنوبی علاقوں میں اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق جنگ کے پھیلاؤ اور توانائی تنصیبات پر حملوں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے باعث معاشی اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending