Today News
بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل؛ بل گیٹس کا روسی خواتین کیساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے عملے سے باضابطہ معذرت کر لی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے اعتراف کیا کہ انھوں نے دو روسی خواتین کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات تھے جس پر وہ شرمندہ ہیں۔
امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اپنے فاؤنڈیشن کے عملے سے ایک ٹاؤن ہال اجلاس میں خطاب کیا جس میں اپنی نجی زندگی سے متعلق تنازع پر کھل کر بات کی۔
بل گیٹس نے ندامت کا اظہار کیا کہ ان کی 27 سالہ شادی کے دوران دو روسی خواتین کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رہے ہیں۔
بل گیٹس نے مزید بتایا کہ ایک خاتون روسی برج کھلاڑی تھیں جن سے ان کی ملاقات مختلف برج ایونٹس کے دوران ہوئی جبکہ دوسری خاتون روسی نیوکلیئر فزسٹ تھیں جن سے ان کا رابطہ کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے قائم ہوا۔
انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ نجی طیارے پر جیفری اپیسٹین کے ساتھ سفر کر چکے ہیں اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں ان سے ملاقاتیں بھی کیں تاہم انہوں نے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے یا اس کا مشاہدہ کرنے کی سختی سے تردید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا اور نہ ہی اپیسٹن جنسی اسکینڈل کی کسی بھی متاثرہ خاتون کے ساتھ وقت گزارا۔
بل گیٹس نے بتایا کہ اپیسٹین سے ان کی پہلی ملاقات 2011 میں ہوئی تھی اُس وقت اپیسٹین فلوریڈا میں کم سن لڑکی کو جسم فروشی کے لیے فراہم کرنے کے جرم میں سزا پا چکا تھا۔
بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپیسٹین کے ساتھ ان کے تعلقات نے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس پر وہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔
قبل ازیں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جولائی 2013 کی ایک ای میل جو مبینہ طور پر اپیسٹین کی جانب سے لکھی گئی تھی۔
اس ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ بل گیٹس نے روسی خواتین کے ساتھ تعلقات کے بعد لاحق ہونے والی ایک جنسی بیماری کو اپنی اہلیہ میلنڈا گیٹس کو بچانے کی کوشش بھی کی تھی۔
یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا جب بدنامِ زمانہ سرمایہ کار جیفری اپیسٹین کے ساتھ بل گیٹس کے روابط سے متعلق نئی تفصیلات منظرِ عام پر آئی ہیں۔
Today News
بلوچستان؛ ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ضلع ژوب میں 25 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک جامع ایریا سینیٹائزیشن آپریشن کیا اور اس دوران 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کارروائی 24 فروری کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تسلسل میں کی گئی، جس میں 8 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ تازہ آپریشن کے دوران فورسز نے متعدد راستوں پر دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے عناصر علاقے میں متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دیگر ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قومی ایکشن پلان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
Source link
Today News
دادی کی میت پر ہنسی کیوں آئی؟ ہیری اسٹائلز نے حیران کن وجہ بتادی
برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز نے اپنی زندگی کے ایک نہایت ذاتی اور غیر متوقع واقعے کا انکشاف کیا ہے، جس نے مداحوں کو حیران بھی کیا اور جذباتی بھی کردیا۔
گلوکار نے بتایا کہ وہ اپنی دادی کی آخری رسومات کے دوران ہنس پڑے تھے، جس کی ایک عجیب لیکن دلچسپ وجہ تھی۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہیری اسٹائلز سے پوچھا گیا کہ ان کے مشہور گانے ’’میوزک فار اے سوشی ریسٹورنٹ‘‘ کی طرح اور کن مقامات سے انہیں موسیقی کے لیے آئیڈیاز مل سکتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں ’’کریمیٹوریم‘‘ یعنی تدفین کی جگہ سے بھی گانے کا خیال آسکتا ہے۔
گلوکار نے اس غیر معمولی جواب کے پیچھے ایک یادگار واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اپنی دادی کی آخری رسومات میں موجود تھے تو جیسے ہی رسومات شروع ہوئیں، پس منظر میں ’’دی لانگ اینڈ وِنڈنگ روڈ‘‘ بجنے لگا۔ یہ غیر متوقع لمحہ انہیں اتنا عجیب لگا کہ وہ اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال بظاہر نامناسب محسوس ہوتی ہے، لیکن اسی لمحے انہوں نے سوچنا شروع کیا کہ اگر آخری رسومات کے لیے مخصوص گانوں کی فہرست بنائی جائے تو وہ کیسی ہوگی۔ اسی خیال نے انہیں مزاحیہ انداز میں ایک ’’کریمیٹیشن پلے لسٹ‘‘ بنانے کی طرف مائل کیا۔
ہیری اسٹائلز نے اپنی اس خیالی فہرست میں چند دلچسپ گانوں کا بھی ذکر کیا، جن میں ’’ڈسکو انفرنو‘‘، ’’ری لائٹ مائی فائر‘‘ اور ’’رنگ آف فائر‘‘ شامل ہیں۔
سابقہ بینڈ ’’ون ڈائریکشن‘‘ کے رکن کا یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جہاں مداح اس واقعے کو ان کے منفرد حسِ مزاح اور زندگی کو مختلف زاویے سے دیکھنے کے انداز کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔
Source link
Today News
سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی فائر وال ہٹانے کی تردید
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے والی فائر وال کی بندش کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی رکن صادق میمن نے سوال اٹھایا کہ کیا فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے قبل فائر وال کی بندش کر دی گئی ہے۔
اس پر سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ضرار ہاشم نے فائر وال ہٹانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ویب منیجمنٹ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے۔
سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے واضح کیا کہ فائر وال یا ویب منیجمنٹ سسٹم کسی قسم کے ڈیلے کا شکار نہیں بنتا۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ فائر وال نہیں بلکہ پی ٹی اے کا ویب منیجمنٹ سسٹم ہے جو 2006 سے چل رہا ہے اور اب تک چار بار اپ ڈیٹ ہو چکا ہے، جبکہ اس کی آخری اپ گریڈیشن 2023 میں کی گئی۔
چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق اس سسٹم کے نفاذ سے گرے ٹریفک میں واضح کمی آئی ہے اور اسی نظام کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتی احکامات پر ایکس کو بھی ویب منیجمنٹ سسٹم کے تحت بند کیا گیا تھا، جبکہ حکومت اور عدالتی احکامات پر اب تک سات مرتبہ مختلف پلیٹ فارمز بند کیے جا چکے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ویب منیجمنٹ سسٹم ٹیکنالوجی کو سست نہیں کرتا اور نہ ہی یہ کسی قسم کے ڈیلے کا باعث بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سرحدوں کا تحفظ بھی ضروری ہے اور پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت کی جانب سے ہونے والے سائبر حملے اسی نظام کے ذریعے روکے گئے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion