Connect with us

Today News

بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل؛ زندہ بچ جانے والی خاتون نے دل دہلا دینے والی کہانی

Published

on


بدنامِ زمانہ جنسی اسکینڈل کے مرکزی مجرم جیفری اپیسٹین کے جنسی استحصال کی شکار رہنے والی خاتون رینا نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رینا نے بتایا کہ جب ان کی عمر 21 برس تھی تو ایپسٹین نے انہیں شدید ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ جیفری ایپسٹین نہ صرف ان کی جسمانی ساخت پر تنقید کرتا رہا بلکہ بار بار تذلیل کرتے ہوئے انہیں زیادہ عمر کی ہونے کا طعنہ بھی دیتا تھا۔

خاتون کے بقول حالانکہ اُس وقت میری عمر 21 اور جیفری ایپسٹین کی عمر 47 سال کے لگ بھگ تھی لیکن وہ مسلسل بدسلوکی سے مجھے مسلسل ذہنی صدمات پہنچاتا رہتا تھا۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ جیفری ایپسٹین سے ملاقات سے قبل بھی وہ جنسی استحصال کا شکار رہ چکی تھیں اور اسی لیے خاموش طبع ہوگئی تھی۔ ایپسٹین نے میری اسی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔

متاثرہ خاتون کے بقول ایک سفر کے دوران جیفری ایپسٹین نے اپنے ’انتہائی سیاہ اور خطرناک راز‘ بتائے اور جب یہ راز میں نے ایک اور لڑکی سے شیئر کی تو جیفری ایپسٹین نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور میری نگرانی کرائی جاتی رہی۔

رینا نے مزید بتایا کہ ایپسٹین مسلسل یہ باور کرواتا رہا کہ وہ امریکا میں انتہائی بااثر شخصیات کو جانتا ہے اور ان کی امیگریشن حیثیت سمیت ذاتی معلومات کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بھارتی میڈیا کو مزید بتایا کہ آخری ملاقات میں جیفری ایپسٹین کا رویہ انتہائی پرتشدد تھا جس کے بعد ان سے مکمل طور پر رابطہ ختم کر دیا لیکن طویل عرصے تک خوف اور دباؤ کے باعث خاموش رہی۔

رینا نے برطانوی شہزادے اینڈریو کے خلاف کارروائی کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں حکام اب بھی اس کیس میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

فرانس؛ فوجی اہلکاروں کی کھیل ہی کھیل میں گولی چل گئی؛ ایک ہلاک

Published

on


فرانس میں فوجی اہلکار ایک ایسا کھیل وقت گزارنے کے لیے کھیل رہے تھے جس کے بارے میں انھیں زرا اندازہ نہ تھا کہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیرس کے مغرب میں واقع فوجی تربیت گاہ میں پیش آیا جہاں 4 فوجی اہلکار فارغ وقت میں ایک گیم کھیلنے لگے۔

یہ ایک فوجی کھیل تھا جس میں ساتھی اہلکار کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور عام طور پر یہ کھیل بغیر لوڈڈ ہتھیار کے کھیلا جاتا ہے لیکن ایک پستول میں گولی رہ گئی تھی۔

یہ اہلکار مبینہ طور پر شراب کے نشے میں بھی تھے اور اسی دوران کھیل ہی کھیل میں ایک اہلکار نے اپنی پستول خالی سمجھ کر چلائی تو گولی دوسرے کے سر پر جا لگی۔

سر پر گولی لگنے سے فرانسیسی فوجی 20 سالہ الیگزینڈر لینکبین شدید زخمی ہوگیا جنھیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پیرس کے فوجی گورنرنے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی خاندان کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد تین دیگر فوجیوں کو پیرس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک فوجی پر ہتھیار کے ذریعے شدید جسمانی نقصان اور شراب نوشی کے ذریعے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

دیگر دو فوجیوں پر غیر ارادی جسمانی نقصان، حفاظتی قوانین کی جان بوجھ کر خلاف ورزی، اور جرم کی جگہ تبدیل کرنے کے ذریعے انصاف کے عمل میں رکاوٹ کے الزامات عائد کیے گئے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

بشنوئی گینگ کا اگلا شکار رنویر سنگھ؛ 10 کروڑ روپے بھتہ اور جان سے مارنے کی دھمکی

Published

on


مودی حکومت میں بالی ووڈ سپر اسٹارز بھی جرائم پیشہ گروہوں اور گینگسٹرز سے محفوظ نہیں رہے ہیں جن کا تازہ شکار رنویر سنگھ بنے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھریندر کی شاندار کامیابی کے بعد ایکشن ہیرو رنویر سنگھ کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔

بدنام زمانی بشنوئی گینگ نے اداکار سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا ہے بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دھمکی رنویَر سنگھ کے منیجر کو امریکی نمبر سے موصول ہونے والے ایک وائس نوٹ کے ذریعے دی گئی۔

ممبئی کرائم برانچ پولیس نے معاملے کی ابتدائی انکوائری شروع کر دی جبکہ امریکی اداروں سے بھی رابطہ کرکے کال کے ماخذ کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس نوٹ میں سنی جانے والی آواز مبینہ طور پر گینگ کے ایک خطرناک کارندے ہیری باکسر کی ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی اسی گینگ نے فلم ساز اور ہدایت کار روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی تھی۔

اس سے قبل ریاست پنجاب کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کو بھی گینگ نے دن دہاڑے اندھا دھند گولیاں برسا کر قتل کردیا تھا۔

سلمان خان پہلے ہی اس گینگ کے اولین شکار رہے ہیں اور اب بھی انھیں قتل کی دھکمیاں دی جاتی ہیں۔ کپل شرما کے ریسٹورینٹ پر حملہ اسی گینگ کیا تھا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سر پر چھت اور ایک وقت کی روٹی کیلئے روسی نوجوان کا انتہائی قدم

Published

on


روس میں بے روزگاری سے تنگ آئے ایک نوجوان نے سر پر چھت اور ایک وقت کی روٹی کے لیے انتہائی قدم اٹھا لیا۔

روسی میڈیا کے مطابق بشکورتستان کے ایک علاقے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے بم کی افواہ پھیلا کر خود کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کروا لیا۔

ہائی اسکول سے گریجویٹ کرنے کے بعد نوجوان نے فوج میں خدمات انجام دیں اور حال ہی میں روسی شہر اوفا میں نوکری حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن متعدد کوششوں کے بعد بھی ناکام رہا۔

رہنے کے لیے جگہ اور کھانے کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نے خود کو جیل بھِجوانے کا ایک منصوبہ تیار کیا۔

گزشتہ برس اوفا میں نوکری کی تلاش میں تین روز گزارنے کے بعد وہ ایک ہوٹل میں گیا اور وہاں کے اسٹاف کو ڈرایا کہ اس کے بیگ میں بم ہے اور وہ اس جگہ کو اڑا دے گا۔ اس نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا جس کے باوجود ہوتل اسٹاف نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا۔ لہٰذا وہ کمرے کی کھڑکی سے کود کر  ایئر پورٹ بھاگ نکلا۔

اس کی دوسری کوشش کامیاب رہی۔ اوفا ایئر پورٹ کے ٹرمینل کے بیچ اس نے اپنا بیگ اٹھایا اور چیخنے لگا کہ اس کے پاس بم ہے، کوئی اس کے قریب نہ آئے۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی نے نوٹس کیا کہ بستے میں کوئی وائر یا بم ڈیٹونیٹر نہیں ہے، وہ اس کی جانب لپکے اور اس کو پولیس کے آنے تک پکڑے رکھا۔

نوجوان کے پاس سے کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا اور پوچھے جانے پر بتایا کہ اس نے ایسا قصداً کیا۔ نفسیاتی چیک اپ پر وہ بالکل ٹھیک معلوم ہوا۔ البتہ، اس کے منصوبے ک مطابق عدالت نے اس کو تین سال اور دو ماہ کے لیے قید کی سزا سنا دی۔





Source link

Continue Reading

Trending