Connect with us

Today News

برآمدات پر اضافی چارج، میٹ ایکسپورٹرز کا وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Published

on



لاہور:

گوشت برآمد کنندگان نے لاجسٹک کمپنی جیریز ڈی نیٹا کی جانب سے گوشت کی برآمدات پر 50 روپے فی کلوگرام اضافی ایڈہاک چارج عائد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پروسیسرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اقدام سے برآمدات کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی گوشت کی مسابقت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عبدالحنان نے وزارت تجارت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ برآمد کنندگان پہلے ہی عالمی سطح پر سخت مقابلے کا سامنا کر رہے ہیں ۔ لاجسٹکس اخراجات میں اضافے سے مارکیٹ شیئر متاثر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اضافی چارج تقریباً 180 ڈالر فی ٹن بنتا ہے، جس سے برآمدی لاگت بڑھ جائے گی جبکہ متعلقہ ہینڈلنگ اور سروس چارجز پہلے ہی ایئرلائنز ادا کرتی ہیں، اس لیے اس طرح کے اخراجات برآمد کنندگان پر منتقل نہیں کیے جانے چاہییں۔

برآمد کنندگان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر اضافی چارجز واپس کروائے جائیں تاکہ پاکستان کی گوشت برآمدات اور برآمدی مسابقت متاثر نہ ہو۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری، جاتی سردی لوٹ آئی

Published

on



پشاور سمیت صوبے کے بالائی اضلاع میں پچھلے ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے جس کے سبب صوبے بھر میں جاتی سردی لوٹ آئی۔

پشاور شہر و نواح میں آج بھی صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث خنکی بڑھ گئی۔

چترال اپر و لوئر کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، اپر چترال کے بالائی علاقے برفباری کی لپیٹ میں آگئے۔ دیر بالا، کالام، سوات، شانگلہ اور دیگر اضلاع میں بھی پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود، ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر بالائی اور زیریں، مالاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان بالائی اور زیریں، کولائی پالس، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تورغر میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ہری پور، باجوڑ، مہمند، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، خیبر، بنوں کوہاٹ، کرک، ہنگو، کرم، اورکزئی میں بھی بارش پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواوُں کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر تیز موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

گزشتہ روز پشاور میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ چترال میں گزشتہ روز 4 ملی میٹر، تیمر گرہ 5، دیر 8، کالام 13، دروش 3 اور سیدو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈیرہ میں 4، مالام جبہ میں 6، پارا چنار میں 34، لنڈی کوتل میں 10 اور بنوں میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش و پہاڑوں برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

فرانس کا واضح انکار: آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے، میکرون

Published

on


پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی بھی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

اپنے بیان میں میکرون نے کہا کہ فرانس اس تنازع کا فریق نہیں ہے، اس لیے موجودہ حالات میں کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس ایک ایسے بین الاقوامی اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی کم ہونے کے بعد خطے میں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنا سکے۔

اس سے قبل برطانیہ کے وزیر اعظم کئیر اسٹارمر بھی واضح کر چکے ہیں کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام بدستور سفری پابندی کی فہرست میں شامل

Published

on



اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ 

جسٹس اعظم خان نے دونوں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروکلا بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اوراحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت سرکار کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا اور مہلت کی استدعا کی گئی۔  

وکیل قدیر جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ سفری پابندی کی وجہ سے ویزے ختم ہورہے ہیں جس پر فاضل جج نے پوچھا کہ ویزے کب ختم ہو رہے ہیں؟

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایک کا مارچ میں ہی ختم ہوجائے گا اوردوسرے کا بعد میں ہوگا۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ان کے ویزے ختم ہو رہے ہیں، جواب جمع کیوں نہیں کرایا جس پر سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، جواب جمع کرادیں گے۔

جسٹس محمد اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ ویزے ختم ہونے کا مسئلہ ہے، عید کے فوری بعد سماعت کریں گے، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔ 



Source link

Continue Reading

Trending