Today News
برسوں کے بحران کے بعد فٹبال کے استحکام اور فروغ کی امید ہے، صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے ملک میں فٹبال کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسوں کے بحران کے بعد قومی فٹبال کے استحکام اور فروغ کی توقعات ہیں۔
کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹبال کی ترقی کے لیے مربوط انداز میں منصوبہ بندی کی گئی ہے،کئی برس تک فیفا کی مقرر کردہ نارملائزیشن کمیٹی کے زیر انتظام رہنے والی قومی فٹبال فیڈریشن کے پہلے منتخب صدر نے مزید کہا کہ مختلف اقدامات کی بدولت ملک میں فٹبال ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔
قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ اے ایف سی فٹسال چیمپئن شپ کوالیفائرز میں شرکت کی، خواتین کی قومی ٹیم آئندہ فیفا سیریز میں حصہ لے گی جبکہ انڈر 16 ٹیم قازقستان کے دورے پر یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی،ہمارا مقصد قومی ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا ہے۔
قومی ویمن فٹبال ٹیم اپریل میں فیفا سیریز کے دوران ترک و کیکوس آئی لینڈز، موریطانیہ اور آئیوری کوسٹ جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلے گی،پاکستان فٹبال لیگ کے کے منصوبے پر کام جاری ہے ، سرکاری محکموں میں فٹبال ٹیموں کی بحالی کے لیے حکومت سے رابطہ ہے۔
حال ہی میں کراچی میں منعقدہ نیشنل چیلنج کپ ملک میں فٹبال سرگرمیوں کی بحالی کا پہلا قدم تھا، فٹبال میں سرمایہ کاری سے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی۔
قبل ازیں زیادہ تر فیفا اور اے ایف سی کی مالی معاونت پر انحصار کرتے رہے، اب ہم اپنی آمدنی کے ذرائع پیدا کریں گے تاکہ پاکستان فٹبال کے انفراسٹرکچر میں بہتری آئے، پی ایف ایف گراس روٹ پر فٹبال کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے، جن میں انٹر اسکول چیمپئن شپ اور مختلف اضلاع میں فیفا کے منی پچز کی تنصیب شامل ہیں۔
پریس کانفرنس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی ای او شاہد کھوکر نائب صدر حافظ ذکا اللہ اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر اعظم خان بھی موجود تھے۔
Source link
Today News
صدقۂ فطر اور فدیہ و کفارۂ صوم کی کم از کم مقدار کتنی ہے؟
کراچی:
مفتی منیب الرحمن نے صدقۂ فطر اور فدیہ و کفارۂ صوم کی کم از کم مقدار کا اعلان کردیا۔
مفتی منیب الرحمن کے اعلان کے مطابق صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 300 روپے فی کس ہے۔ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ، فدیہ اور کفّارہ اداکریں ۔ انہوں نے فطرہ ،فدیۂ صوم اور کفارۂ صوم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نصاب درج ذیل شرح کے مطابق ہوں گے ۔
٭گندم کا آٹا 2 کلو(چکی والا) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :300روپے
٭جَو (4کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ : 1160روپے
٭کھجور(4کلو) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :2800روپے
٭کشمش عمدہ ( 4کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :7200روپے
روزہ توڑنے کا کفارہ :60مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے ، جس کا نصاب درج ذیل ہے :
٭گندم کا آٹا 2 کلو(چکی والا) :18,000روپے
٭جَو (4 ):69,600روپے
٭کھجور (4کلو) : 168,000روپے
٭کشمش ( 4کلو):4,32,000روپے
انہوں نے کہا کہ یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے، ہم نے تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن خوش نصیب افراد کو اللہ تعالیٰ نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:’’کوئی خوش دلی سے زیادہ دے ،تو یہ اُس کے لیے بہتر ہے،(البقرہ:184) ‘‘۔
فدیہ دائمی مریض یا ایسے انتہائی ضعیف العمر افراد کے لیے ہے ، جونہ روزہ رکھنے پر قادر ہوں اور بظاہر اُن کی بحالی کے آثار بھی نہ ہوں۔ عارضی مریض یا مسافر جو مرض یا سفر کے عذر کی بناپر روزہ نہ رکھیں ،ان پر صحت یاب ہونے یا سفر سے واپسی پر اپنی سہولت کے مطابق قضا ہے۔فدیہ اس کا بدل نہیں ہے۔
جوشخص روزہ رکھ کر کسی عذر کے بغیر توڑ دے ، اس پر کفارہ ہے اوروہ 60 مسلسل روزے اورایک روزے کی قضا ہے ، اگر یہ روزہ رکھنے پر قدرت نہ رکھتاہوتوپھر مالی کفارہ ہے۔
مندرجہ بالا اجناس کے دام مارکیٹ میں بدلتے رہتے ہیں اور بعض صورتوں میں جنس کی کوالٹی کے اعتبار سے بھی قیمت میں کمی بیشی ہوسکتی ہے ۔
Today News
میٹا کا ’میسنجر ایپ‘ مکمل طور پر بند کرنے فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے میسنجر کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا نے اعلان کیا ہے کہ 15 اپریل 2026 سے یہ ایپ مکمل طور پر غیر فعال کر دی جائے گی جس کے بعد اس پلیٹ فارم پر پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور دیگر کوئی مواد بھی نہ بھیجا جاسکے گا اور نہ موصول ہوگا۔
اگر کوئی صارف میسینجر تک رسائی کرے گا تو اُسے فیس بُک اپنے بِلٹ-اِن میسیجز پر بھیج دے گا۔
کمپنی نے اس متعلق صارفین کو پہلے سے ہی آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ ایپلی کیشن کے بند ہونے سے قبل متبادل کا بندوبست کیا جا سکے۔
Today News
افغانستان دہشتگرد تنظیموں کا مرکز بن گیا
طالبان رجیم کی شدت پسندی،غیرقانونی سرگرمیوں اوردہشتگردوں کی سرپرستی نے خطے کےامن کو داؤ پرلگا دیا۔
امریکی جریدے نےافغان طالبان کی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی اورافغان سرزمین سے پھیلتی ہوئی دہشتگردی کو بےنقاب کردیا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی سے القاعدہ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ افغان طالبان نےالقاعدہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں۔
افغانستان میں طالبان اورالقاعدہ ایک دوسرےکوسپورٹ کرتےہیں۔ خطےکےدیگر ممالک بھی افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی،سرحد پارحملوں اورشدت پسندی سےشدیدمتاثر ہیں۔
افغان طالبان کی سرپرستی میں القاعدہ افغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کےزیرتسلط افغانستان اس وقت دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے جو خطےکےامن کے لیے خطرہ ہے۔
پاکستان افغانستان میں دہشتگردتنظیموں کی موجودگی کےحوالےسےعالمی برادری کوبارہا آگاہ کرچکا۔ وقت آگیاہےکہ دنیا ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کےخاتمےکیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch