Today News
برطانیہ کے فوجی، اضافی فضائی دفاعی سازوسامان مشرق وسطیٰ بھیجے گا
برطانیہ کے وزیردفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کی مدد کے لیے فضائی دفاعی سازوسامان اور فوجی بھیج دے گا جہاں ایران کی جانب سے حملے جاری ہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیردفاع جان ہیلی نے سعودی عرب، قطر اور بحرین کا دورہ کیا، جس کے بارے میں برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ جان ہیلی نے اتحادیوں کے ساتھ آبنائے ہرمز خطے کی سلامتی کے حوالے سے برطانیہ اور خلیجی ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ سعودی عرب میں اسکائی سیبر تعینات کرے گا جو کہ برطانوی فوج کا زمینی فضائی دفاعی نظام ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق اسی دوران جان ہیلی نے اعلان کیا کہ قطر میں برطانوی ٹائفون فائٹر طیاروں کی تعیناتی میں مزید اضافہ کیا جائے گا جہاں برطانیہ اور قطر کا مشترکہ اسکواڈرن کام کر رہا ہے
مزید بتایا گیا کہ برطانیہ کا لائٹ ویٹ ملٹی رول لانچر اب بحرین میں موجود ہے، جہاں اسے اس ملک کے دفاعی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے۔
وزیردفاع جان ہیلی نے بتایا کہ برطانوی فوجی صرف فضائی فاعی نطام کی تنصیب، تربیت اور چلانے میں مدد کریں گے اور اس کے لیے تقریباً ایک ہزار فوجی مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے تاکہ فضائی اور فضائی دفاع کو فعال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں خلیج کے ہمارے شراکت داروں کی اپنی ریاستوں کے تحفظ کے لیے بہادرانہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم مشرق وسطیٰ میں اپنے طویل مدتی شراکت داروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور اس تنازع کے جلد حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
Source link
Today News
حیدرآباد، انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھلے گٹر میں گر کر ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق
حیدرآباد:
ٹنڈویوسف ریلوے پھاٹک کے قریب ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ڈیڑھ سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بچی جس کی شناخت سمن بنت وکی کے نام سے ہوئی ہے، گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک قریب موجود کھلے گٹر میں جاگری۔
اہل علاقہ نے فوری طور پر بچی کو نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس گٹر کے حوالے سے متعدد بار بلدیاتی نمائندوں کو شکایات درج کروائی گئیں مگر اس کے باوجود گٹر پر ڈھکن نہیں لگایا گیا۔
شہریوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث ایک معصوم جان ضائع ہوگئی۔
اہلِ علاقہ نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی اسی گٹر میں گر کر ایک اور بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا لیکن اس واقعے کے بعد بھی کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کھلے گٹروں کو ڈھکنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
Today News
ژوب، بارش سے متاثرہ چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، 6 زخمی
کوئٹہ:
بلوچستان کے علاقے گوسہ کبزئی میں بارش کے بعد ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 بچے زخمی ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد جاں بحق بچے اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر ژوب منتقل کیا گیا جہاں زخمی بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بچوں کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ جاں بحق بچے کی میت ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
مقامی افراد کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث کچے اور بوسیدہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ایسے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
Today News
سپریم کورٹ، 3 ماہ میں3600 مقدمات دائر، 5383 نمٹائے گئے
اسلام آباد:
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پیشرفت کا دسواں جائزہ اجلاس ہوا، ماہانہ کارکردگی،عدالتی عمل کو جدید بنانے اور کارکردگی بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔
گزشتہ 3ماہ کے دوران 600 3 نئے کیس دائر ہوئے جبکہ383 5کیس نمٹائے گئے،سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کی تعداد کم ہو کر 083،34رہ گئی۔
چیف جسٹس نے مقدمات نمٹانے کی شرح اور بہتر کیس مینجمنٹ کو سراہا۔ جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں اگلے30 دنوں کے اندر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں گی۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2018 تک دائر ہونے والے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر فکس کیا جائے گا تاکہ مقدمات کا بوجھ کم کیا جا سکے۔
دوسری جانب وکلا نے 27ویں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات نمٹانے کی رفتار کو غیرمتاثرکن قرار دیا ہے۔
آئینی عدالت کے کام شروع کرنے سے پہلے سپریم کورٹ میں کل 56ہزار608 مقدمات زیر التوا تھے جن میں سے 22 ہزار910 مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کیے گئے اور 33ہزار698 مقدمات سپریم کورٹ میں ہی رہ گئے۔
دونوں اعلیٰ عدالتوں میں اب بھی 56ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں تاہم سپریم کورٹ میں پچھلے دو سالوں کے دوران فوجداری مقدمات کے نمٹانے کی شرح میں بہتری آئی ہے۔
ادھر سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ آئینی عدالت میں 7 ججز کے ساتھ مقدمات کے بیک لاگ کو کم کرنے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، اس پر خزانے سے بڑی رقم خرچ ہو رہی ہے مگر سائلین کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔
حافظ احسان احمد نے کہا کہ آئینی عدالت میں ججز کی تعداد بڑھائی جانی چاہیے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم