Today News
بلوچستان حکومت کا الیکشن کمیشن کو خط، این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست
اسلام آباد:
حکومتِ بلوچستان نے حلقہ این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا، خط میں حلقہ این اے-256 خضدار میں 5 اپریل 2026ء کو ہونے والے ضمنی انتخاب کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث موٴخر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق خضدار اور گردونواح میں امن و امان کی صورتحال تشویش ناک حد تک خراب ہے، مختلف علاقوں زہری، مولہ، وڈھ، نال اور خضدار میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور عسکریت پسندوں کی بڑھتی سرگرمیوں نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق قبائلی کشیدگی اور سیاسی تناوٴ میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ووٹرز، پولنگ عملے، امیدواروں اور انتخابی سامان کی حفاظت یقینی بنانا انتہائی مشکل ہے، قلات رینج کے ڈی آئی جی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے بھی اس موٴقف کی توثیق کرتے ہوئے سیکیورٹی وسائل کی کمی اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ 2026ء کو ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی انتخاب موٴخر کرنے کی سفارش کی گئی، بارودی مواد (آئی ای ڈیز) کے استعمال اور اہم شاہراہوں پر حملوں کا بھی خطرہ ہے، جس سے علاقے میں عدم تحفظ کی فضا مزید بڑھ سکتی ہے، موجودہ حالات میں انتخابات کا انعقاد نہ صرف عوام کی جان و مال کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے بلکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
خط میں حکومتِ بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری غور کرتے ہوئے ضمنی انتخاب کو موٴخر کرنے کا فیصلہ کرے۔
بلوچستان حکومت کی درخواست بدترین بددیانتی ہے، جے یو آئی
دوسری جانب جے یو آئی نے اس درخواست پر کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی درخواست بدترین بددیانتی ہے، چند روز قبل قلات میں اس سے بدترین حالات اور رمضان میں انتخابات بھی کرائے گئے اور دھاندلی بھی، حکومت کو جہاں شکست کا خوف ہو وہاں سیکیورٹی کا بہانہ بنالیتی ہے، عوام کی فکر نہیں، کنفرم شکست کا خوف ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ حکمران ہر انتخاب کو مشتبہ بناکر اس نظام سے عوام کا اعتماد ختم کررہے ہیں، جے یو آئی بلوچستان حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، سیکیورٹی مسائل ہیں تو یہ آپ کی ناکام حکمرانی کا ثمر ہے، عوام کا تحفظ ممکن نہیں تو حکومت چھوڑ دیں، دھاندلی کی پیداوار حکمران جمہوری نظام کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔
Today News
کراچی میں ٹرالر کے حادثات میں 2 شہری جاں بحق، گدھا شدید زخمی
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں گدھا گاڑی بان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 2 جان لیوا ٹریفک حادثات ٹریلر سے پیش آئے۔
تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 15 کے قریب ٹریلر نے گدھا گاڑی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں گدھا گاڑی بان جاں بحق ہوگیا جبکہ گدھا شدید زخمی ہوا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی۔ ایس ایچ او جیکسن عنایت اللہ مروت بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔
متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 45 سال کے قریب بتائی گئی۔
اس کے علاوہ بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم برتھ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ محمد امین ولد محمد عمر کے نام سے کی گئی جسے فٹ پاتھ پر سوتے ہوئے ٹریلر نے کچل دیا تھا۔
اس حوالے ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ حادثہ پورٹ قاسم کے اندر پیش آیا ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق انتظامیہ نے بات چیت کے بعد معاملہ حل کرلیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کے پاس کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے تاہم متوفی بن قاسم کے قریب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
دریں اثنا سائٹ سپرہائی وے احسن آباد میرٹھ سوسائٹی کے قریب ہفتے کی علیٰ الصباح ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 50 سالہ عبدالحق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
علاوہ ازیں شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ سے شاہ فیصل دو نمبر کی طرف جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوئی جس کی شناخت بی بی صابرا کے نام سے ہوئی۔
Source link
Today News
حوثی فورسز ایران کی حمایت میں میدان میں آگئیں؛ اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے
امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں یمن کے حوثی ایران کی حمایت میں میدان میں آگئے اور میزائل حملوں سے مختلف اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی کے قریبی اتحادی حوثی فورسز نے اسرائیل کے حساس فوجی مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔
حوثی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ اس جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار اسرائیل پر حملہ کیا ہے اور جارحیت ختم ہونے تک تمام محاذوں پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم حوثیوں کے اس جنگ میں شریک ہونے سے بحران مزید خطرناک رخ اختیار کرگیا۔
بی بی سی ریڈیو 4 سے گفتگو کرتے ہوئے ریسرچ فیلو فاریہ المسلمی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے جنگ میں شمولیت بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ ایک اور اہم بین الاقوامی تجارتی بحیرہ احمر پر بیٹھے ہیں۔
اُنھوں نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے ابھی تک یہ نہیں کہا ہے کہ وہ بحیرہ احمر پر حملہ کریں گے لیکن حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کردی تو یہ عالمی قوتوں سمیت دنیا کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوگا۔
آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد بحیرہ احمر کی ممکنہ بندش کے سوال پر فاریہ المسلمی نے بی بی سی رہوڈیو 4 کو بتایا کہ یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ ہمارے پاس پہلے سے ہی ایک ڈراؤنا خواب ہے، اور یہ اسے مزید خوفناک بنا دے گا۔
Today News
کراچی، گیس لائن میں لگنے والی خوفناک آگ پر قابو پا لیا گیا
کراچی:
شہر قائد میں نیو کراچی کے علاقے سیکٹر الیون ای فاطمہ جناح کالونی میں گیس کی لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
ترجمان کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
جبکہ فوری طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا گیا۔
تاہم عملے سے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ آتشزدگی کے دوران خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: MITTENS, THE BRAVE CAT – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News