Connect with us

Today News

بلوچستان میں بھی کفایت شعاری کے پیش نظر مارکیٹوں اور شادی ہالز کے اوقات کار محدود کرنے کا فیصلہ

Published

on



کوئٹہ:

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے پیش نظر صوبے بھر میں مارکیٹوں اور شادی ہالز کے اوقات کار محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ان کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے جبکہ شادی ہالز رات 11 بجے بند ہوں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہر اللہ بادینی نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ ملکی مفاد، توانائی بچت اور عوامی ریلیف کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کفایت شعاری اختیار کرنا وقت کی ضرورت ہے اور تاجر برادری کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے جبکہ شادی ہالز کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی ضروریات اور تاجروں کے تحفظات دونوں کو مدنظر رکھا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومت کے فیصلے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ کارروائی کے لیے متحرک رہے گی مہر اللہ بادینی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بھی ملاقات کی ہے اور تاجروں کے تحفظات حکومت تک پہنچائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام اور تاجروں دونوں کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے متوازن فیصلے کر رہی ہےانہوں نے کرایوں میں اضافے کی شکایات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں غیر قانونی اضافے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی صورت مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گاپیٹرول سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منی پیٹرول پمپس کی نگرانی جاری ہے جبکہ ایران سے آنے والا غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگا پیٹرول فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہےپریس کانفرنس میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ اور رحیم آغا نے حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رحیم کاکڑ نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے تاجر برادری ہر ممکن قربانی دینے کے لیے تیار ہے اور تاجروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، تاہم قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

دباؤ میں نہیں آئیں گے جواب سخت ہو گا، ٹرمپ کی پریس کانفرنس پر ایران کا دو ٹوک ردعمل

Published

on



تہران:

ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو بے بنیاد اور حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کسی بھی دباؤ کے آگے جھکنے والا نہیں۔

ایرانی مشترکہ فوجی کمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کو مسلسل ناکامیوں اور سبکی کا سامنا ہے اور اس قسم کی سخت زبان دراصل انہی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دھمکیوں کے ذریعے نہ تو امریکا اپنی ساکھ بحال کر سکتا ہے اور نہ ہی خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا سکتا ہے۔

فوجی حکام نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحانہ بیان بازی دراصل اس کی کمزوری کا اعتراف ہے۔

ایران نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا دھمکی سے اس کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر امریکا نے کسی بھی نوعیت کی فوجی کارروائی یا جارحیت کی کوشش کی تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا جس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

ایرانی قیادت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ممکنہ کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور معاہدے پر آمادہ ہونے کے لیے سخت ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت تک کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو ایران کے توانائی کے مراکز اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سپرمارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد سی ایریا میں مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی شناخت سلمان اور بلال کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ادھر عزیز آباد پولیس نے بلاک 8 گلشن شمیم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد نور کو بھی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

دوسری جانب عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال بلاک 10 میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں ایک زخمی شامل ہے۔

زخمی ملزم ارباب کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم سکندر کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

قلعہ عبداللہ  میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، ایک شخص زخمی

Published

on



قلعہ عبداللہ کے دور افتادہ علاقے نورک سلیمان خیل میں آسمانی بجلی گرنے کا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، جس میں ایک باپ اور اس کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالبصیر اور ان کے بیٹے زبیر احمد آسمانی بجلی کی زد میں آگئے اور دونوں شہید ہو گئے۔ جبکہ محمد شفیع کلی منگلزی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے۔ اچانک تیز آسمانی بجلی گرنے سے تینوں افراد متاثر ہوئے، عبدالبصیر اور زبیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ محمد شفیع کو شدید چوٹیں آئیں۔

ریسکیو ٹیموں اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر لاشیوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔ زخمی کی حالت کوئی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ سانحہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں جاری طوفانی بارشوں اور موسلا دھار موسم کے باعث پیش آیا ہے۔ ضلع قلعہ عبداللہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں آسمانی بجلی کے متعدد واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ نورک سلیمان خیل کا پہاڑی علاقہ موسم کی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔متاثرہ خاندان میں سوگ کی فضا طاری ہے۔

 مقامی لوگوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے دور دراز علاقوں میں بجلی گرنے سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہمات کا آغاز کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو فوری امدادی پیکج دیا جائے۔

محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور آسمانی بجلی کے خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ طوفانی موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔



Source link

Continue Reading

Trending