Today News
بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش بمبار گرفتار
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی خاتون خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری پر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی سے کئی معصوم جانیں بچائی گئیں۔
کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ایک معصوم لڑکی کو خودکش حملے کے لیے استعمال کر رہے تھے اور “لائبہ” کا واقعہ سب کے سامنے ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب صوبے کے عوام دہشتگردی کو قبول نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ ایک غیرت مند قوم ہے اور دہشتگرد تنظیمیں بلوچ خواتین کا استحصال کر رہی ہیں جبکہ بلوچیت کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ بشیر زیب گروپ اور بلوچ لبریشن آرمی نے خواتین کے احترام کو نقصان پہنچایا اور بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہیومن انٹیلی جنس حاصل ہونا شروع ہوئی ہے اور عوام خود حساس معلومات حکومت کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ خواتین سے متعلق معاملات صرف لیڈیز پولیس کے ذریعے نمٹائے جائیں گے اور خواتین کے احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
خضدار کے علاقہ زہری کی رہائشی لائبہ کو خودکش حملہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا جس کو ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر بلوچستان کی عوام کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے۔ https://t.co/cN8zWN618m
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) March 18, 2026
افغان مہاجرین کے حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہیں واپس بھیجنا ریاست کا فیصلہ ہے اور ان کی واپسی باعزت طریقے سے یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے ایف سی کی مزید تین بٹالین طلب کی گئی ہیں، جبکہ افغانستان کو دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ قرار دیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث عناصر افغانستان میں موجود ہیں اور ایک ہزار سے زائد دہشتگردوں کو تربیت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نظام چلایا جائے گا اور مذاکرات صرف انہی عناصر سے ممکن ہیں جو بات چیت کے لیے تیار ہوں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوانوں کو دہشتگردی سے بچانا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ صوبے میں میرٹ پر بھرتیاں جاری ہیں اور 12 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کیا جا چکا ہے۔
Today News
افغانستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے کے خلاف کارروائی پر بھارتی وزارت خارجہ کا گمراہ کن بیان مسترد
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے کے خلاف جاری اپنی کارروائیوں کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بے بنیاد، گمراہ کن اور بلا جواز بیان کو مسترد کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزرات خارجہ کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی اور خطے میں اس کے تاریخی تخریبی کردار کے تناظر میں یہ بیان محض بھارت کی کھلی منافقت اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ بیان ایسے ملک کی جانب سے سامنے آیا ہے جس کی قیادت داخلی سیاسی مفادات کے لیے اسلاموفوبیا کو ہوا دینے اور اپنی مسلم آبادی کے خلاف پرتشدد واقعات کے باوجود جواب دہی سے مبرا ہے، چند ہفتے قبل ہی اس کی قیادت نے ایک ایسے قابض فریق کی مکمل اور غیر مبہم حمایت کا اعلان کیا جو ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے مسلسل قتل کا ذمہ دار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نہایت مضحکہ خیز امر ہے کہ ایک ایسی ریاست، جس نے تاریخی طور پر بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا، انہی اصولوں کی پاسداری پر اظہارِخیال کرے۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات اس حقیقت سے توجہ نہیں ہٹا سکتے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، دبایا ہے اور مسلسل انکار کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروپس بشمول وہ گروہ جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے نظام کے تحت درج ہیں، کی حمایت اور سرپرستی سے باز رہے، اس ضمن میں بھارت کو پاکستان کی کامیاب انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر بے جا واویلا بند کرنا چاہیے۔
Source link
Today News
کراچی: پرچون کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
بلدیہ داؤد گوٹھ میں پرچون کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ داؤد گوٹھ میں پرچون کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پردکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکوموقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔
ایس ایچ او سعید آباد پرویزسولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ داؤد گوٹھ میں 4 ڈاکو پرچون کی دکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے توحسنین نامی دکاندار کے پاس بھی اسلحہ موجود تھا جس نے مزاحمت کی اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس پر ڈاکوؤں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع پر سے فرار ہو گئے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی تاہم ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور2 موبائل فونزبرآمد کرلیے گئے ہیں انھوں نے بتایاکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت اورفرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ادھرگلشن معمارتھانے کے علاقے گبول گوٹھ بلال مسجد کے قریب 4 ڈاکولوٹ مار کی واردات میں مصروف تھے کہ شہریوں نے گھیر لیا اس دوران 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے اس دوران مبینہ طور پر مشتعل شہریوں کی فائرنگ اور تشدد سے 2 ڈاکوشدید زخمی ہوگئے جبکہ 2 ڈاکو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے فوری زخمی ڈاکووں کوچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ایک ڈاکوجو کہ مشتعل شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا دوران علاج دم توڑ گیا۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت25 سالہ اویس ولد ظفراورزخمی ڈاکوکی شناخت فرازعلی ولد حاکم علی کے نام سے کی گئی،ہلاک اورزخمی ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سےتیس بورپستول ،2 موبائل فونز اورموٹرسائیکل برآمد کرلی۔
ایس ایچ اوگلشن معماراسرارخان آفریدی نے بتایاکہ ہلاک ڈاکواوراس کا ساتھی برائلر مرغی کے سپلائرکامران کو اسلحے کے زور پر لوٹ رہے تھے کہ سپلائر کے شور مچانے پر علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا اور تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
ایس ایچ او نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوگلشن معمار میں ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور پولیس نے ہلاک ملزم کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور ہلاک ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیاجا رہا ہے۔
Today News
بھارتی کپتان کی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بیان بازی جاری
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ جو پرسنٹیج انہوں نے اسکول اور کالج میں حاصل کرنے کی کوشش کی اب وہ کرکٹ میں حاصل کر رہے ہیں۔
میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان نے ان کو پڑھانے کی بہت کوشش کی لیکن تھوڑے ہی عرصے میں ان کو سمجھ آگیا کہ لڑکے کا پڑھائی میں دھیان نہیں ہے۔
2024 اور 2026 کی ٹیموں میں ایک معمولی سا فرق ہے۔ 2024 کی ٹیم تجربہ کار اور پُر عزم تھی جبکہ 2026 کی ٹیم پُر جوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو یہ بتانا ضروری تھا کہ انڈیا میں ورلڈ کپ جیت کر کیسا محسوس ہوتا ہے، جب اسٹیڈیم میں 50 ہزار سے 1 لاکھ افراد تک آپ کی جیت پر چیخ رہے ہوں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Magazines3 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport