Today News
بنگلہ دیش نے آخری سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ہوم ون ڈے سیریز میں میزبان ملک نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔
بنگلہ دیش نے آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز 0-3 کے مارجن سے جیتی تھی، مجموعی طورپر گرین شرٹس نے گزشتہ 2 برس کے دوران مختلف ٹیموں کے خلاف 5 ایک روزہ سیریز جیتی ہیں۔
اس عرصے میں ٹائیگرز صرف 2 ون ڈے سیریز جیت سکے، مہدی حسن میراز کی بطور کپتان بولنگ ایوریج 43.92 ہے، عام کھلاڑی کے طور پر وہ 35.66 کی اوسط سے بولنگ کرتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز سہ پہر 1 بجکر 15 منٹ پر ہوگا، پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔
صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسین اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔
سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ باِلترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب، شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر گزشتہ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش نے 84 فیصد اوورز میں اسپن بولنگ کی تھی، ایک میچ میں تو ویسٹ انڈیز نے تمام 50 اوورز اسپنرز سے ہی کروائے۔
تاہم، پاکستانی اور بنگلادیشی کوچز فل سمنز اور مائیک ہیسن نے پہلے میچ سے قبل سپورٹنگ پچ کی امید ظاہر کردی۔
شاہین آفریدی سے جب ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر ایک میچ میں تمام 50 اوورز صرف اسپنرز سے کروانے کا سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اپنی فاسٹ بولنگ کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی پیس کے ساتھ ہی حریف سائیڈ پر اٹیک کروں گا، ہم یقینی بنائیں گے کہ فاسٹ بولرز وکٹیں لیں مگر اسپنرز بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
Source link
Today News
متوفی کوٹہ سسٹم سے متعلق وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:
وفاقی آئینی عدالت نے متوفی کوٹہ سسٹم ختم ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے تمام 10 درخواست گزاروں کی تعیناتیوں کو جائز قرار دے دیا۔ عدالت نے اس معاملے میں سندھ حکومت کی اپیلیں بھی خارج کر دی ہیں۔
یہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے سندھ حکومت کے خلاف متوفی کوٹہ کیس میں جاری کیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے مطابق سندھ حکومت کا مؤقف تھا کہ سپریم کورٹ محمد جلال کیس میں متوفی کوٹہ سسٹم ختم کر چکی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے حقداروں کا حق پیدا ہو چکا تھا۔ عدالت کے مطابق سرکاری ملازم کی موت ہوتے ہی اس کے اہل خانہ کا حق پیدا ہو جاتا ہے جبکہ درخواست دینا یا اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری ہونا محض انتظامی عمل ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ورثا کو قانونی حق موت کے وقت ہی مل جاتا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے ماضی سے لاگو نہیں ہوتے۔ عدالت کے مطابق ایسے پرانے کیسز ماضی کے بند معاملات تصور ہوں گے۔
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ کی جانب سے متوفی کوٹہ پر تقرریوں کے احکامات جاری کیے گئے تھے جو درست ہیں، اس لیے ان تقرریوں کو برقرار رکھا جاتا ہے۔
Today News
افغانستان کیلئے امریکہ کا سفری انتباہ، طالبان رجیم عالمی تنہائی کا شکار
بھارت کی سرپرستی میں افغانستان سے پنپتی دہشتگردی خطے اورعالمی امن کیلئے سنگین چیلنج بن چکی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن قرار دے دیا، امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری نے بھی امریکی وزیر خارجہ کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے سفری انتباہ جاری کر دیا ہے۔
امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری مورا نامدار کے مطابق افغانستان میں امریکی شہریوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، افغانستان کیلئے امریکہ کی سب سے بلند درجہ کی ٹریول ایڈوائزری لیول 4 یعنی ہرگز سفر نہ کریں پر برقرار ہے۔
مورا نامدار نے کہا کہ طالبان کی جانب سے بلندوبانگ دعوؤں کے برعکس افغانستان محفوظ نہیں، امریکی شہری کسی بھی صورت افغانستان کے کسی بھی حصے کا سفر نہ کریں، افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانا چاہیے۔
عالمی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طالبان رجیم کی ہزیمت، پاکستان کے موقف کی واضح تائید ہے کہ طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرستی میں ملوث ہیں، اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیراحمد فائق بھی افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کا اعتراف کرچکے ہیں۔
عالمی ٹریول ایڈوائزریز کے باوجود افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں بھارت اورطالبان رجیم گٹھ جوڑ کاواضح ثبوت ہیں۔
Today News
جڑانوالہ چرچ حملہ کیس؛ ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
سپریم کورٹ میں جڑانوالہ چرچ حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔
جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل 12 مارچ کو سماعت کرے گا۔
پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے میں 14 ملزمان کی ضمانت کی اپیلیں منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets