Today News
بولان، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، اے ایس آئی شہید، پولیس کا سرچ آپریشن جاری
بولان:
بلوچستان کے علاقے بولان میں کمبڑی پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک افسر شہید ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد موسیٰ مستوئی کے نام سے ہوئی، جو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان مبینہ طور پر ڈکیتی کی غرض سے علاقے میں موجود تھے، جن کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، تاہم ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے مقابلہ شدت اختیار کر گیا۔
واقعے کے بعد ایس ایس پی کچھی معاذالرحمان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
Today News
تھائی لینڈ میں ایک نجی پارک میں وائرس سے 72 چیتے ہلاک
تھائی لینڈ کے شمالی علاقے میں واقع ایک نجی پارک میں کم از کم 72 چیتے ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہلاکتیں ٹائیگر کنگڈم نامی پارک میں ہوئی ہیں جہاں موجودہ انتظامیہ سے ہفتے کے روز رابطہ نہیں ہو سکا۔
چیانگ مائی میں صوبائی لائیو سٹاک آفس نے جمعہ کو بتایا کہ جانچ میں چیتوں میں انتہائی متعدی کینائن ڈسٹیمپر وائرس کے ساتھ ساتھ نظامِ تنفس پر اثر ڈالنے والے بیکٹیریا کی موجودگی بھی پائی گئی۔
قومی لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب چیتے بیمار پڑتے ہیں تو بلیوں یا کتوں جیسے جانوروں کی نسبت ان کا پتہ لگانا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ جب تک ہمیں احساس ہوا کہ وہ بیمار ہو گئے تھے تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا ایشیا نے اے ایف پی کو بتایا کہ چیتے اسی طریقے سے ہلاک ہوئے جیسے وہ زندہ تھے۔ بہت تکلیف، قید اور خوف کے ماحول میں ہوئی۔
ماہرین نے اس واقعے پر تشویش ظاہر کی کہ نجی جانوروں کے پارکوں میں بیماریوں کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
Today News
اسلام کی پہلی مسجد میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حاضری، نوافل ادا کیے
MEDINAH:
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ میں واقع اسلام کی پہلی مسجد مسجد قباء میں حاضری دی، جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور امتِ مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔
ولی عہد کے ہمراہ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز سمیت شاہی خاندان اور حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد میں عبادت کے دوران حضرت محمد ﷺ پر درود و سلام پیش کیا اور عالمِ اسلام کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔
Today News
رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئے ہیں اور اس بار معاملہ زرا مختلف ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں رجب بٹ کی والدہ کو ایک کم عمر بچے کے ساتھ دیکھا گیا۔
جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان کے گھر میں صفائی ستھرائی کا کام رہا ہے۔ ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی صارفین کی بڑی تعداد نے اسے چائلڈ لیبر قرار دیتے ہوئے سخت تنقید شروع کر دی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کم عمر بچوں سے مشقت کروانا قانوناً جرم ہے جبکہ سماجی طور پر بھی اسے ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے۔
اگرچہ ملک میں مختلف مقامات پر بچوں سے کام لینے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم کسی معروف سوشل میڈیا شخصیت کے گھر سے اس نوعیت کی ویڈیو سامنے آنا صارفین کے لیے خاصا چونکا دینے والا ثابت ہوا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ ایسے رویے معاشرے میں غلط مثال قائم کرتے ہیں جب کہ کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ معروف شخصیات اس طرح کے معاملات میں زیادہ ذمہ داری کیوں نہیں دکھاتیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ لوگ ایسے افراد کو فالو کرتے ہیں جو خود قانون اور اخلاقیات کی پروا نہیں کرتے جب کہ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ کھلے عام چائلڈ لیبر کو معمول بنا کر دکھایا جا رہا ہے۔
تاحال رجب بٹ یا ان کے خاندان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو چاہیے کہ وہ اپنے طرزِ عمل میں زیادہ احتیاط برتیں کیونکہ ان کے اقدامات لاکھوں لوگوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Sports2 weeks ago
How PSL has reignited the passion for cricket in Hyderabad
-
Tech5 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment1 week ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings