Today News
بھارت، پولیس حراست میں باپ بیٹے کی ہلاکت پر 9 اہلکاروں کو سزائے موت کی سزا
TAMIL NADU, INDIA:
بھارت میں حراست کے دوران باپ بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت کی سزا سنا دی ہے۔
یہ واقعہ 2020 میں جنوبی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں 58 سالہ پی جے یاراج اور ان کے 38 سالہ بیٹے بینکس کو کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔
دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے موبائل فون کی دکان مقررہ اوقات کے بعد کھلی رکھی۔
عدالت کے مطابق دوران حراست دونوں افراد کو برہنہ کر کے ایک دوسرے کے سامنے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث چند روز بعد جیل میں ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ یہ اختیارات کا کھلا ناجائز استعمال تھا اور اہلکاروں نے یہ کارروائی قتل کی نیت سے کی۔
کیس میں مجموعی طور پر 10 پولیس اہلکار گرفتار کیے گئے تھے، تاہم ایک ملزم 2020 میں ہی کورونا کے باعث ہلاک ہو گیا تھا، جبکہ باقی 9 کو گزشتہ ماہ قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور اب انہیں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ مجرم اہلکاروں کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔
واقعے کے بعد ریاست بھر میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا جبکہ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور بھارتی کرکٹر شیکھر دھون سمیت کئی اہم شخصیات نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاندان کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
Today News
نزلے کا انجیکشن بوڑھے افراد میں کیا فائدہ رکھتا ہے؟
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ بوڑھے افراد جو زیادہ طاقتور فلو کے انجیکشن لگواتے ہیں ان کے الزائمرز بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے تحقیق میں سائنس دانوں کے سامنے یہ بات آئی کہ جن افراد کو ویکسین دی گئی تھی ان میں دماغی بیماری کے امکانات 55 فی صد کم تھے جبکہ وہ افراد جن کو اسٹینڈرڈ کے مطابق ویکسین دی گئی ان میں خطرات 40 فی صد کم تھے۔
65 اور اس سے زیادہ عمر کے تقریباً دو لاکھ افراد پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج اس بات کے شواہد میں مزید اضافہ کرتے ہیں کہ معمول کی ویکسی نیشن عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے دماغ کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
ماضی کے مطالعوں میں بتایا جا چکا ہے کہ ہر موسمِ سرما میں فلو کا ایک انجیکشن لگوانا ڈیمینشیا کے خطرات کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
البتہ، ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی جس سے یہ سمجھا جا سکے کہ نزلہ ڈیمینشیا کا سبب بنتا ہے۔ بلکہ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ ویکسی نیشن کے فوائد بعد کی زندگی میں سامنے آتے ہیں۔
Source link
Today News
کراچی میں موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار کر بھاگنے والا ڈرائیور 12 روز بعد پکڑا گیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ماں اور بیٹے کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈرائیور کو پولیس نے 12 روز بعد گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 خیابان شہباز میں 26 مارچ کو تیز رفتار ڈالے نے موٹرسائیکل سوار کو زور دار ٹکر ماری جس کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا۔
حادثے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ اُن کا بیٹا شدید زخمی ہوا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔
ایس ایس پی توحید رحمان کے مطابق ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس کی تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ریوو ڈالے کو برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا تھا اور یہ واقعہ 26 مارچ کو ڈیفنس خیابان شہباز میں پیش آیا تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ تیز رفتار سفید ریوو ڈالا موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، واقعے کا مقدمہ ضلع جنوبی کے تھانے درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ریوو ڈالے کا بمپر بھی تبدیل کروایا تھا جوکہ برآمد کرلیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
Source link
Today News
چند شخصیات کو قتل کرکے دشمن ایران کی مسلح افواج کو کمزور نہیں کرسکتا، سپریم لیڈر
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے انٹیلی جنس کمانڈر ماجد خادمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر سپاہی تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای امریکا نے انٹیلی جنس ادرے کے سربراہ کو شہید کیا ہے لیکن اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ایرانی فوج کمزور نہیں ہوسکتی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو پتھر کے دور میں واپس دھکیلنے کی امریکی دھمکی قابل مذمت ہے۔ دشمن ہر روز دھمکیاں اور تباہی کی دھمکی دے رہا ہے لیکن اسے ایران میں مسلسل شکست ہو رہی ہے۔
نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامہ ای نے یہ بھی کہا کہ دشمن ممالک اہم ملکی شخصیات کو قتل کرکے ایرانی مسلح افواج کو کمزور نہیں کرسکتے۔ فتح ہماری ہے۔
ٹرمپ کی ایران میں پلوں اور بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی پر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ پُلوں، بجلی کے پلانٹ اور اسکولوں پر حملے انسانیت کیخلاف اور جنگی جرائم ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس چیف ماجد خادمی شہید ہوگئے تھے۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Today News2 weeks ago
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ