Connect with us

Today News

بھارتی اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، تصویر بھی شیئر کردی

Published

on



نامور بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور ان کی اہلیہ لین لائش رام کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

بھارتی اداکار اور ان کی اہلیہ نے بچے کی پیدائش سے متعلق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعلان کیا۔ 

دونوں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش ایک خاص دن پر ہوئی ہے، جو رندیپ کے والد رنبیر ہودا کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزید کہا گیا کہ یہ موقع خاندان کے لیے دہری خوشی کا باعث ہے، اداکار اور ان کی اہلیہ نے ننھی بچی کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں اس کے ننھے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے سوشل میڈیا پر اپنے والد اور نومولود بیٹی کے لیے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ’دادا اور پوتی کا جنم دن ساتھ ہوگیا، آج جب میں خود باپ بنا ہوں تو آپ کے لیے میری قدر اور بھی بڑھ گئی ہے، پاپا۔

انہوں نے پوسٹ میں اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’اور سب سے اہم بات — لن لائش، مجھے باپ بنانے اور ہماری ننھی بیٹی کو اس دنیا میں لانے کے لیے شکریہ۔  

واضح رہے کہ رندیپ ہودا اور لن لیش رام نے 29 نومبر کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں حمل کی خبر دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات معروف اداکار نصیرالدین شاہ کے تھیٹر گروپ میں ہوئی تھی، لاک ڈاؤن کے دوران ان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور بعد میں وہ ایک ساتھ رہنے لگے۔

رندیپ ہودا اور لن لیش رام نے 2022 میں سوشل میڈیا پر اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا، جب کہ 29 نومبر 2023 کو بھارتی ریاست منی پور میں روایتی رسومات کے تحت شادی کی۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش شروع

Published

on



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مغربی سلسلے کے نئے اسپیل کے تحت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی جبکہ کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش شروع ہوگئی ہے۔ گرومندر، شہید ملت روڈ، طارق روڈ، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

گلشن حدید، اسکیم 33،گلشن اقبال، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، سی ویو کلفٹن اور پی آئی بی کالونی میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چند علاقوں میں معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہورہی ہیں۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے لگی ہے۔ شہریوں نے موسم کی اچانک تبدیلی پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب تیز بارش کے سبب کھلے مقامات پر ہونے والے عید کے اجتماعات متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے متبادل انتظامات پر غور کیا جا رہا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: ملیر کینٹ کے قریب شاپنگ مال کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

Published

on



شہر کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب واقع ایک شاپنگ مال کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو ادارے فوری طور پر متحرک ہوگئے اور آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

مقامی افراد کے مطابق آگ عمارت کی لفٹ کے قریب نصب الیکٹرک باکس میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ واقعے کے باعث عمارت میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے  12 افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کا ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو 30 دن کیلیے ختم کرنے کا اعلان

Published

on



امریکا نے ایران کے خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد اپنی پابندیوں کو 30 دن کے لیے عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

 امریکی وزارت خزانہ کے سکریٹری اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ یہ عارضی اجازت صرف اس تیل کے لیے ہے جو پہلے ہی ترسیل کے عمل میں ہے اس کا اطلاق نئے آرڈرز پر نہیں ہوگا۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں اور رسد میں بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔

ایران نے اُن بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں جنہیں وہ امریکا اور اسرائیل سے منسلک قرار دیتا ہے جس کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی اور دنیا بھر میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی معیشت پر بھی وسیع اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Trending