Today News
بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ تیجس گرکر تباہ
نئی دہلی: بھارتی طیارے گرنے اور دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا، بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ تیجس معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ محفوظ رہا، بھارتی حکام نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی مشق کے دوران تیجس طیارے کو اچانک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب وہ فضا میں بے قابو ہوگیا اور زمین پر گرگیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
بھارتی فضائیہ کے حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جس نے طیارہ گرنے سے قبل بحفاظت خود کو ’’ایجیکٹ‘‘کیا، واقعے کی تحقیقات اور حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق تکنیکی خرابی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم حکام نے زور دیا ہے کہ حتمی نتائج تفصیلی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اخذ کیے جائیں گے۔
Today News
آئی سی سی کے آئندہ بورڈ اور کمیٹی اجلاس قطر میں منعقد ہوں گے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ بورڈ اور کمیٹی اجلاسوں کے لیے قطر کو میزبان ملک منتخب کرلیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئی سی سی بورڈ اور مختلف کمیٹیوں کے اجلاس 25 سے 27 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز، رکن ممالک کے چیف ایگزیکٹوز اور سینئر قیادت شریک ہوگی۔ ان اہم نشستوں میں عالمی کرکٹ کے حال اور مستقبل سے متعلق امور، پالیسی معاملات اور کھیل کے فروغ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق دوحہ میں اجلاسوں کا انعقاد قطر میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے کردار کا اعتراف ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران قطر کے تعاون سے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2020 سے قطر میں کرکٹ کی مجموعی شرکت میں 447 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو اس کھیل کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کا مظہر ہے۔ اسکول اولمپک پروگرام میں کرکٹ کی شمولیت کو بھی ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع میسر آئے ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گراس روٹس سطح پر سرمایہ کاری اور ابھرتی ہوئی منڈیوں میں توجہ دینے کی حکمت عملی سے کرکٹ کو نئی تقویت ملی ہے اور مستقبل میں اس کے مزید مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔
Today News
مری: بریک فیل ہونے سے گاڑی کو حادثہ، 3 خواتین جاں بحق
مریی کے اوسیاہ ملکوٹ روڈ پر کار حادثے میں 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار مقامی افراد کی کار کے بریک فیل ہو گئے تھے۔
Today News
سُپر 8 مرحلہ: بھارت اور جنوبی افریقا کے میچ سے متعلق بڑی خبر!
سُپر ایٹ مرحلے کے تیسرے میچ میں
احمدآباد میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں کپتان نے ٹاس جیت کر
اس سے قبل پالیکیلے میں کھیلے گئے مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech6 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Business2 weeks ago
Pre-Ramazan hikes in essential commodities’ prices pinching consumers
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings