Connect with us

Today News

بھارتی کپتان کی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بیان بازی جاری

Published

on



ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ جو پرسنٹیج انہوں نے اسکول اور کالج میں حاصل کرنے کی کوشش کی اب وہ کرکٹ میں حاصل کر رہے ہیں۔

میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان نے ان کو پڑھانے کی بہت کوشش کی لیکن تھوڑے ہی عرصے میں ان کو سمجھ آگیا کہ لڑکے کا پڑھائی میں دھیان نہیں ہے۔

2024 اور 2026 کی ٹیموں میں ایک معمولی سا فرق ہے۔ 2024 کی ٹیم تجربہ کار اور پُر عزم تھی جبکہ 2026 کی ٹیم پُر جوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو یہ بتانا ضروری تھا کہ انڈیا میں ورلڈ کپ جیت کر کیسا محسوس ہوتا ہے، جب اسٹیڈیم میں 50 ہزار سے 1 لاکھ افراد تک آپ کی جیت پر چیخ رہے ہوں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل 11 کا اینتھم کون گائے گا؟ گلوکار کے نام کا اعلان کر دیا گیا

Published

on



 پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے آفیشل اینتھم کے گلوکار کے نام کا اعلان کر دیا۔

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے بھی پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اینتھم کا تھیم “بیٹ پہ کھیلیں گے” رکھا گیا ہے جو کرکٹ کے جوش و جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

When he takes over the anthem, you don’t just hear it, you feel it. Atif Aslam is ready to bring the heat to HBL PSL11, are you? 🔥#HBLPSL | #NewEra | #StrongerPepsi | #PepsiPakistan pic.twitter.com/Zb532Lqv42
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2026

عاطف اسلم اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے اینتھمز میں اپنی آواز کا جادو دکھا چکے ہیں اور شائقین کرکٹ میں بے حد مقبول رہے ہیں۔ شائقین کو اس بار بھی ایک پرجوش اور یادگار اینتھم کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اینتھم جلد ہی ریلیز کیا جائے گا جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

govt announce to temporary pause in operation gaza lil haq in afghanistan

Published

on


وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے عیدالفطر کے پیش نظر اپنے طور پر اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب اللحق میں 5 روز تک عارضی طور پر وقفہ کردیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ عیدالفطر کے پیش نظرحکومت پاکسان نے اپنے طور پر اقدام کرتے ہوئے اور برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکی کی درخواست پر افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کو مدد فراہم کرنے والے ڈھانچے کے خلاف جاری آپریشن غضب اللحق میں عارضی طور پر وففے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں وقفہ 18 اور 19 مارچ 2026 کی درمیانی شب سے 23 اور 24 مارچ 2026 کی درمیانی شب تک لاگو ہوگا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان یہ وقفہ نیک نیتی اور اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کر رہا ہے تاہم سرحد پار سے کسی بھی حملے، ڈرون حملے یا دہشت گردی کے واقعے پر’آپریشن غضب للحق’ فوری دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر حملہ اسرائیل کو بہت مہنگا پڑے گا؛ ایران

Published

on


اسرائیل نے ایران میں واقع دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر فضائی حملہ کیا ہے جس پر پاسداران انقلاب نے سخت ردعمل دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک میں غیرملکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے خاص طور پر سعودی عرب کی سامرف ریفائنری اور جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو ہدف بنانے کی بات کی ہے۔ 

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے الحسن گیس فیلڈ اور قطر میں پیٹروکیمیکل پلانٹس اور ایک ریفائنری کو بھی ممکنہ اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں تیل کی تنصیبات کے قریب رہنے والے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ان ممالک میں پانچ تیل کی تنصیبات کے اردگرد رہنے والوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے ذریعے شہریوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ان علاقوں کو چھوڑ دیں اور محفوظ فاصلے پر چلے جائیں۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایران نے بتایا کہ اس کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور اس سے منسلک تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے ان تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق بھی کی ہے متاثرہ مقام پر فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

 





Source link

Continue Reading

Trending