Connect with us

Today News

بھارت میں ایئرایمبولنس حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

Published

on


بھارت میں پےدرپے طیاروں کے گرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس میں حال ہی میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں ایک ائیر ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

یہ چھوٹا بیچ کرافٹ سی90 ایئر ایمبولنس طیارہ رانچی سے نئی دہلی جا رہا تھا جب وہ چترا کے قریب جنگلی علاقے میں گر گیا۔

طیارے میں 7 افراد سوار تھے جن میں ایک مریض، ایک ڈاکٹر، ایک پیرامیڈک، دو معاون عملے اور دو پائلٹس شامل تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد تمام 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان جونیئر ٹیم کے انتخاب میں شارٹ لسٹ نوجوان فٹبالر ٹریفک حادثے کا شکار

Published

on


ساف انڈر20 فٹبال چیمپئن شپ کے لیے پاکستان جونیئر ٹیم کے انتخاب میں شارٹ لسٹ ہونے والا نوجوان فٹبالر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

اسلام آباد کے جناح  اسٹیڈیم میں منعقدہ  ٹرائلز کے بعد میانوالی کے احمد رضا خان کو قومی جونیئر تربیتی کیمپ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

بدقسمتی سے گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار احمد رضا دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر گر گئے تھے، اسی دوران ایک ڈمپر نے ان کو روندھ ڈالا، جس کے باعث انہیں متعدد فریکچرز ہوگئے۔

مقامی اسپتال میں زیر علاج فٹبالر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سےصحتیاب ہو رہے ہیں۔

دریں اثناء پاکستان انڈر 20  فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ شہزاد انور اور کوچنگ اسٹاف نے اسپتال پہنچ کر احمد رضا خان کی خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ ساف انڈر 20 فٹ بال چیمپئن شپ 2026 مالدیپ میں 23 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

چیمپئن شپ میں 7 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ گروپ اے میں میزبان مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور بھوٹان شامل ہیں جبکہ گروپ بی دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور بنگلادیش پر مشتمل ہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان 24 مارچ کو بنگلادیش سے ٹکرائے گا جبکہ 26 مارچ کو اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ 28 مارچ کو بھارت اور بنگلادیش کا مقابلہ ہوگا۔

دونوں سیمی فائنل یکم اپریل اور  فائنل 3 اپریل کو طے ہے۔

چیمپئن شپ کے لیے دو روزہ ٹرائلز کے بعد قومی جونیئر تربیتی کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے،کیمپ کے دوران حتمی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث لاڈہ گروپ کے 3ملزمان گرفتار

Published

on



پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ’’لاڈہ گروہ‘‘ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان نعیم عرف مولا ولد شیر بہادر، شاہزیب عرف شاہ جی ولد نعیم شاد اور عامر خان ولد امان اللہ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل مع ایمونیشن (بغیر لائسنس)، ایک بوتل شراب، 2 گرام حشیش، ایک عدد خنجر، ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، قزافی ٹاؤن، ظفر ٹاؤن، پیپری، علی محمد گوٹھ، سندھی گوٹھ، قائدآباد، ماڈل کالونی، رفاع عام سوسائٹی اور ملیر میں اسلحے کے زور پر نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں اور غیرقانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔

ملزم عامر خان کو ڈکیتی کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جبکہ ملزم شاہزیب عرف شاہ جی کے الیکٹرک آفس کے باہر 3 ملین کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔

گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

بنوں سے اغوا ہونے والے تین سرکاری اہلکاروں کی لاشیں برآمد

Published

on



بنوں سے اغوا ہونے والے تینوں سرکاری اہل کاروں کی لاشیں مل گئیں، جو آپس میں سگے بھائی تھے۔

ایس ایچ او کینٹ بنوں کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں نماز کے دوران تین بھائیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا، تینوں بھائی سوکڑی حسن خیل میں نماز کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔

بنوں پولیس کے مطابق تینوں بھائی سرکاری ملازمین ہیں۔ سعید آختر کمشنر آفس، امجد خان پولیس اور حضرت اللہ کمشنر اسکواڈ پولیس میں ملازم تھا۔

پولیس حکام کے مطابق 10 سے 12 دہشت گرد آگئے اور تینوں کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔

ڈی آئی جی بنوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، خارجی و داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں کر دی گئیں۔ سوکڑی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending