Connect with us

Today News

بھارت میں ایل پی جی کے سنگین  بحران نے  توانائی پالیسیاں بے نقاب کردیں

Published

on


بھارت میں ایل پی جی سلنڈر کی شدید قلت نے ممبئی سے راجستھان تک بڑے حصے کو مفلوج کر دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قلت سےکاروبار ٹھپ ، مزدوروں  نے آبائی گاؤں کی جانب واپسی شروع کر دی ہے۔

سنگین ایل پی جی بحران کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی  قطاریں معاشی سرگرمیوں میں بدترین کمی کی واضح علامت ہے، ممبئی میں ایندھن کے بحران کی وجہ سے خوراک اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو  شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارت میں ایک ہزار روپے سے کم پر دستیاب ایل پی جی سلنڈر کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 3 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔ مودی حکومت کی بدترین پالیسیوں سے توانائی بحران نے بھارتی ریاست راجستھان کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق بھارتی عوام بی جے پی سرکار کے پاس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے  کی مؤثر حکمت عملی نہ ہونے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ 

خلیجی جنگ کے شدید اثرات کے باعث توانائی بحران نے مودی کے خودانحصاری کے کھوکھلے دعوؤں اور بدانتظامی کا پول کھول دیا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹرمپ نے امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی کو برطرف کردیا

Published

on


امریکی صدر ٹرمپ نے اہم حکومتی عہدوں پر بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے پام بونڈی کی جگہ نائب اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانچے کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ہے۔ اس فیصلے کو امریکی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی اہم عسکری عہدے پر تبدیلی کرتے ہوئے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع ایسے آرمی چیف آف اسٹاف کی تقرری چاہتے ہیں جو فوجی معاملات میں صدر ٹرمپ اور ان کے وژن کے مطابق کام کر سکے۔

جنرل رینڈی جارج اس سے قبل للوئیڈ آسٹن کے دور میں سینئر ملٹری اسسٹنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ پہلی خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں اور ایک تجربہ کار فوجی افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان تبدیلیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت اپنی پالیسیوں اور عسکری حکمت عملی کو نئے انداز میں ترتیب دے رہی ہے، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں سامنے آ سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سندھ کے ماہی گیروں کی زندگی شدید متاثر

Published

on



کراچی:

حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے سندھ کے ماہی گیروں کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ماہی گیروں کے روزگار کو شدید بحران میں ڈال دیا ۔

سمندر میں شکار کے لیے جانے والی کشتیوں کا زیادہ تر انحصار ڈیزل پر ہوتا ہے، جس کی قیمت بڑھنے سے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ۔ پہلے ہی مہنگائی، سمندری آلودگی اور کم ہوتی مچھلی کے باعث ان کی آمدن محدود ہو چکی تھی۔

بیان کے مطابق  ایندھن مہنگا ہونے سے شکار پر جانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ کئی چھوٹے ماہی گیر اپنی کشتیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں،جس سے ان کے گھروں کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ ساحلی پٹی کے مختلف علاقوں میں اس صورتحال کے باعث نہ صرف ماہی گیروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے بلکہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے مقامی ماہی گیری معیشت بھی شدید دباؤ کا شکار ہو رہی ہے۔

ماہی گیروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل پر سبسڈی دی جائے یا انہیں خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنا روزگار جاری رکھ سکیں، تاہم  اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو سندھ کے ساحلی علاقوں میں غربت اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے،جس کے سماجی اثرات بھی سامنے آئیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا انکشاف

Published

on


افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج  کیلئے ڈھال بن گئیں ہیں۔

عالمی جریدے کا افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا انکشاف  پاکستان کےموقف کی تائید ہے۔

معروف امریکی جریدہ ساؤتھ ایشین وائسز کے مطابق افغانستان میں  محفوظ پناہ گاہیں  فتنہ الخوارج کوتحفظ اورانہیں دوبارہ منظم ہونےکےمواقع فراہم کررہی ہیں۔ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے نظریات ایک جیسےاوردونوں ایک ہی ایجنڈےپرعمل پیراہیں۔

افغانستان سےسرحدپاردہشتگردی روکنےکیلئےپاکستان نےہمیشہ بارڈرکنٹرول اورسفارتی سطح پرکوششیں کیں ، ساؤتھ ایشین وائسز

پاکستان کی جانب سے حالیہ جوابی کارروائیاں افغان  طالبان رجیم کی افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف استعمال ہونے سےروکنے میں ناکامی پر کی گئیں۔

افغانستان میں فتنہ الخوارج اور طالبان کے ٹھکانوں پرحالیہ حملےپاکستان کی افغان پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہیں۔

ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی علاقائی کشیدگی اور سفارتی تعلقات میں تناؤ کو بڑھا  رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending