Connect with us

Today News

بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 20 جاں بحق

Published

on


بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل نے شدید فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے علاقے بشورہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا اور علاقے میں دھواں پھیل گیا۔ حملے سے قبل اسرائیل کی جانب سے علاقے کو خالی کرنے کی وارننگ بھی دی گئی تھی۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، جبکہ یہ حملے دارالحکومت کے علاوہ جنوبی اور مشرقی علاقوں تک پھیل گئے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں محدود زمینی کارروائی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زہرانی دریا اور صور کے قریب واقع کئی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی شہر صور اور البرج الشمالی سمیت دیگر علاقوں میں بھی رات کے وقت حملے کیے گئے۔

لبنانی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 100 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 2,200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ان حملوں کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں، جس سے انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تنظیم کے سربراہ نعیم قاسم نے جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل سے حملے روکنے، بے گھر افراد کی واپسی اور قیدیوں کی رہائی سمیت کئی مطالبات پیش کیے ہیں۔

فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی نمائندے کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں لبنان سے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی توقع غیر حقیقت پسندانہ ہے، جبکہ جرمن چانسلر نے اسرائیلی زمینی کارروائی کو ایک ’غلطی‘ قرار دیا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر کے معروف کھلاڑیوں کا وطن سے محبت کا اظہار

Published

on


یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر کے معروف کھلاڑیوں نے وطن سے محبت کا والہانہ انداز میں اظہار کیا ہے۔

یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے معروف کھلاڑیوں نے خوبصورت انداز میں وطن سے محبت کا پیغام دیا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ان کی اسپورٹس کٹ پر بنا ہوا جھنڈے کا نشان ان کے یقین اور پاکستان کی آبرو کی علامت ہے۔

کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ 23مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں اور مضبوط ارادوں کا پھل ہے۔

کھلاڑیوں کے مطابق پاکستان کا قیام پاکستانی قوم کے ہر مشکل امتحان میں تیار رہنے کے عزم کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر طوفان میں خدائے ذوالجلال کا سایہ اور دھڑکن میں پاکستان کا نام قوم کا جذبہ بڑھا دیتا ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر کھلاڑیوں نے پاکستان کی ہر میدان میں جیت اور  روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published

on


وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے  ٹیلی فون کیا۔ اپنی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام اور امت مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا۔ عمان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر عمان کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے امن، استحکام اور تعمیری بات چیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے سلطان ہیثم بن طارق کی طرف سے باہمی طور پر مناسب تاریخ پر عمان کا دورہ کرنے کے لیے دی گئی دعوت کا بھی مثبت جواب دیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش بمبار گرفتار

Published

on


 بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی خاتون خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری پر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی سے کئی معصوم جانیں بچائی گئیں۔

کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ایک معصوم لڑکی کو خودکش حملے کے لیے استعمال کر رہے تھے اور “لائبہ” کا واقعہ سب کے سامنے ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب صوبے کے عوام دہشتگردی کو قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ ایک غیرت مند قوم ہے اور دہشتگرد تنظیمیں بلوچ خواتین کا استحصال کر رہی ہیں جبکہ بلوچیت کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ بشیر زیب گروپ اور بلوچ لبریشن آرمی نے خواتین کے احترام کو نقصان پہنچایا اور بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہیومن انٹیلی جنس حاصل ہونا شروع ہوئی ہے اور عوام خود حساس معلومات حکومت کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ خواتین سے متعلق معاملات صرف لیڈیز پولیس کے ذریعے نمٹائے جائیں گے اور خواتین کے احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہیں واپس بھیجنا ریاست کا فیصلہ ہے اور ان کی واپسی باعزت طریقے سے یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے ایف سی کی مزید تین بٹالین طلب کی گئی ہیں، جبکہ افغانستان کو دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ قرار دیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث عناصر افغانستان میں موجود ہیں اور ایک ہزار سے زائد دہشتگردوں کو تربیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نظام چلایا جائے گا اور مذاکرات صرف انہی عناصر سے ممکن ہیں جو بات چیت کے لیے تیار ہوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوانوں کو دہشتگردی سے بچانا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ صوبے میں میرٹ پر بھرتیاں جاری ہیں اور 12 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کیا جا چکا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending