Connect with us

Today News

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 12 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے

Published

on



روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کی خطیر رقوم پاکستان بھجوائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 9 لاکھ سے زائد روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے 12 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے۔

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اقدام پر بھرپور اعتماد کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور: راہگیر خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

Published

on


لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں راہگیر خاتون سے چھڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے غالب روڈ سے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم نے غالب روڈ پر خاتون کو اکیلا پاکر چھڑ خانی کی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شور کرنے پر ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم طیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ خواتین سے چھیڑ خانی، ہراسمنٹ، جنسی استحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے تعمیر شدہ رن وے پر پہلی بین الاقوامی پرواز کی کامیاب لینڈنگ

Published

on



کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیر ہونے والے رن وے پر بین الاقوامی پرواز نے کامیابی سے لینڈنگ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو کے بعد پہلی مرتبہ جمعرات کی دوپہرسعودی عرب سے آنے والی بین الاقوامی روٹ کی پرواز کامیابی سے لینڈ کردی گئی،

طیارے کی لینڈنگ پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے واٹرسیلیوٹ دیا۔

8 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل پر ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔ تعمیراتی اعتبار سے توسیع کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر بڑے حجم کے کارگو جہاز اور ائیربس 380 ساختہ وائیڈ باڈی طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  کےسی ای او/ ائیرپورٹ مینیجرعدنان خان کے مطابق ائیرپورٹ رن وے کوجدید کیٹگری 4 ایف کے درجے میں اکاو کے معیار پرتعمیر کیا گیا ہے،ج س پر بڑے طیارے بشمول ائیربس 380 لینڈ کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رن وے  07L/25R کی تکمیل کے بعد درجہ بندی بھی آپ گریڈ کر دی گئی، مرکزی رن وے وائیڈ باڈی والے ہوائی جہازوں کی ہینڈلنگ کے لئے تیار ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے کیلی بریشن کے بعد پہلی کامیاب آزمائشی لینڈنگ 3 جنوری 2026 کو ہوئی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹرپراجیکٹ حافظ زاہد اسحاق کا کہنا تھا کہ 8 ارب روپے سے زائد لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں 18 ماہ میں اس انداز سے مکمل کیا گیا کہ ائیرپورٹ پر ملکی و بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت کی سرگرمیاں مکمل طور پر جاری رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ  رن وے کی توسیع اور تعمیرنو کے نتیجے میں اس کی لمبائی، چوڑائی اورزیادہ وزن کے حامل جہازوں کے لوڈکو برداشت کرنے کے خصوصی میٹریل کا حامل ہے،طیاروں کے اپروچ کے دوران بہتر نشاندہی کے لائٹنگ سسٹم کے علاوہ ٹیکسی ویز  کو بہتر بنایا گیا، جس سے آئندہ 25 تا 30 سال کے لیے آپریشنل صلاحیت اور سیفٹی کےمعیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹرکا مزید کہنا ہے کہ ناموافق موسمی صورتحال کے پیش نظر کیٹگری ون کا نظام نصب کیا گیاہے،جس کو ضرورت پڑنے پر مذید ایڈوانس کیا جاسکتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پشاور: اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات، محبت کی شادی کرنے والے نوجوان ٹک ٹاکر کی قاتل محبوبہ نکلی 

Published

on


 

پشاور کے علاقہ حیات آباد میں محبت کی شادی کرنے والا نجی یونیورسٹی کے فرسٹ سمسٹر کے طابعلم کا قاتل اسکی اپنی محبوبہ نکلی ، جس نے آشنا کی مدد سے شوہر کو قتل کروایا اور فرار ہوگئی تاھم دو ماہ بعد اجرتی قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ ڈویژن عبداللہ احسان* کی ہدایت پر ایس ڈی پی او حیات آباد سرکل محمد جنید کھرل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ماہ قبل حیات آباد فیز 5 میں PGH ہسپتال کے قریب موٹر کار پر فائرنگ کرکے اندھا قتل کے واقعے کو ٹریس کر لیا۔

پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران قتل میں ملوث اجرتی قاتل محمد نعمان ولد واحد شاہ اور سہولت کار عبداللہ ولد ظہور کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفتیش  کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول احمد اشتیاق کو اس کی بیوی مسماۃ (ح) دختر بشیر احمد سکنہ نوشہرہ نے اپنے آشنا نعیم افغانی اور مقتول کی سالی مسماۃ (ج) دختر بشیر احمد سکنہ نوشہرہ کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت اجرتی قاتلوں کے ذریعے فائرنگ کر کے قتل کروایا۔

واقعہ کے حوالے سے مقتول کے بھائی شہریار احمد ولد اشتیاق احمد کی مدعیت میں مورخہ 09.12.2025 کو تھانہ حیات آباد میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مقتول نے اپنی بیوی سے خاندان کی اجازت کے بغیر چوری چپکے کورٹ میرج کی تھی۔

مقتول کی بیوی ایک پارٹی گرل تھی اور اس کے نعیم افغانی نامی شخص جو کہ سعودی عرب میں سپیئر پارٹس کا کاروبار کرتا ہے کے ساتھ قریبی و دوستانہ تعلقات تھے، جس پر نعیم افغانی رنجش رکھتا تھا۔

اسی رنجش کی بنیاد پر نعیم نے مقتول کی بیوی کے ہمراہ سہولت کار عبداللہ کی وساطت سے اجرتی قاتل کاشف ولد راحت شاہ ساکنہ ٹیڈی بازار جمرود اور کاشف نے دیگر اجرتی دوست محمد نعمان ولد واحد شاہ اور راج محمد ولد زرمحمد کے ذریعے 14 لاکھ روپے پر قتل کا منصوبہ بنایا اور واردات کو انجام دیا۔

قتل میں ملوث مقتول کی بیوی، اس کی سالی اور اجرتی قاتلان کاشف اور راج محمد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار اجرتی قاتلان اس سے قبل مورخہ 08.12.2025 کو 10 لاکھ روپے اجرت پر تھانہ فقیر آباد کی حدود عامر ایوب کالونی میں فائرنگ کر کے شینا خان ولد غلجے کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending