Today News
بینائی مضبوط رکھنے کے لیے کون سی غذائیں مفید ہیں؟ ماہرین کی اہم ہدایات
آنکھیں انسانی جسم کا نہایت اہم حصہ ہیں اور ان کی صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق وٹامن اے ایسا غذائی جزو ہے جو بہتر بینائی کے لیے انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے۔ یہ وٹامن آنکھوں کو کم روشنی میں دیکھنے کی صلاحیت دیتا ہے اور آنکھ کے بیرونی حفاظتی حصے یعنی کورنیا کو فعال رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں وٹامن اے کی کمی ہو جائے تو رات کے وقت دیکھنے میں دشواری پیدا ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق وٹامن اے سے بھرپور غذا کا استعمال بعض آنکھوں کی بیماریوں جیسے بند موتیا اور عمر کے ساتھ ہونے والی میکولر ڈی جنریشن کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی قدرتی غذائیں ایسی ہیں جو وٹامن اے سے بھرپور ہونے کے ساتھ آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں گاجر ہے۔
گاجر
گاجر بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جسے انسانی جسم وٹامن اے میں تبدیل کر لیتا ہے۔ اس کے علاوہ گاجر میں فائبر، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
پتوں والی سبزیاں
پتوں والی سبزیاں بھی آنکھوں کے لیے نہایت مفید سمجھی جاتی ہیں۔ خصوصاً پالک اور گوبھی میں وٹامن اے کے ساتھ مختلف اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو بینائی کی حفاظت میں مدد دیتے ہیں اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
انڈے
اسی طرح انڈے بھی غذائیت کے اعتبار سے اہم سمجھے جاتے ہیں۔ انڈے کی زردی میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو نظر کو بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔
دودھ اور پنیر
اس کے علاوہ دودھ اور پنیر جیسی ڈیری مصنوعات بھی وٹامن اے کا اچھا ذریعہ ہیں، اس لیے ماہرین انہیں متوازن غذا کا حصہ بنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
شکر قندی
شکر قندی بھی آنکھوں کے لیے فائدہ مند غذاؤں میں شامل ہے۔ اس میں بیٹا کیروٹین کے ساتھ دیگر ضروری غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو نہ صرف بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں بلکہ نظامِ ہاضمہ اور قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق آنکھوں کی بہتر کارکردگی کے لیے صرف وٹامن اے ہی نہیں بلکہ دیگر غذائی اجزاء بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں وٹامن ای، وٹامن سی، وٹامن بی6، بی9 اور بی12، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، تھیامین اور رائبوفلاوین شامل ہیں، جو آنکھوں کو صحت مند رکھنے اور بینائی کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
Source link
Today News
پاکستان میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
سپارکو نے ماہ شوّال (عید الفطر) کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے۔
سپارکو کے مطابق شوال 1447ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔
پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔
سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے پیش نظر ہفتہ 21 مارچ کو عید ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔
Source link
Today News
ایران کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈّوں پر حملوں کا دعویٰ
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کویت میں امریکی فوج کے تین اہم اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں الادائری ہیلی کاپٹر ایئر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین میں بھی ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔
تاحال کویت اور بحرین یا امریکی حکام کی جانب سے پاسداران انقلاب کے ان تازہ حملوں کے بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ فروری کے آخر سے اسرائیل اور امریکا نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہے۔ پہلی ہی دن ان حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کردیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں ایران کے وزیر دفاع، آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی سمیت اعلیٰ حکام ان حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
جس کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا شروع کیا ہے کس میں 7 فوجی ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد سے دنیا بھر میں تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور عالمی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنی لگیں۔
Today News
آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، راشد خان دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک بار پھر بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اسپنر ابرار احمد تیسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز بھی اپنی 12ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
دوسری جانب بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن دو درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے۔
پاکستان کے بیٹر صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business1 week ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight