Today News
بینک نمائندہ بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان ضمانت پر رہا
کراچی:
جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت نے غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
ملزمان میں نادر، عادل اور ان کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو رہا کرنے کے عوض ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے شاہراہِ فیصل پر قائم اس کال سینٹر پر خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کی تھی۔
حکام کے مطابق ملزمان بینکوں کے نمائندے بن کر شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران حساس مالیاتی ڈیٹا اور اسپوف کالنگ سافٹ ویئر بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کے خلاف پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Today News
تھربجلی فراہمی : اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتری کے نتیجے میں 25 سے 30 ملین ڈالر کی سالانہ بچت
وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں اور وفاقی وزیر برائے پاور، آویس احمد لغاری کی اسٹریٹجک ہدایت پر، پاور ڈویژن نے تھر کول مائننگ میں آپریشنل مسائل کے خاتمے کے لیے اہم اصلاحات کا آغاز کیا ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدامات ڈیزل کی کھپت میں کمی لا کر قومی سطح پر خاطر خواہ بچت کرے گا، جس سے درآمدی بلوں میں کمی آئے گی اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ان اصلاحات سے روزانہ تقریباً 25 ملین روپے ڈیزل کے اخراجات میں بچت متوقع ہے، جس کے نتیجے میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور سالانہ زرمبادلہ میں 25 سے 30 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔
اس کے علاوہ، کوئلے کی فی ٹن قیمت میں تقریباً 0.7 ڈالر کی کمی متوقع ہے، جس سے تھر کول سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
تھرکول میں مائننگ آپریشنز کے لیے ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی موجودہ لاگت، جو 33 سینٹ فی کلو واٹ ہے، کم ہو کر 13 سینٹ فی کلو واٹ (یا بی فور ٹیرف کے مطابق اس سے بھی کم) رہ جائے گی۔ یہ 60 فیصد سے زائد کی کمی ہے ۔
مائننگ آپریشنز میں ایک اہم مسئلہ خاص طور پر کوئلہ نکالنے کے دوران پانی کے انتظام کے عمل میں سامنے آیا۔
تاریخی طور پر، ڈی واٹرنگ اور دیگر مائننگ سرگرمیوں کے لیے ڈیزل سے چلنے والے نظام بڑے پیمانے پر استعمال کیے جاتے تھے۔ اوسطاً، صرف ڈی واٹرنگ کے لیے روزانہ تقریباً 35,000 لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا تھا،
جبکہ مائننگ آپریشنز میں مجموعی ڈیزل کی کھپت 200,000 سے 250,000 لیٹر فی دن کے درمیان ہے۔ درآمدی ڈیزل پر یہ بھاری انحصار کوئلے کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔
چونکہ یہ اخراجات پاس تھرو آئٹمز کے طور پر شمار ہوتے ہیں، اس لیے ان کا مالی بوجھ بالآخر بجلی کے صارفین پر زیادہ ٹیرف کی صورت میں پڑتا تھا۔
معاشی اور ماحولیاتی اثرات کو دیکھتے ہوئے، پاور ڈویژن نے وفاقی وزیر کی واضح پالیسی ہدایت پر، تھر کول انرجی بورڈ (TCEB)، نیشنل گرڈ کمپنی (NGC)، اور ہیسکو سمیت اسٹیک ہولڈرز کو ایک پائیدار متبادل تیار کرنے کے لیے احکامات دیے۔
تھر بلاک ون اور بلاک ٹو کی انتظامیہ نے تفصیلی مشاورت کے بعد ڈیزل سے چلنے والے نظاموں کو گرڈ سے منسلک انفراسٹرکچر کی طرف منتقلی کے لیے سرمایہ کاری کرنے پر اتفاق کیا۔
اس منتقلی میں تقریباً 5.3 ارب روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے، جس کے تحت گرڈ اسٹیشنز اور اس سے منسلک ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر تیار کیا جائے گا۔
جس سے ہیسکو کے 132 کے وی اسلام کوٹ گرڈ اسٹیشن سے کنکشن ممکن ہوگا اور مائننگ آپریشنز کے لیے تقریباً 60 میگاواٹ بجلی کی فراہمی میں سہولت ہوگی۔
وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری نے تھر کول انرجی بورڈ، نیشنل گرڈ کمپنی اور ہیسکو کو ان کے تعاون پر مبارکباد پیش کی، جن کی مشترکہ کوششوں سے یہ منتقلی ممکن ہوسکے گی۔
یہ پیشگی منصوبہ بندی پاور ڈویژن کی دور اندیشی کو ظاہر کرتی ہے جس نے طویل مدتی بچت کو یقینی بنایا جا رہا ہے خاص طور پر یہ فیصلہ جو مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے توانائی کے بحران میں آج انتہائی اہم ثابت ہو رہا ہے۔
معاشی فوائد کے علاوہ، اس منصوبے کے ماحولیاتی فوائد بھی قابل ذکر ہیں۔ ان اقدامات سے سالانہ تقریباً 80,000 ٹن کاربن کے اخراج میں کمی متوقع ہے۔
مزید برآں، ڈیزل سے چلنے والی مائننگ گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، جس سے کارکردگی میں بہتری آئے گی اور طویل مدتی ڈی کاربنائزیشن کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ اصلاحات پاکستان کے توانائی کے شعبے میں کارکردگی بہتر بنانے کی جانب ایک عملی اور مؤثر قدم ہے۔
وفاقی وزیر برائے پاور کی اسٹریٹجک نگرانی میں مہنگے ڈیزل پر مبنی آپریشنز کو گرڈ سے فراہم ہونے والی بجلی سے تبدیل کرکے، حکومت نہ صرف بجلی پیدا کرنے کی لاگت میں کمی لا رہی ہے بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑنے والے دباؤ کو بھی کم کر رہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ مائننگ سے متعلق توانائی کی طلب کا ایک بڑا حصہ—جس کا تخمینہ 60 میگاواٹ ہے—نیشنل گرڈ کی طرف منتقل کیا جائے گا، جس سے مجموعی نظام کا استعمال بہتر ہوگا اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کارکردگی کے یہ فوائد بالآخر صارفین تک زیادہ سستی اور پائیدار بجلی کی صورت میں پہنچیں۔
Today News
سندھ میں الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز، روزگار کے مواقع بڑھیں گے، شرجیل میمن
کراچی:
سندھ حکومت نے جدید ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای وی (الیکٹرک وہیکل) ٹیکسی پروجیکٹ کے اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اس معاہدے پر سندھ بینک، سندھ ڈویلپمنٹ فنڈ (SDF) اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ساتھ دستخط کیے، جس کا مقصد صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔
معاہدے کے تحت سندھ میں ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرائی جائے گی جس سے نہ صرف شہری ٹرانسپورٹ میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایسے منصوبے متعارف کروائے گئے جن سے دنیا کے کئی ممالک متاثر ہوئے، جن میں خواتین کے لیے پنک بس سروس شامل ہے جس میں خواتین کو تحفظ حاصل ہے، جبکہ ای وی بسز کا اجرا بھی دنیا بھر میں منفرد اقدام تھا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ تمام اقدامات صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا حصہ ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سندھ حکومت نے نمایاں برتری حاصل کی ہے۔ پنک بس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی خواتین ہیں جسے دنیا بھر میں سراہا گیا، جبکہ پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز اور پنک ای وی اسکوٹیز متعارف کروائی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں آگے لانا ہے۔ پنک اسکوٹیز اسکیم کے آغاز پر صرف 150 خواتین کے پاس لائسنس تھا جبکہ اب 20 ہزار خواتین نے لائسنس کے لیے درخواست دی ہے۔ سندھ حکومت خواتین کو مفت ٹریننگ بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پنک ای وی ٹیکسی کا مقصد خواتین میں تحفظ کے احساس کو فروغ دینا ہے ۔ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ اس منصوبے کے تحت بھی روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ جب بھی گاڑیوں کی خریداری کی بات ہوتی ہے تو ترجیح ای وی گاڑیوں کو دی جاتی ہے، مختلف ممالک سے ای وی گاڑیاں پاکستان آ رہی ہیں اور لوگ بھی ان کو ترجیح دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں ای وی گاڑیوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی خواہش ہے۔ صنعتکاروں کو اس سلسلے میں آگے آنا چاہیے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین پاسپورٹ کی عزت کے حوالے سے کئی دعوے کیے جاتے تھے مگر بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد اب دنیا بھر میں اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس دلائل ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا قومی یکجہتی، وفاقی حکومت اور پاک افواج کی کاوشوں کو دیا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر تمام حکومتیں غور کر رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملیاں بنائی جا رہی ہیں۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سنجیدگی سے کام جاری ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ حالات اچھے ہوں یا برے، ملک سے متعلقہ معاملات پر سمجھوتا نہیں کیا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے کہ پاکستان کی فنڈنگ نہ کی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ایسی بات نہ کریں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی بات ناقابل قبول ہے۔
Today News
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 153 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4713 ڈالر اور فی اونس چاندی کی قیمت 75 ڈالر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگا ہونے کے سبب فی تولہ سونا 4لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 117 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی 200 روپے کے اضافے سے 7 ہزار984 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 171 روپے بڑھ کر 6ہزار 844 روپے ہوگئی۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper