Connect with us

Today News

بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار

Published

on



سائنس دانوں نے بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار کر لیا۔

آسٹریا کی ویانا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے چارجڈ زرات کی شعاعوں کا استعمال کرتے ہوئے سیرامک کی ایک خاص قسم پر کندہ کیا جس میں کافی برسوں تک ڈیٹا کو محفوظ کیا جا سکتا ہے اور ڈیٹا پڑھا جا سکتا ہے۔

1.98 مربع مائیکرو میٹر رقبے پر پھیلے اس کیو آر کوڈ کے سب سے چھوٹے کیو آر کوڈ کی تصدیق گینیز ورلڈ ریکارڈز نے کر دی ہے۔

یہ کیو آر کوڈ (جس کو اسکین کرنے سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ کھلتی ہے) اتنا چھوٹا ہے کہ عام روشنی میں اس کو دیکھنا ناممکن ہے اور اس کو صرف الیکٹرون مائیکرو اسکوپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

Published

on



صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں حکومت نے صوبوں کی مخالفت پر ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔

 ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شرکا نے ملک کو درپیش معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت کی اور ان سے نمٹنے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر اتفاق کیا۔ملاقات میں قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے  ادارہ جاتی سطح پر آہنگی کو یقینی  بنانے پرزور دیا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے توانائی بچت اقدامات کے تحت ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی مخالفت کی جس پر اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو بارہا مسترد کیا اور کفایت شعاری کے اقدامات سے بچائی گئی رقم عوامی ریلیف پر خرچ کی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے اخراجات میں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور سرکاری گاڑیوں کے 60 فیصد استعمال کو فوری طور پر روکنے جیسے اقدامات کیے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

صدر مملکت نے مربوط فیصلہ سازی کو یقینی بنانے اور معیشت، توانائی، غذائی تحفظ اور سکیورٹی کے شعبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہدایت کی۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت  نے ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کیلئے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ تیل و گیس کی فراہمی پر دباؤ، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور خطے کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر عوام، خصوصاً عام آدمی پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور خاص طور پر اشیائے ضروریہ اور بنیادی خدمات کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔

مشاورتی اجلاس میں وزیرِ اعظم  شہباز شریف، چاروں صوبوں کی قیادت، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی قیادت بھی شریک ہوئی۔

اس کے علاوہ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی شریک تھے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ  گلگت بلتستان کے نگراں وزیرِ اعلیٰ یار محمد، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی اجلاس میں شریک تھے۔

چاروں صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی جانب سے مہنگائی کے دباؤ کو کنٹرول کرنے، اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے اور عوام پر اثرات کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

 اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور اس کے پاکستان کی سکیورٹی، معیشت اور غذائی تحفظ پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی بحران کے باوجود بروقت فیصلوں کے باعث ایندھن کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

بریفنگ میں شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو حکومت کی فعال سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور ترکی، سعودی عرب اور مصر کی قیادت سے حالیہ رابطے اور تنازع میں شامل ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت بریف کیا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے آئندہ دورہ بیجنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔



Source link

Continue Reading

Today News

قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ، شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی

Published

on



پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد شاہین آفریدی نےکہا ہے کہ گیند کی حالت تبدیل کیے جانے کے معاملے کا علم نہیں تھا اور اس پر ٹیم ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ کے آخری اوور سے قبل امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا اور اس کی حالت تبدیل ہونے پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی دی گئی، جس کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔

اس پنالٹی کے بعد کراچی کنگز کو 14 کے بجائے صرف 9 رنز درکار رہ گئے اور ٹیم نے ہدف حاصل کرتے ہوئے سنسنی خیز فتح اپنے نام کر لی۔

واضح رہے کہ گیند تبدیل کرنے کے ساتھ امپائروں نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پینلٹی عائد کی تھی جس پر کپتان شاہین شاہ آفریدی خوش نہیں تھے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، ہم ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ اصل میں کیا ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ امپائرز کے فیصلے کے بعد ٹیم کے پاس اسے قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں فخر زمان اور  حارث روف بھی اس تنازع کا حصہ بنے جبکہ واقعے کے بعد پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایشین کپ کوالیفائنگ راؤنڈ: پاکستان کا میانمار کے خلاف میچ، قومی فٹبال ٹیم پرعزم

Published

on



ایشین کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور میانمار کے درمیان اہم مقابلے سے قبل قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اچھے نتیجے کی امید ظاہر کی ہے۔

قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم مکمل طور پر تیار ہے اور کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار ایک مضبوط حریف ہے، تاہم پاکستان کی تیاری بھی مؤثر رہی ہے اور ٹیم کو ایک مشکل حریف بنانے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 2027 تک قومی ٹیم میں لوکل کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی نوجوان کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور انہیں خود کو منوانے کے مواقع ملنے چاہئیں۔ کوچ کے مطابق موجودہ کیمپ میں بھی ڈائسپورا کے بجائے لوکل کھلاڑیوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، تاہم مستقبل میں بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

نولبرٹو سولانو نے بتایا کہ میانمار کے خلاف میچ میں کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزمانا بھی پلان کا حصہ ہے۔ انہوں نے بعض کھلاڑیوں کی انجری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رحمان اور سمد اس میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم مستقبل میں ان کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو ذہنی طور پر مضبوط اور ایک فیملی کی طرح متحد بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کے خلاف کھیلنے والی ہر ٹیم کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ یہاں تین پوائنٹس حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

ہیڈ کوچ نے بند دروازوں کے پیچھے میچ کے انعقاد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کے بغیر ماحول ادھورا ہوگا، تاہم کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان  عالمگیر غازی نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور اعتماد میں ہیں اور آخری سیٹی تک مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کو آٹھ دن کی بہترین تیاری کا موقع ملا اور تمام کھلاڑی جسمانی طور پر فٹ ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی بھی اچھی فارم اور فٹنس کے ساتھ ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں جبکہ لوکل کھلاڑیوں کے پاس خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔

قومی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایشین کپ اور مستقبل میں ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس کے لیے کوالیفائی کرنے کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔

 



Source link

Continue Reading

Trending