Today News
بی جے پی پاکستان کیخلاف گمران کن بیانات اور مضحکہ خیز الزامات میں مصروف
شکست کےخوف سے دوچار آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے اندرونی سیاست میں بھی پاکستان کو دھکیل دیا۔
انتخابات میں مذموم سیاسی مفاد کیلئے پاکستان پر جھوٹے الزامات، مسلمانوں کیخلاف تعصب اور فالس فلیگ بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے۔ انتہاپسندی پر کاربند مودی نے عوامی جذبات بھڑکانے کیلئے بھارتی جماعت کانگریس کو پاکستان کے ایجنڈے پر کام کرنےوالی پارٹی قرار دے دیا۔
بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمز کے مطابق آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسواسرما نے جھوٹا الزام لگایا کہ ان کی اہلیہ پر پاسپورٹ تنازع میں بھی پاکستان کا کردار ہے۔ آسام کے وزیراعلیٰ نے پاکستان پر کانگریس کی مدد کا مضحکہ خیز الزام بھی لگادیا۔
ہمنت بسواسرما نے گمراہ کن الزام لگایا کہ پاکستان ہمارے آسام کے انتخابات میں اثرڈالے گا۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں انتخابات سے قبل پاکستان پر الزامات ، فالس فلیگ آپریشن اور مسلمانوں کیخلاف زہریلی مہمات بی جے پی کا وطیرہ بن چکی ہیں۔ غیر مقبول بی جےپی بھارتی ریاستوں میں انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی ناکام کوششیں کر رہی ہے۔
Today News
کراچی؛ شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار
گلشن معمار پولیس نے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان 7 مارچ 2026 کو واردات کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوئے تھے۔
فائرنگ سے شہری میاں بخش زرداری جاں بحق اور شوکت گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 132/2026 بجرم دفعہ 397/394/302/34 تھانہ معمار میں درج ہے۔
پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومین اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 2 غیر قانونی پسٹلز مع ایمونیشن، چھینے گئے 5 موبائل فونز اور زیرِ استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مزید مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ممتاز چنہ ولد محمد اکرم اور وسیم عرف کمانڈر ولد حیات خان شامل ہیں۔
Source link
Today News
لکی مروت؛ پانی لینے کیلیے ٹیوب ویل جانے والی 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
لکی مروت میں ایک اور بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا جہاں پانی لینے کے لیے ٹیوب ویل جانے والی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق معصوم بچی کے ساتھ ٹیوب ویل آپریٹر کے بیٹے نے زنا بالجبر کیا اور زنا کے بعد ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
والدین نے بچی کو علاج معالجے کے لیے گورنمنٹ سٹی اسپتال لکی شہر منتقل کیا جہاں طبی معائنے کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی۔
تھانہ لکی سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی، دو دن پہلے اسی تھانے کی حدود میں تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
پولیس نے دونوں واقعات کے ملزمان کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔
Source link
Today News
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نواب میر بابل خان جکھرانی انتقال کرگئے۔
نواب میر بابل خان جکھرانی چیف وہپ (قومی اسمبلی) ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی کے والد ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام ان کے آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو سمیت دیگر رہنماؤں نے نواب میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Magazines1 week ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan