Today News
تبریز میں امریکا اور اسرائیل کا پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملہ، ایرانی سرکاری میڈیا
ایران کے شہر تبریز میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مبینہ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں ایک اہم پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو کنٹرول میں لینے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے باوجود کسی خطرناک یا زہریلے مادے کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی، جس سے بڑے ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ٹل گیا ہے۔
Today News
کراچی، شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھویں سے ریسکیو آپریشن متاثر
کراچی:
شہر قائد میں کلفٹن کے علاقے زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ مال میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 6 گاڑیاں مصروف عمل ہیں تاہم بیسمنٹ میں شدید دھویں اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ تک رسائی کے لیے دروازوں کو کٹر کے ذریعے کاٹا جا رہا ہے تاکہ اندر پھنسے کسی بھی فرد کو بروقت نکالا جا سکے اور آگ پر قابو پایا جا سکے۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
Today News
سیالکوٹ کی بارات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
سیالکوٹ:
مراکیوال کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جب بارات میں آسٹریلین ڈالرز اور پاکستانی کرنسی کی بارش کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ظہور الٰہی اعوان کے بیٹے قمر عباس کی بارات جب گوندل کے ایک مقامی میرج ہال پہنچی تو دولہا کے آسٹریلیا پلٹ بھائیوں نے نوٹوں سے بھرے تھیلے کھول دیے اور مہمانوں پر دل کھول کر کرنسی نچھاور کرنا شروع کر دی۔
عینی شاہدین کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل آسٹریلین ڈالرز اور پاکستانی نوٹ فضا میں بکھیرے جاتے رہے جسے سمیٹنے کے لیے سینکڑوں افراد موقع پر موجود تھے۔
کئی لوگ تو دور دراز علاقوں سے صبح سویرے ہی میرج ہال کے باہر جمع ہو گئے تھے اور بارات کا انتظار کر رہے تھے تاکہ اس انعامی بارش میں حصہ لے سکیں۔
واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں لوگوں کو نوٹ سمیٹنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نچھاور کی جانے والی رقم لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ اس منفرد بارات نے نہ صرف علاقے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔
Today News
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
پشاور:
پی ڈی ایم اے نے 25 مارچ سے جاری بارشوں کے بعد صوبے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 26 مرد اور 21 بچے شامل ہیں۔
بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں اب تک 6 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ افسوسناک واقعات صوبے کے اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے، جہاں ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے آپس میں مکمل رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کیا جائے جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بنوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد از جلد مالی معاونت دینے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ الرٹس اور ہدایات پر عمل کریں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے عوام فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Today News2 weeks ago
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی