Connect with us

Today News

ترکیہ میں ایف-16 طیارہ تباہ، پائلٹ جان کی بازی ہار گیا

Published

on


انقرہ: ترکیہ کی فضائیہ کا ایک ایف-16 جنگی طیارہ مغربی ترکیہ میں ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ ایئر فورس کا طیارہ بدھ کی صبح صوبہ بالیکیسر سے پرواز کے فوراً بعد ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ نویں مین جیٹ بیس سے اڑا تھا۔

ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہائی وے کے قریب سے طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا۔ حادثے میں پائلٹ میجر ابراہیم بولات جاں بحق ہو گئے۔

وزارت دفاع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ صوبے کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سلمان خان کے والد کی حالت سرجری کے بعد اب کیسی ہے؟

Published

on



بالی ووڈ کے سینئر اسکرین رائٹر اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کم درجے کے برین ہیمریج کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، تاہم اب ان کی صحت کے حوالے سے حوصلہ افزا خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

اداکارہ ڈیزی شاہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سلیم خان کی طبیعت میں واضح بہتری آ رہی ہے اور ان کی مجموعی حالت تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ خود اسپتال جا کر ملاقات نہیں کر سکیں، تاہم وہ مسلسل سلمان خان اور ان کے اہلِ خانہ سے رابطے میں ہیں اور تازہ صورتحال سے آگاہ رہتی ہیں۔

ڈیزی شاہ کے مطابق سلیم خان اب خطرے سے باہر ہیں اور ان کا علاج کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے، جس کے بعد صحت یابی کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں دماغ میں معمولی خون رسنے کے باعث فوری طور پر طبی نگرانی میں لیا گیا تھا اور ایک ضروری طبی عمل کے بعد ان کی حالت کو مستحکم کیا گیا۔

اس سے قبل ڈاکٹر جلیل پارکر نے میڈیا کو بتایا تھا کہ سلیم خان کی حالت مستحکم ہے تاہم وہ وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔ ڈاکٹر کے اس عوامی بیان پر اہلِ خانہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے طبی معلومات کو نجی رکھنے کی درخواست کی تھی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت ایک ذاتی معاملہ ہے اور فی الحال میڈیا کے ساتھ مزید تفصیلات شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اہلِ خانہ ان کی مکمل صحت یابی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کیلیے پاکستانی ٹیم نے مصر میں مشقوں کا آغاز کردیا 

Published

on



ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کے لیے پاکستانی  ٹیم نے مصر میں مشقوں کا آغاز کردیا۔

مصر کے شہر اسماعیلیہ میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید کی نگرانی میں دو گھنٹے کے سیشن میں کھلاڑیوں نے جم کر ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اورسکل ورک کی خامیوں کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دی۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ  میں پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی۔2 مارچ کو پاکستان ٹیم کا سامنا ملائشیا سے ہوگا جبکہ 4 مارچ کواہم میچ آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ یونیورسٹی روڈ کی صورتحال بدترین، گندے پانی اور گڑھوں میں حادثات معمول بن گئے

Published

on



یونی ورسٹی روڈ کی صورت حال بدترین ہوگئی ہے جہاں گزشتہ چند برسوں سے زیرتعمیر ریڈ لائن کی وجہ بنے ہوئے گڑھے گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کے لیے موت کے کنویں کا منظر پیش کر رہے ہیں اور حادثات معمول بن گئے ہیں۔

یونی ورسٹی روڈ پر ریڈ لائن کی تعمیرات گزشتہ ساڑھے چار سال سے جاری ہے اور منصوبے کی فوری تکمیل کے امکانات نہیں ہیں جبکہ ملیر ہالٹ سے نمائش چورنگی تک سڑک کی حالت بدترین ہوگئی ہے جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑھے ہوئے جس میں شہری گر رہے ہیں۔

دوسری جانب حسن اسکوائر سے جیل چورنگی جانے والے راستے میں سیوریج کا پانی جمع ہوا ہے اور اسی مقام پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہے جہاں موٹرسائیکل سوار اور رکشے گرنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کی ٹیم جب اس مقام کی کوریج کر رہی تھی تو اس دوران ایک رکشہ ایسے ہی ایک گڑھے میں گرا اور چند ہی لمحے بعد ایک اور رکشہ اسی گڑھے میں گرا جس میں خواتین سوار تھیں جن کو شہریوں نے فوری طور مد د فراہم کی۔

اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار اس گڑھے میں گر کرزخمی ہوگیا، جس کے بعد فوری طور ایک اس مقام پر لکڑیاں لگا کر راستہ بند کردیا گیا تاکہ مزید کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔

یونی ورسٹی روڈ پر بھی ایسی ہی صورت حال جگہ جگہ دیکھنے کو ملی وہاں موجود شہریوں نے ایکپسریس نیوز سے  گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہ صورت حال کئی دنوں سے ہے، پانی جمع ہے اور اس کے نیچے بڑے بڑے گڑھے ہیں جس کا شہریوں کو اندازہ نہیں ہوتا اور وہ حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے اور شہریوں نے اپیل کی ہے کہ ان مقامات کا مرمتی کام فوری مکمل کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

واضع رہے کہ ریڈلائن کی تعمیر کی وجہ سے شہریوں کو اذیت ناک سفر کا سامنا ہے اور جہاں ایک جانب شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرر ہے ہیں تو دوسری جانب گڑھوں میں گر کر حادثات کا شکار ہو ر ہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending