Connect with us

Today News

ترک صدر نے نیتن یاہو کو ’ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیل کے لیے سب سے بڑی آفت‘ قرار دے دیا

Published

on


ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں۔

اردوان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے باعث اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں۔

ان کے بقول اب خود اسرائیلی شہری بھی کہہ رہے ہیں کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت بن چکے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ ان کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ صورتحال مزید خراب ہونے سے پہلے خطے میں کشیدگی کو کم کیا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ خطے میں امن کے لیے سرگرم ہے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ تنازع کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش شروع

Published

on



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مغربی سلسلے کے نئے اسپیل کے تحت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی جبکہ کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش شروع ہوگئی ہے۔ گرومندر، شہید ملت روڈ، طارق روڈ، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

گلشن حدید، اسکیم 33،گلشن اقبال، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، سی ویو کلفٹن اور پی آئی بی کالونی میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چند علاقوں میں معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہورہی ہیں۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے لگی ہے۔ شہریوں نے موسم کی اچانک تبدیلی پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب تیز بارش کے سبب کھلے مقامات پر ہونے والے عید کے اجتماعات متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے متبادل انتظامات پر غور کیا جا رہا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: ملیر کینٹ کے قریب شاپنگ مال کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

Published

on



شہر کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب واقع ایک شاپنگ مال کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو ادارے فوری طور پر متحرک ہوگئے اور آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

مقامی افراد کے مطابق آگ عمارت کی لفٹ کے قریب نصب الیکٹرک باکس میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ واقعے کے باعث عمارت میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے  12 افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کا ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو 30 دن کیلیے ختم کرنے کا اعلان

Published

on



امریکا نے ایران کے خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد اپنی پابندیوں کو 30 دن کے لیے عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

 امریکی وزارت خزانہ کے سکریٹری اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ یہ عارضی اجازت صرف اس تیل کے لیے ہے جو پہلے ہی ترسیل کے عمل میں ہے اس کا اطلاق نئے آرڈرز پر نہیں ہوگا۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں اور رسد میں بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔

ایران نے اُن بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں جنہیں وہ امریکا اور اسرائیل سے منسلک قرار دیتا ہے جس کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی اور دنیا بھر میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی معیشت پر بھی وسیع اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Trending