Today News
تفتان میں گیس باؤزر میں دھماکے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد جھلس گئے
تفتان:
بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں ہولناک آتشزدگی اور دھماکے نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔
تفتان بازار میں کھڑے ایل پی جی گیس باؤزر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرگئی، اور ریسکیو آپریشن کے دوران باؤزر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد آگ نے قریبی علاقے اور گیس پلانٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آگ کے بلند شعلے کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے تھے، جس سے بازار میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔
اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر تفتان موقع پر پہنچ گئے جبکہ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔
تاہم آگ کی شدت کے باعث فائربریگیڈ کے چار اہلکار، جن میں دو رضاکار بھی شامل ہیں، جھلس کر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نوکنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو بھی آگ کی شدت کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ محفوظ رہے۔
واقعے کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولیس اور امدادی ادارے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Today News
کراچی ایئرپورٹ میں کارروائی، چاندی اور قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
پاکستان کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کرکے چاندی اور قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق چاندی اور قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور دبئی سے آنے والے مسافر کی مشکوک چال اور غیرمعمولی بڑے سائز کے جوتوں پر تلاشی لی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی پر جوتوں میں چھپائی گئی ایک کلو چاندی اور دو عدد آئی فونز برآمد ہوئے، برآمد ہونے والی اشیا کی مالیت 35لاکھ روپے ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اشیا کو ضبط کرلیا ہے۔
Source link
Today News
خطے میں امن کے خواہاں ہیں، دشمن کے بیانیوں سے متاثر نہیں ہوں گے، گورنر سندھ
کراچی:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نمائش چورنگی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سحری دسترخوان پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے معاشرتی مساوات، ملکی صورتحال اور علاقائی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جو شخص آج کسی دسترخوان پر سحری کر رہا ہے، وہ آئندہ رمضان میں دوسروں کو سحری کرانے کے قابل ہو۔
انہوں نے زور دیا کہ کسی کی دولت دیکھ کر احساس محرومی پیدا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مال و دولت انسان کو اللہ کے قریب یا زیادہ محبوب نہیں بناتی۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں سب کو برابری کا درجہ دینا چاہیے اور کوئی چھوٹا بڑا یا امیر و غریب نہیں ہوتا۔
گورنر سندھ نے ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل مراحل سے گزر رہا ہے تاہم قوم کے اتحاد سے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے اور غزہ امن معاہدے میں شمولیت بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے جذبے کے تحت کی گئی ہے، نہ کہ کسی دباؤ کے تحت۔
کامران ٹیسوری نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک کے دوران تیس دن تک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں روزہ داروں کو تحائف بھی دیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ شہریوں کو بااختیار بنایا جائے اور معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔
Today News
بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی میں توسیع
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومتی فیصلے کے بعد نیا نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق بھارت کی تمام پروازوں پر 23 مارچ تک پاکستانی فضائی حدود بند رہے گی۔
اس سے قبل فضائی حدود کی بندش 18 فروری تک تھی۔ واضح رہے کہ بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند ہے۔
Source link
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech5 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims