Connect with us

Today News

تیل کی رسد میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان میں توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کی رسد میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان میں توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔

مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر  بجلی کی فراہمی کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی اور حالیہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر ملکی برآمدات کی پیشرفت کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے تیل کی رسد میں رکاوٹوں کے باوجود ملک میں بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا مناسب حصہ ہونے کی وجہ سے توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔

شہباز شریف نے بیٹری توانائی اسٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام  تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی اور دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع ہی بجلی شعبے کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو قومی سطح پر مزید وسعت دینے کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ عالمی کشیدگی اور چیلنجز کے باوجود خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات جاری ہیں۔ انہوں نے پی این ایس سی کو سمندری راستے سے ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے بحری جہازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت  بھی کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود کامیاب سفارتکاری سے خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات کی رسد یقینی بنائی گئی ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار کے حوالے سے طویل مدتی لائحہ عمل، حالیہ عالمی صورتحال میں ملکی برآمدات کے لئے مواقع اور  درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت بجلی کی کل پیداوار میں 55 فیصد حصہ قابل تجدید ذرائع اور 45 فیصد حصہ حیاتیاتی (fossil) ایندھن کا ہے جب کہ  اگلے 10 سال میں  بجلی کی قابل تجدید ذرائع سے پیداوار 90 فیصد تک، جب کہ حیاتیاتی ایندھن سے پیداوار 10 فیصد تک لے جانے  کے لیے منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر ملکی برآمدات کے لیے سہولت پیدا کرنے کے لیے خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ خلیجی ممالک میں پاکستانی زرعی اجناس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا ڈاکٹر احسن اقبال، رانا تنویر حسین، جام کمال خان، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، ، سردار اویس احمد لغاری، جنید انور چوہدری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی ہارون اختر اور طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بلوچستان ہائیکورٹ نے بادینی بارڈر ٹرمینل منصوبے کا اشتہار غیر قانونی قرار دے دیا

Published

on



بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بادینی بارڈر ٹرمینل منصوبے کا اشتہار غیر قانونی قرار دے دیا۔

چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے 12 مئی 2025 کا اشتہار اور 18 اکتوبر 2025 کا کوریجنڈم منسوخ کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری قواعد کے مطابق نئے سرے سے کی جائے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے تقرری کے لیے شفاف سلیکشن کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ قانون جس طریقہ کار کا تعین کرے اسی پر عمل لازم ہے۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پلاننگ کمیشن قواعد کے برعکس تقرری کا اشتہار جاری کیا گیا تھا۔

عدالت نے منصوبے سے متعلق ٹینڈر کا عمل بھی ایک طرف رکھتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری تک منصوبے پر مزید کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے اشتہار کالعدم قرار دیا۔ فیصلے کی نقل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ سمیت دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں، وزیر خزانہ

Published

on



وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بات کی جاتی ہے لیکن ہم نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ کچھ دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں حقائق کو دیکھنا ہوگا، ایوان میں کچھ ایسی باتیں بھی کہی گئیں جن کا وجود نہیں، جب تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں تب تیل پر مجموعی سبسڈی دی جا رہی تھی اور اب تک 129ارب کی سبسٹڈی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے اور اس متعلق صوبوں کے پاس الیکٹرانک ڈیٹا پہلے سے موجود ہے، سبسٹڈی کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل بھی شروع ہو چکا ہے، سبسڈی کی پہلی قسط پہنچنا شروع ہو چکی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچت پروگرام میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے، پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی فرق نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی عالمی سطح پر گہری نظر ہے اور کئی ممالک میں تیل کے لیے قطاریں لگ چکی ہیں، یو اے ای میں پیٹرول 30 فیصد اور ڈیزل 70 فیصد تک مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اللہ کرے امن ہو، اللہ کرے پاکستان کی امن مذاکرات کی کوششیں کامیاب ہوں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تیل و گیس کے بل بڑھنے پر نظر ہے، کورونا سے بہت کچھ سیکھتے ہوئے ہم تیل بحران کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26 ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کر دیے ہیں جبکہ کچھ ادارے پی ڈبلیو ڈی طرز کے نجکاری کے قابل ہی نہیں تھے، کچھ ادارے جیسے یوٹیلیٹی اسٹورز وغیرہ میں سبسڈی تک میں کرپشن ہو رہی تھی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اگلے 8، 10 سال میں کلین انرجی کے لیے ٹاسک فورس بنا دی ہے، ہم کلین اینڈ گرین انرجی کی طرف جائیں گے۔



Source link

Continue Reading

Today News

استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے فائرنگ، تین افراد ہلاک

Published

on


ترکی کے شہر استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں تین مشتبہ افراد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفارتخانہ کے قریب اچانک فائرنگ شروع ہوگئی اور اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور مشتبہ افراد کا مقابلہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے ممکنہ مقاصد کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending