Connect with us

Today News

جرمن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ: علی سسٹرز نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Published

on


جرمن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی علی سسٹرز نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جرمن جونیئر اوپن راؤنڈ 2 میں ماہ نور علی اور سحرش علی نے مد مقابل کھلاڑیوں کو پچھاڑ دیا۔

ماہ نور علی نے مقابل کھلاڑی رافیلا گوئڈونی کو 4-11، 4-11 اور 7-11 سے شکست دی جبکہ سحرش علی نے نیریا ساسترے کو 6-11، 2-11 اور 2-11 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔


 

 کوارٹرفائنل میں ماہنور کا مقابلہ مصری اور سحرش کا مقابلہ جرمن حریف سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ان کی تیسری بہن مہوش علی نے بھی جرمن جونیئر اوپن میں پاکستان کی نمائندگی کرنی تھی لیکن نیشنل ویمنز جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد راولپنڈی سے پشاور جاتے ہوئے خیبر پختونخوا میں دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث بروقت ایئرپورٹ نہ پہنچ سکیں۔

مہوش علی فلائٹ چھوٹنے کے باعث اس اہم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہ گئیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 71ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5ہزار 108ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 33ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 087روپے  بڑھ کر 4لاکھ 57ہزار 443روپے کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 374 روپے کے اضافے سے 8ہزار 948 روپے کی سطح پر آگئی  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 321روپے کے اضافے سے 7ہزار 671روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

بھارت اور امریکا کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے پر بھارت میں بحث تیز ہو گئی

Published

on


بھارت اور امریکا کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے پر بھارت میں بحث تیز ہو گئی ہے، جبکہ کسان تنظیموں اور اپوزیشن رہنماؤں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ معاہدہ زرعی شعبے بالخصوص کپاس کے کاشتکاروں پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سے بعض زرعی اجناس کی کم یا صفر ڈیوٹی پر درآمد کے امکانات نے کسانوں میں تشویش پیدا کر دی ہےمختلف ریاستوں میں کسان تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

بھارتی جریدے India Decoded کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ تجارتی رعایتوں کے نتیجے میں لاکھوں کپاس کے کسانوں کو سخت مسابقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مکئی، کپاس، پھل اور سویا بین کی کم ڈیوٹی پر درآمد مقامی پیداوار اور قیمتوں کو متاثر کر سکتی ہے۔اپوزیشن جماعت Indian National Congress کے سینئر رہنما Randeep Singh Surjewala نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت پہلے ہی امریکا سے سینکڑوں ملین ڈالر کی کپاس درآمد کر رہا ہے، جس سے مقامی کسان دباؤ کا شکار ہیں۔

ان کے مطابق پنجاب، گجرات اور مہاراشٹر میں کپاس کی فروخت اور قیمتوں کے مسائل شدت اختیار کر رہے ہیں، جبکہ کسانوں کے قرض میں اضافے کی شکایات بھی موجود ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث بعض کسان نسبتاً زیادہ منافع دینے والی فصلوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، جس سے کپاس کی مجموعی پیداوار میں بتدریج کمی دیکھی جا رہی ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق، اگر بنگلہ دیشی ٹیکسٹائل مصنوعات کو امریکی منڈی میں زیادہ ٹیرف رعایت ملتی ہے تو اس سے علاقائی برآمدی مسابقت پر اثر پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کم محصول کی سہولت کسی بھی ملک کی مصنوعات کو عالمی منڈی میں زیادہ مسابقتی بنا دیتی ہے، جس کے نتیجے میں دیگر برآمد کنندگان کو دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال معاہدے کی حتمی شرائط پر باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم حکام کا مؤقف ہے کہ تجارتی معاہدے ملکی معیشت، صنعت اور صارفین کے لیے مجموعی طور پر فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پریانکا چوپڑا کو کس نے بالی ووڈ چھوڑنے پر مجبور کیا، اداکارہ کا انکشاف

Published

on



ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی پریانکا چوپڑا نے بہت عرصے بعد بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بالی ووڈ چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں، لیکن انہیں دباؤ میں آ کر یہ قدم اٹھانا پڑا۔

ادکارہ نے کھل کر بتایا کہ وہ کبھی بھی بھارت کی فلموں کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھیں، لیکن انہیں زیادہ دلچسپ مواقع تلاش کرنے کے لیے باہر جانا پڑا۔

انٹریو کے دوران پریانکا چوپڑا کے بالی ووڈ سے ہالی وڈ اور دیگر شعبوں میں منتقلی کے بارے میں کافی بات کی گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تبدیلی کیسے اور کیوں آئی، اور یہ فیصلہ ان مواقع کی بنیاد پر کیا گیا جو ان کے لیے بھارت میں دستیاب تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی سال کام کرنے کے بعد، پریانکا چوپڑا نے بیرون ملک کام کرنا شروع کیا اور ہالی ووڈ میں متعدد پروجیکٹس میں کام کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں میں کبھی بالی ووڈ چھوڑنا نہیں چاہتی تھی، مجھے کئی وجوہات کی بنا پر ہندی فلموں میں محدود محسوس ہوتا تھا اور مجھے دباؤ میں لایا جا رہا تھا جس کے بعد میں ایسے مواقع تلاش کر رہی تھی جو میرے لیے ایک فنکار کے طور پر دلچسپ ہوں، اور آخرکار میں امریکا میں کام کرنے لگی۔

اس وقت اداکارہ بھارت میں راجامولی کے پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہی ہیں جب کہ دوسری طرف اپنی تازہ ترین فلم ’دی بلف‘ کو نیویارک میں پروموٹ کررہی ہیں۔ 

تاہم، 43 سالہ اداکارہ اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں انتخاب کرنے کی آزادی حاصل ہے اور وہ اپنے ملک واپس آ کر کام کرنے سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں واقعی خوش ہوں کہ دوبارہ بھارت میں وارناسی میں کام کر رہی ہوں،  میں نہیں چاہوں گی کہ مجھے دونوں کے درمیان انتخاب کرنا پڑے کیوں کہ مجھے دونوں انڈسٹریز میں کام کرنے کا لطف آتا ہے،  وہ کئی لحاظ سے مختلف ہیں، بالکل جیسا کہ ثقافتیں مختلف ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Trending