Today News
جعفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات شروع
برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پرنس اینڈریو کو سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سابق شہزادے کو نورفوک میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا جبکہ اس معاملے کی باضابطہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد برکشائر اور نورفوک میں موجود مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ تھامس ویلی پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اولیور رائٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے بعد سرکاری اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کے الزامات پر باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے اور عوامی دلچسپی کے پیش نظر مناسب وقت پر مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
Andrew Mountbatten-Windsor has been arrested on suspicion of misconduct in public office, the BBC understands https://t.co/6qVtVZJ5GQ
— BBC Breaking News (@BBCBreaking) February 19, 2026
برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والی تصاویر میں پولیس اہلکاروں کو غیر نشان زد گاڑیوں میں شاہی خاندان کی سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع ووڈ فارم رہائش گاہ پر پہنچتے اور کارروائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی صبح تقریباً آٹھ بجے کی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کے دوران حساس معلومات امریکی ارب پتی اور سزا یافتہ جنسی مجرم جعفری ایپسٹین کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
Source link
Today News
کالے جادو کے الزام پر ہجوم کا حملہ، ماں اور ایک سالہ بچے کو زندہ جلا دیا
بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں 32 سالہ خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے کو مبینہ طور پر جادو کرنے کے الزام میں زندہ جلا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی ضلع سنگھ بھوم کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جو ویسٹ سنگبھم میں واقع ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے کچھ افراد خاتون کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور شور شرابہ شروع کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق جب خاتون کا شوہر باہر نکلا تو مشتعل افراد نے حملہ کر دیا اور خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے پر مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے میں شوہر بھی زخمی ہوا تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا اور اگلے روز پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق خاتون اور بچہ جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پر جادو کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے شوہر کی شکایت پر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Today News
کراچی: بغیر نمبر پلیٹ کی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی، وزیر داخلہ کا سخت نوٹس
سرجانی ٹاؤن میں بغیر نمبر پلیٹ کی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی اور سی آئی اے گارڈن میں شہریوں کو یرغمال بنانے اور رقم کے عوض رہائی کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی ویسٹ کو فوری طور پر جملہ تفصیلات سے آگاہ کرنے، فرض شناس ٹیم تشکیل دے کر معاملے کی جامع تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں کسی طور بھی ناقابل برداشت ہیں۔ جرم کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تاجر سے لوٹی گئی اشیاء و مال قواعد و ضوابط کے مطابق واپس کیا جائے۔ انکوائری اور اس میں ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات بھی جلد فراہم کی جائیں اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے ناموں کی فہرست ارسال کی جائے۔
Today News
رانا صاحب، ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں، سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئیں، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب، ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں ورنہ اُڑتے تیر کی کہاوت تو آپ نے سنی ہو گی۔ سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’میرے دوست رانا ثنااللہ صاحب! آپ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ ڈیل آفر کی لیکن وہ نہیں مانے۔ پہلے تو بتائیں کب کہاں اور کیسے‘؟
انہوں نے مزید کہا کہ ’یا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات اور آپ کو ہی پتہ ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اُس نے بقول آپ کے ڈیل نہیں مانی۔ اگر بانی پی ٹی آئی یہ مبینہ ڈیل قبول کر لیتے تو آپ کو پتہ ہے پھر اس نے تو سیاستدانوں کے پیچھے آنا ہی آنا ہے اور آپ لوگوں کو چھوڑنا بھی نہیں ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پھر سیاستدانوں نے کہاں جانا یہ مجھے بھی نہیں پتا، کیونکہ کسی اور کے پیچھے نہ بانی جائے گا نہ جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اور میں ہمت اور جرات ہے۔
میرے دوست رانا ثنااللہ صاحب!
آپ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ ڈیل آفر کی لیکن وہ نہیں مانے۔
پہلے تو بتائیں کب کہاں اور کیسے؟ یا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات اور آپ کو ہی پتہ ہے؟
میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اُس نے بقول آپ کے ڈیل نہیں مانی۔ اگر…
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) February 19, 2026
انہوں نے کہا کہ ’رانا صاحب، ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں ورنہ اُڑتے تیر کی کہاوت تو آپ نے سنی ہو گی۔ سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئی۔ کچھ نیا سوچیں *میں نے آپ لوگوں سے کہا تھا کہ انسان کی عادت بدلی جا سکتی ہے، فطرت نہیں۔* *رمضان مبارک اینڈ گُڈ لک۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims