Connect with us

Today News

جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے والے صدر کو بغاوت کے جرم میں عمر قید

Published

on


جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر یون سک یول کو بغاوت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر یون سک یول نے دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کے پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر یون سک یول نے آئینی نظام کو مفلوج کرنے کی دانستہ کوشش کتے ہوئے فوج کو پارلیمنٹ بھیجا تاکہ قومی اسمبلی کو کام کرنے سے روکا جا سکے۔

عدالت نے مزید کہا کہ صدر نے اپنی آئینی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کی جس سے ملک کو شدید سیاسی اور سماجی نقصان پہنچا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر یون سک یول کی فوجی بغاوت کی قیادت کی اور انھوں نے سماعت کے دوران کسی بھی وقت اپنے کیے پر ندامت ظاہر نہیں کی گئی۔

سابق صدر یُون سک یول نے اپنے دفاع میں مؤقف اختیار کیا کہ بطور صدر انہیں مارشل لا نافذ کرنے کا اختیار حاصل تھا اور یہ فیصلہ اپوزیشن کی رکاوٹوں کو روکنے کے لیے کیا گیا۔

تاہم عدالت نے ان کی یہ دلیل مسترد کر دی اور عمر قید کی سزا سنائی حالانکہ استغاثہ نے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون اس وقت سیئول ڈیٹینشن سینٹر میں قید ہیں۔ ان کے وکلا نے فیصلے کو پہلے سے لکھا ہوا اسکرپٹ قرار دیتے ہوئے اپیل کا عندیہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ 3 دسمبر 2024 کو اُس وقت کے صدر یُون سک یول نے جنوبی کوریا میں اچانک مارشل لا نافذ کردیا تھا۔

البتہ چند گھنٹوں بعد ہی شدید عوامی احتجاج اور پارلیمنٹ کے ووٹ کے بعد مارشل لا ختم کردیا گیا تھا اور صدر کے مواخذے کا عمل شروع کیا گیا۔

اس طرح 2025 میں قومی اسمبلی نے صدر یُون سک یول کے مواخذے کے نتیجے میں انھیں صدر کر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

بعد ازاں سابق صدر کو حراست میں لیا گیا اور مختلف مقدمات جن میں بغاوت بھی شامل ہے، شروع کیے گئے۔

رواں برس کے آغاز میں ہی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے مقدمے میں 5 سال قید کی سزا پہلے ہی سنائی جا چکی ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

غزہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ کا پہلا اجلاس؛ صدر ٹرمپ خطاب کریں گے

Published

on


صدر ٹرمپ کے تشکیل کردہ غزہ کے بورڈ آف پیس کا پہلا باضابطہ اجلاس اب سے کچھ دیر بعد واشنگٹن میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے سفارتی وفود واشنگٹن پہنچ گئے اور اس تاریخی موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ تصویر بنوائیں۔

یہ اجلاس جنگ بندی کے بعد غزہ کے انتظامی و بحالی امور کی نگرانی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی خصوصی دعوت پر شریک ہیں۔

اجلاس کے آغاز پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کلیدی خطاب کریں گے۔ ان کے بعد امریکا کے درجن سے زائد اعلیٰ حکام اور بورڈ آف پیس سے وابستہ سینئر نمائندے خطاب کریں گے۔

اس کے بعد بورڈ آف پیس میں شامل مختلف ممالک کے ایک درجن سے زائد غیر ملکی رہنما بھی مختصر تقاریر کریں گے، جن میں غزہ کی بحالی، سیکیورٹی، انسانی امداد اور طویل المدتی استحکام سے متعلق اپنے مؤقف اور تجاویز پیش کی جائیں گی۔

امریکی حکام کے مطابق بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد ایک ایسا بین الاقوامی انتظامی ڈھانچہ قائم کرنا ہے جو امن، تعمیرِ نو اور انسانی امداد کو یقینی بنا سکے۔

تاہم اس امریکی اقدام پر عالمی سطح پر مختلف آرا پائی جاتی ہیں اور بعض حلقے اس منصوبے کو متنازع بھی قرار دے رہے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کا ایک اور نیا کنواں دریافت کر لیا

Published

on


او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کا ایک اور نیا کنواں دریافت کر لیا۔

ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ درس ویسٹ-3 کنواں صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰ یار میں واقع ہے، ابتدائی ٹیسٹ میں یومیہ 9.70 ملین معکب فٹ گیس اور 580 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہوئی۔

ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ تیل و گیس کی یہ پیداوار لوئر گورو فارمیشن کے سی سینڈ سے حاصل ہوئی، گیس کو پلانٹ میں پراسیس کر کے ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: رینجرز کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار 

Published

on


پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے داؤد گوٹھ پکا روڈ سعید آباد سے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان عبدالواحد عرف جوجی، مرتضیٰ اور اعجاز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں یوسف گوٹھ، گلشنِ مزدور، داؤد گوٹھ، نیول روڈ، حب ریور روڈ  اور 24 مارکیٹ میں اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان نے 2023  میں فرار ساتھی کے ہمراہ کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر کریانہ اسٹور کے مالک کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا، اس کے علاوہ ملزمان وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو زخمی بھی کرچکے ہیں۔

ملزمان چھینے ہوئے موبائل فونز کراچی کے علاقے اسکانی محلہ اتوار بازار میں فروخت کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ 
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending