Connect with us

Today News

جنگ کے منفی اثرات – ایکسپریس اردو

Published

on


خطے کے کچھ ممالک نے امریکا سے مل کر آبنائے ہرمز بطور طاقت کھلوانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نے بھی ایران کے خلاف خطے کے اہم ممالک کے ساتھ مل کر نیا اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کسی بھی مسلم ملک کا ہمدرد نہیں بلکہ وہ اپنی چال بازیوں سے مسلمان ممالک کو آپس میں لڑانے کا خواہشمند ہے ، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ مقصد ہے جس کے حصول کے لیے دونوں نے مل کر ایران پر حملے کیے اور ایران کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ امریکا، ایران سے بہت دور جب کہ اسرائیل ایران کے قریب ہے جو ایران کی رینج میں ہے۔

 اس لیے ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے کیے اور اسرائیل کو زبردست مالی نقصان پہنچایا اور امریکا کو بھی جواب دیا اور خطے میں واقع امریکی اڈوں اور ممکنہ اہداف پر حملے کیے اور وہاں بھی زبردست نقصان پہنچایا جس میں کچھ جانی نقصان بھی ہوا مگر یہ جانی نقصان مقامی عرب باشندوں کا کم اور وہاں موجود ایشیائی باشندوں کا زیادہ ہوا جو وہاں حصول روزگار کے لیے رہ رہے تھے، جن میں کچھ پاکستانی بھی شامل تھے ۔

ایک عشرے قبل راقم کو دبئی میں ملازمت کرنے والے ایک بھارتی ہندو نے بتایا تھا کہ یو اے ای میں عربوں سے زیادہ بڑی تعداد بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے عوام کی ہے مگریو اے ای میں غیر ممالک سے آنے والے غیر مسلم ٹیکنالوجی میں زیادہ ماہر اور زیادہ دولت مند ہوتے ہیں اس لیے ان کو وہاں عزت بھی زیادہ دی جاتی ہے۔ کیوں کہ وہ باہر سے ڈالر اور دیگر یورپین کرنسی لے کر آتے ہیں جو وہ وہاں سیر وتفریح پر خرچ کرتے ہیں اور واپسی میں شاپنگ بھی کرتے ہیں جس سے وہاں کاروبار کو فروغ ملتا ہے ،دبئی نے غیر ملکیوں کی سہولیات کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور تفریح کے متعدد خوبصورت مقامات بنا رکھے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر سے لوگ دبئی آتے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی رقم دبئی کی بہت بڑی آمدنی کا ذریعہ ہے ۔

دبئی سیاحوں کے لیے انھیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرتا ہے اور دبئی کو سیاحت کا اہم مرکز بنا چکا ہے۔راقم کو متعدد بار دبئی جانے کا موقع ملا اور یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ بھارت و بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستانی مہارت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہیں ۔ دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے دوران بنگلہ دیش سے آنے والوں کو پاکستانیوں کے مقابلے میں جلد فارغ کیا گیا ۔ پاکستانیوں کی یو اے ای میں اہمیت کم ہونے کے ذمے دار پاکستان کے حکمران رہے ہیں جن کی امارات میں ذاتی جائیدادیں اور کاروبار ہیں اور حکومت سے فارغ ہونے کے بعد پاکستانی سیاست دان دبئی میں رہتے آئے ہیں اور یہ ہی اقتدار میں رہ کر یو ترقی یافتہ ملکوں سے امداد و قرضے مانگ مانگ کر پاکستان کی بے عزتی کے ذمے دار ہیں کیونکہ بھکاریوں اور مقروضوں کی کہیں عزت نہیں ہوتی بلکہ ان کی توہین کی جاتی ہے۔

پاکستان امیر عرب ملکوں کا مقروض ہے جب کہ یو اے ای کی بھارت سے قربت بڑھ رہی ہے۔ یو اے ای نے بھارت سے دفاعی معاہدے بھی کیے۔کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کئی ملکوں کو پاکستان کی نئی بندرگاہ گوادر پر بھی تحفظات ہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ گوادر کی ترقی سے ان کا کاروبار متاثر ہوگا اور دنیا کو تجارت کے لیے نئی بندرگاہ میسر آجائے گی۔ بعض ملکوں کو یہ بھی خطرہ ہے کہ گوادر ان کی بندرگاہوں کی جگہ نہ لے لے، مگر حقیقت یہ ہے کہ گوادرکبھی دنیا میں کسی کی جگہ اس لیے نہیں لے سکتا کہ پاکستان کا مقصد گوادر بندرگاہ کی ترقی ہے مگر گوادر میں دیگر ملکوں جیسی سہولیات ،امن اور روزگار کا تصور بھی ممکن نہیں ۔یو اے ای بھارت کو ترجیح اور اہمیت دیتا ہے کیونکہ بھارت یو اے ای کا محتاج ہے۔

یو اے ای کے حکمران اپنی چھٹیاں گزارنے اور موسمی شکار کے لیے پاکستان ضلع رحیم یارخان کے علاقے میں نجی طور پر آتے ہیں، یہ ان کا نجی دورہ ہوتا ہے سرکاری نہیں ۔ یو اے ای کے حکمران پاکستان کے سرکاری دورے بھی کم کرتے ہیں جب کہ پاکستانی حکمران آئے دن یو اے ای جاتے رہتے ہیں۔حالیہ ایران جنگ سے دبئی بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور جو لوگ دبئی جانے کو اعزاز سمجھتے تھے‘ وہ بھی اس وقت پریشان ہیں۔ یواے ای کی کوشش ہے کہ ہرمز بندرگاہ کھول دی جائے کیونکہ اس سے اس کی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔ یو اے ای ایران جیسی دفاعی صلاحیت کا ملک نہیں وہ کاروباری اور سیر و تفریح کا ملک ہے ۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی، لنڈا بازار کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے عقب میں گوشت مارکیٹ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ افضال ولد رفیق کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد سے لہولہان، ساتھی فرار

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں اوکھائی مارکیٹ کے قریب شہریوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہریوں نے ملزم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جسے بعد ازاں پولیس نے بمشکل ہجوم سے نکال کر اپنی تحویل میں لیا۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پٹرول بم …عوام بے دم!

Published

on


حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں قومی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 137روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں پٹرول پر لیوی میں 80 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی نئی قیمت 378 فی لیٹر مقرر کردی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کمی محض ایک ماہ کے لیے کی گئی ہے۔ ایک ماہ کے بعد عوام کو پٹرول 458 روپے فی لیٹر ہی خریدنا پڑے گا جب کہ ڈیزل 520 روپے فی لیٹر ملے گا۔

وزیراعظم نے گڈ زٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں بھی 65 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت عوام کو کسی قسم کی کوئی سبسڈی دینے سے قاصر ہے لہٰذا ٹارگٹڈ سبسڈی یعنی’’ہدفی مالی اعانت‘‘ کے نام پر کچھ اشک شوئی کرتے ہوئے عوام کو طفل تسلیاں بھی دی گئی ہیں، جیسے موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر 100روپے لیٹر کی مالی اعانت دی گئی ہے لیکن اس کے حصول کا طریقہ کار اس قدر پیچیدہ رکھا گیا ہے کہ جس کی تکمیل میں ہی ہفتوں گزرجائیں گے۔

چار و ناچار موٹر سائیکل سواروں کو ہر صورت مہنگا پٹرول ہی خریدنا پڑے گا اسی طرح انٹرسٹی بسوں کو بھی فی لیٹر 100روپے کی مالی اعانت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو70ہزار روپے کا مالی تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے اپنے صوبوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بعض اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد پبلک ٹرانسپورٹ کو عوام کے لیے فری کردیاگیا، لیکن سوال یہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ تو شہروں تک محدود ہے جب کہ پنجاب میں آبادی کا بڑا حصہ گاؤں و دیہاتوں میں رہائش پذیر ہے جہاں وہ موٹر سائیکلوں اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں وہ بیچارے اس سہولت سے کیسے مستفید ہوں گے؟ وزیراعلیٰ سندھ نے 67 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے مالکان کو ماہانہ 2 ہزار روپے اور چھوٹے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 1500روپے دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو امریکا ایران جنگ سے پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ عام آدمی کے لیے نئے چیلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں، قومی وسائل محدود ہیں۔ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوچکا ہے اور مہنگائی نے دنیا کی طاقت اور معیشتوں کی کمر توڑ دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ عام آدمی کس طرح زندگی بسر کررہا ہے۔ ہم عوام کی زندگی کی معمول پر آنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 اس امر میں کوئی کلام نہیں کہ امریکا ایران جنگ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوش رہا اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا بھر کی عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور مضبوط معیشتوں کو بھی بڑے جھٹکے لگ رہے ہیں۔ اس کے باوجود دیگر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان کی طرح ہوش ربا اضافہ نہیں کیاگیا اور نہ ہی وہاں مہنگائی و گرانی کا طوفان برپا ہوا۔ پڑوسی ممالک بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں پٹرولیم مصنوعات قیمتیں آج بھی پاکستان کے مقابلے میں کم سطح پر ہیں۔ مبصرین ماہرین و تجزیہ نگار تیل کی قیمتوں میں حالیہ بھاری اضافے کو حکومت کی ناقص پالیسی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

حکومت پٹرولیم مصنوعات پر مختلف النوع کے ٹیکسوں اورلیوں کی مد میں اربوں روپے منافع وصول کرتی ہے جو عوام کی جیبوں سے نکالا جاتا ہے۔ حکومت بڑے دھرلے سے ایک طرف یہ دعویٰ کرتی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کریں گے بلکہ سرکاری سطح پر کفایت شعاری کے ذریعے حکومت یہ بوجھ خود برداشت کرے گی لیکن دوسری جانب معصومانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ہر ہفتے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیتی ہے جس سے نقل و حمل اور پیداواری اخراجات بڑھ جاتے ہیں نتیجتاً اشیائے زندگی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوجاتا ہے اور مہنگائی کا طوفان عام آدمی کی زندگی کو مزید اجیرن بنا دیتا ہے۔

 ادھر حکمرانوں کے اللے تللے اسی طرح سے جاری ہیں۔ کفایت شعاری کے نام نہاد دعوے کیے جارہے ہیں۔ آج بھی وزیراعظم سمیت وزرائے کابینہ کے کانوائے درجنوں گاڑیوں میں گزرتے ہیں جو پیٹرولیم کا غیر ضروری استعمال ہے۔ سرکاری ملازمین کو مفت بجلی، گیس اور پٹرول کی ماہانہ بنیادوں پر فراہمی غریب عوام کے ٹیکسوں سے ادائیگی حکمرانوں کے عوام پر ظلم و استبداد کی علامت ہے۔ کروڑوں عوام پہلے ہی خطہ غربت سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بھاری اضافے سے مہنگائی کی طوفانی لہر انھیں مفلسی کی پاتال میں پہنچا دے گی۔ کراچی تا خیبر عوام سراپا احتجاج ہیں اور حالیہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ آج کی اپوزیشن کی کسی سطح پر کوئی شنوائی نہیں۔ اس کا انجام بھلا کیا رنگ لائے گا؟ حکومت بودے اقدامات اور ناقص فیصلوں سے عوام میں اپنی مقبولیت کھورہی ہے۔ عالمی حالات اپنی جگہ لیکن مشکل حالات میں طبقہ اشرافیہ کو بوجھ برداشت کرنا چاہیے نہ کہ عوام کو جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اب ان پر پٹرول بم گراکر انھیں بے دم کردیاگیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending