Connect with us

Today News

جن کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہوئی، اس کا نتیجہ بڑا منفی آیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

Published

on



اسلام آباد:

ایک کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ جن کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہوئی، اس کا نتیجہ بڑا منفی آیا ہے۔

مختلف جامعات کے بی پی ایس اساتذہ کی پرموشن سے متعلق کیس  کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں مقدمے کے حوالے سے ایچ ای سی کی پالیسی رپورٹ عدالت میں پیش  کی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے دلائل طلب  کرلیے۔

دورانِ  سماعت موبائل ریکارڈنگ کرنے پر عدالت درخواست گزار  ٹیچر پر برہم ہو گئی اور عدالتی عملے نے متعلقہ شخص سے موبائل فون ضبط کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص سے سوال کیا کہ آپ کون ہیں اور کرتے کیا ہیں؟

درخواست گزار نے جواب دیا کہ میں استاد ہوں۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ کو تو زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دیتے۔ جن جن کیسز کی لائیو اسٹریمنگ  ہوئی ہے اس کا نتیجہ بڑا منفی آیا ہے۔ ٹی وی اور فلموں میں الگ ماحول ہوتا ہے۔

درخواست گزار نے اس موقع پر کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں، غلطی ہوگئی۔ اس موقع پر وکیل نے بھی عدالت سے معذرت کی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ  ٹیچر ہیں، میں خود انہیں کچھ نہیں کہنا چاہتا ۔ عدالت نے ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص کی معذرت قبول کر لی اور  ایچ ای سی رپورٹ کے بعد آئندہ سماعت پر دلائل طلب  کرتے ہوئے سماعت عید کے بعد ملتوی کردی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

Qatar Airways suspends flight operations; SriLankan Airlines resumes flights to Dubai

Published

on


مشرق وسطیٰ میں جنگ کی صورتحال کے باعث قطر ایئر ویز نے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر 6 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کر دیا۔

قطر ایئر ویز نے فلائٹ آپریشن کے متعلق مسافروں کے لیے تازہ اپ ڈیٹ جاری کر دی۔

قطر ایئر ویز کے مطابق مسافروں کو 6 مارچ کو صبح 9 بجے مزید آگاہی دی جائے گی، قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے قطری فضائی حدود تاحال بند ہے۔

قطری فضائی حدود کے بحفاظت دوبارہ کھلنے اعلان کے بعد قطر ایئر ویز دوبارہ اپنا آپریشن شروع کرے گی۔ قطری فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے قطر ایئرویز کا فلائٹ آپریشن 28 فروری سے عارضی طور پر معطل ہے۔

تمام مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ qatarairways.com یا Qatar Airways موبائل ایپ کے ذریعے پرواز کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

دوسری جانب، سری لنکن ایئر لائن نے دبئی کے لیے آج سے محدود پروازوں کا آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان سری لنکن ایئر لائن کے مطابق 28 فروری کے بعد آج 4 مارچ سے کولمبو اور دبئی کے درمیان محدود پیمانے پر پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

پرواز UL231 کولمبو سے دبئی روانہ ہوگی، دبئی سے واپسی کی پرواز UL232 مسافروں کو لیکر کولمبو پہنچے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایرانی آبدوز سمیت 17 بحری جہازوں کو تباہ کرنے کا امریکی دعویٰ

Published

on


واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران میں تقریباً 2,000 اہداف پر حملے کیے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق حملوں میں ایران کی آبدوزیں اور 17 بحری جہاز بھی تباہ کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد خلیج عرب، ہرمز اور خلیج عمان میں کوئی ایرانی بحری جہاز موجود نہیں۔

امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے 500 بیلسٹک میزائل اور 2,000 سے زائد ڈرون داغے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے مگر اب بہت دیر ہو چکی ہے اور اہداف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا ایران کے میزائل پیڈز اور جوہری ہتھیاروں کے اہداف کو تباہ کرنے کے لیے کارروائیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مقاصد کے حصول تک امریکی کارروائیاں جاری رہیں گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں 28 دنوں کا بیک اپ موجود ہے، وزیر خزانہ

Published

on



اسلام آباد:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں اس کا 28 دنوں کا کور موجود ہے جب کہ ایل پی جی مزید 15 دنوں کے لیے دستیاب ہے، قطر سے ایل این جی کی درآمد رک گئی ہے، مقامی گیس سے طلب کو پورا کر لیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کو ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے حکام نے بھی شرکت کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے، اہم فیصلے فوری طور پر لیے جائیں گے، مارچ کے آخر تک کے پیٹرولیم ذخائر موجود ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو ریگولیٹ کیا جائے گا، توانائی کی بچت کے لیے بھی اقدامات کریں گے، علاقائی کشیدگی اگر جاری رہی تو اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مشن کی روانگی ان کا ادارہ جاتی فیصلہ تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی فی الحال وافر مقدار موجود ہیں، پیٹرولیم راشنگ کی کوئی ضرورت نہیں بہتر نظم و ضبط سے اس معاملے کو نمٹا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 28 دنوں کا کور موجود ہے، خام تیل مزید 10 دنوں کے لیے دستیاب ہے، ایل پی جی مزید 15 دنوں کے لیے دستیاب ہے، قطر سے ایل این جی کی درآمد رک گئی ہے، مقامی گیس سے طلب کو پورا کر لیا جائے گا، متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے لیے غور کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending