Connect with us

Today News

جے ڈی وینس کو پاکستان آنے سے روکنے کیلئے مودی کی پنڈتوں کو 3، 3 ہزار روپے دیکر پرارتھنا

Published

on


امریکی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھارتی میڈیا کی سنسنی خیز اور من گھڑت خبریں سوشل میڈیا صارفین کیلئے ہنسی اور قہقہوں کا سامان بن گئیں۔

جہاں ایک طرف پاکستان دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانے اور لاکھوں انسانوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے وہیں بھارتی میڈیا اپنے روایتی غیر ذمہ دارانہ رویے اور پاگل پن سے باز نہیں آیا۔ 

کامیاب سفارتکاری کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کو ملنے والی پذیرائی سے بوکھلائے بھارتی ٹی چینلز احمقانہ دعوے کرنے لگے۔

بھارتی ٹی وی انڈیا ٹوڈے پر اینکر نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے خبر موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ جے ڈی وینس پاکستان نہیں پہنچیں گے اور ممکنہ طور پر دورانِ سفر اپنا رخ تبدیل کر کے امریکا واپس جا سکتے ہیں۔

بھارتی اینکر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ امریکا اس بات کو سمجھے گا کہ جے ڈی وینس کو پاکستان نہیں آنا چاہیے، کوئی بھی پاکستان کو اس کا (جنگ بندی ) کریڈٹ نہیں دینا چاہتا۔ 

 بھارتی اینکر نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پدمنابھ سوامی مندر میں دعائیں ہو رہی ہیں جہاں وزیر اعظم مودی نے مقامی پنڈتوں کو 3000 روپے فی کس دیے ہیں تاکہ وہ اس بات کی دعا شروع کریں کہ جے ڈی وینس کا طیارہ پاکستان نہ پہنچ سکے اور درمیان سے واپس پلٹ جائے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کامیابی سے بھارت اپنے حواس کھو بیٹھا ہے اور دنیا کو درپیش اس نازک صورتحال کے موقع پر بھی بھارتی میڈیا اپنی احمقانہ حرکتوں سے باز نہیں آرہا۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی جبکہ  چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 746 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ فی 10 سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے کی سطح پر آ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں چاندی کے نرخ بڑھ گئے، جو فی تولہ 50 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 64 روپے کی سطح پر آ گئے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 913 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

کمالا ہیرس نے 2028 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دے دیا

Published

on


سابق امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمالا ہیرس نے اپنے سیاسی نیٹ ورکس کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ فنڈ ریزنگ اور پارٹی کے اندر اثر و رسوخ بڑھانے پر توجہ بھی دی جا رہی ہے جو کہ عام طور پر صدارتی مہم سے پہلے کی تیاریوں کا حصہ ہوتا ہے۔

تاہم انہوں نے ابھی تک باضابطہ طور پر امیدوار بننے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بھی کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا ہے۔

کمالا ہیرس نے یہ بات شہری حقوق کی تنظیم نیشنل ایکشن نیٹ ورک میں ایک میٹنگ کے دوران کہی جس میں انہوں نے 2028 میں صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہی ہوں کہ 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لوں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

Published

on


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ کرکٹ کو مزید مؤثر اور جامع بنانے کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اگلی سائیکل میں اہم تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق نیوزی لینڈ بیٹر راجر ٹوز کی قیادت میں آئی سی سی کا ایک ورکنگ گروپ جلد ہی بورڈ کے سربراہان کو نئی تجاویز پیش کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کو 12 ٹیموں تک وسعت دینے کی سفارش شامل ہے، جس میں زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ تینوں ممالک فل ممبرز ہونے کے باوجود 2019 میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کا حصہ نہیں تھے، اور انہیں بڑی ٹیموں کے خلاف مواقع کم ہی ملے ہیں۔

ورکنگ گروپ ایک اور اہم تجویز بھی دے رہا ہے جس کے تحت ایک ٹیسٹ میچ کو بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن پوائنٹس میں شامل کیا جا سکے گا۔

اس اقدام کا مقصد بڑی ٹیموں کے لیے چھوٹی ٹیموں کے خلاف میچز کی میزبانی کو مالی طور پر قابلِ عمل بنانا ہے، کیونکہ موجودہ نظام میں کم از کم دو ٹیسٹ میچز ضروری ہوتے ہیں۔

حتمی فیصلہ اس بات پر ہوگا کہ آیا ایک ٹیسٹ میچ کو شامل کرنا مناسب ہے اور کیا نئی ٹیموں کے لیے دو سالہ سائیکل میں شرکت مالی طور پر ممکن ہوگی۔





Source link

Continue Reading

Trending