Connect with us

Today News

حاضر سروس بھارتی فوجی اہلکار منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار

Published

on


بھارتی فوج کے نشئی فوجی منشیات اسمگلنگ جیسے مکروہ دھندے چلانے میں مصروف ہیں۔

بھارتی جریدے نے نااہل مودی کےداخلی سیکیورٹی بیانیہ کے برعکس زمینی  حقائق کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق بھارتی پولیس نے فریدکوٹ میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک میں فوجی، پولیس اہلکار اور خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ 

گرفتار حاضر سروس بھارتی فوجی کی شناخت جَرنَیل سنگھ  اور برطرف پولیس اہلکار کی شناخت امر دیپ سنگھ سے ہوئی، گرفتار شدہ ملزمان سے 4.8 کلوگرام ہیروئن، اسلحہ، دو گاڑیاں اور ایکس یو وی برآمد کی گئیں۔

ملزمان ناکوں اور ٹول پلازوں سے با آسانی گزرنے کیلئے سرکاری شناختی کارڈز کا غلط استعمال کرتے تھے، بھارتی ڈائریکٹر جنرل پولیس گورو یادیو  کے مطابق ملزمان متعدد منشیات اسمگلنگ مقدمات میں ملوث تھے۔

عالمی ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی نااہلی اور بھارتی فوج کی منشیات مافیا میں موجودگی  نے بھارت کو  جرائم پیشہ عناصر کیلئے محفوظ گڑھ بنا دیا۔

بھارتی فوج میں کڑا احتساب نہ ہونے کے باعث باوردی افراد منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے سرغنہ بن چکے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی فائر وال ہٹانے کی تردید

Published

on


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے والی فائر وال کی بندش کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی رکن صادق میمن نے سوال اٹھایا کہ کیا فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے قبل فائر وال کی بندش کر دی گئی ہے۔

اس پر سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ضرار ہاشم نے فائر وال ہٹانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ویب منیجمنٹ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے۔

سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے واضح کیا کہ فائر وال یا ویب منیجمنٹ سسٹم کسی قسم کے ڈیلے کا شکار نہیں بنتا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ فائر وال نہیں بلکہ پی ٹی اے کا ویب منیجمنٹ سسٹم ہے جو 2006 سے چل رہا ہے اور اب تک چار بار اپ ڈیٹ ہو چکا ہے، جبکہ اس کی آخری اپ گریڈیشن 2023 میں کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق اس سسٹم کے نفاذ سے گرے ٹریفک میں واضح کمی آئی ہے اور اسی نظام کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی احکامات پر ایکس کو بھی ویب منیجمنٹ سسٹم کے تحت بند کیا گیا تھا، جبکہ حکومت اور عدالتی احکامات پر اب تک سات مرتبہ مختلف پلیٹ فارمز بند کیے جا چکے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ویب منیجمنٹ سسٹم ٹیکنالوجی کو سست نہیں کرتا اور نہ ہی یہ کسی قسم کے ڈیلے کا باعث بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سرحدوں کا تحفظ بھی ضروری ہے اور پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت کی جانب سے ہونے والے سائبر حملے اسی نظام کے ذریعے روکے گئے۔





Source link

Continue Reading

Today News

Sanjay Leela Bhansali suffers heart attack Team informed about the situation

Published

on


بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی طبیعت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی، تاہم ان کی ٹیم نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے صورتحال واضح کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اپنے 63 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ہدایتکار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے این ایچ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔

تاہم بعد ازاں ہدایتکار کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں ان اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ سنجے لیلا بھنسالی بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے پھیلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی بالی ووڈ کے ان ہدایتکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد فلم سازی کے ذریعے ایک الگ شناخت بنائی۔ انہوں نے بطور ہدایتکار اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’’خاموشی‘‘ سے کیا، جبکہ ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ اور ’’دیوداس‘‘ جیسی فلموں نے انہیں عالمی شہرت دلائی۔

دوسری جانب معروف موسیقار اسماعیل دربار نے بھی حالیہ انٹرویو میں بھنسالی کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ماضی کے اختلافات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ طویل عرصے تک ان کے ساتھ کام کرتے رہے، تاہم ویب سیریز ’’ہیرامنڈی‘‘ میں انہیں تبدیل کیے جانے پر انہیں شدید دکھ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈیڑھ سال تک اس پروجیکٹ پر کام کرتے رہے لیکن بعد میں انہیں پیشگی اطلاع دیے بغیر بدل دیا گیا۔ اسماعیل دربار کے مطابق ماضی میں فلموں کے گانوں کے حوالے سے اختلافات کے باوجود ان کے اور بھنسالی کے تعلقات قریبی رہے، تاہم اس واقعے نے انہیں مایوس کیا۔

بھنسالی کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی کے 19 برس، شدت پسند نظریات خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، دفترخارجہ

Published

on



دفترخارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی کے حملے کے 19 برس مکمل ہونے پر انصاف میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی اور انتہا پسندانہ نظریات کے بڑھتے ہوئے رجحانات خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی کے حملے کی 19ویں برسی کے موقع پر رد عمل میں کہا کہ  18 فروری 2007 کو بھارت کی سرزمین پر لاہور آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس پر ہونے والا حملہ ایک ہولناک دہشت گردی کا واقعہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 68 بے گناہ مسافر جاں بحق ہوئے، جن میں 44 پاکستانی شہری شامل تھے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ان پاکستانی شہریوں کے لواحقین کے لیے انصاف میں 19 برس کی تاخیر پر بھارتی حکومت کے رویے پر شدید مایوسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ طرز عمل متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کے حوالے سے بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔

حملے کے مبینہ ذمہ داران کی بریت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندانہ نظریات کے بڑھتے ہوئے رجحانات خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ذمہ داران اور معاونین کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے منصفانہ اور شفاف قانونی عمل یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف اور دادرسی مل سکے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں پیش رفت اور نتائج سوالات کو جنم دیتے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending